کیا یورپ کی ترقی مذہب کو ترک کرنے کی مرہون منت ہے؟

جاسم محمد

محفلین
اعمال ایمان کے بعد ہی معتبر ہیں۔
یہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ اعمال جیسے بھی ہوں لیکن اگر آپ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں تو آپ کی شفاعت ہو جائے گی۔ جبکہ اسلام میں ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ ادا کئے بغیر شفاعت ممکن نہیں ہے
وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍO
اور جس نے نیکی کی، خواہ مرد ہو یا عورت اور مومن بھی ہو تو وہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے انہیں وہاں بے حساب رِزق دیا جائے گا- سورۃ الغافر، آیت نمبر 40-

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَO

جو کوئی نیک عمل کرے (خواہ) مرد ہو یا عورت جبکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے ضرور پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھیں گے، اور انہیں ضرور ان کا اجر (بھی) عطا فرمائیں گے ان اچھے اعمال کے عوض جو وہ انجام دیتے تھے۔ سورۃ النحل، آیت نمبر 97۔
 
مضحکہ خیز دلیل ہے۔ جب مسلمان سوپر پاور تھے اس وقت بھی سود پر لین دین کرتے تھے
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔
سنی تعریف، غیر منطقی ہے لیکن عام ہے
شیعہ تعریف، قران حکیم کے مطابق، لیکن عام نہیں
 
سید رافع

محفلین
یہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ اعمال جیسے بھی ہوں لیکن اگر آپ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں تو آپ کی شفاعت ہو جائے گی۔ جبکہ اسلام میں ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ ادا کئے بغیر شفاعت ممکن نہیں ہے

کیا اس امت کی شفاعت امت کے اہل کبائر کے لیے نہیں؟
 
سید رافع

محفلین
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔
سنی تعریف، غیر منطقی ہے لیکن عام ہے
شیعہ تعریف، قران حکیم کے مطابق، لیکن عام نہیں

تعریف اس سے مختلف ہے کہ قرض میں سود اور ربا، قرض کی مطلوبہ مقدار سے کچھ زیادہ ادا کرنے کی شرط رکھنے کو کہا جاتا ہے خواہ قرض دیتے وقت اس کی تصریح کی گئی ہو یا نہیں۔
 
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔
یہ تو آپ خود ہی امریکہ اور سعودیہ کا ڈیٹا دیکھ لیں۔
میرے گائناکولوجسٹ دوست کے مطابق ، اس نے سعودیہ میں کہیں زیادہ بیسٹ بے بیز ڈلیور کرائے ہیں۔ یعنی وہ بچے جو خونی رشتوں کے اختلاط سے پیدا ہوتے ہیں۔

سود کی تعریف بدل کر بیت المال سعودیوں نے ہی خالی کیا اور ساری مسلم اقوام کی معیشیت کو تباہ کیا

آج بھی عورتوں کی بلیک مارکیٹنگ میں سب سے آگے
غلامی کے فروغ میں سب سے آگے
انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگے
اظہار رائے میں سب سے پیچھے
عورتوں کے حقوق میں سب سے پیچھے

سعودی عرب انتہائی گھٹیا مثال ہے۔
 
امریکہ تو پھر انتہائی اعلی مثال ہوئی؟ میرا خیال ہے کہ یہ ملک ملک کی تقسیم کرنا ڈسٹریکشن ہے۔ کوئی کسی چیز کی پامالی میں سب سے آگے ہے اور کوئی کسی دوسری انسانی قدر کے۔

بہتر ہو گا کہ ہم نیو ورلڈ آرڈر کے برعکس ایک علمی کام کریں کہ نیو مسلم ورلڈ آرڈر پیش کریں۔ اسطرح مسلمان بھی ایک دنیا ایک گورنمنٹ کے صحیح خواب کو غلط طرح سے پورا ہونے سے روکیں گے۔
 
سید رافع

محفلین
غیر مسلم دنیا جو کہ واضح اکثریت میں ہے کیونکر مسلم ورلڈ آرڈر کو پسند کرے گی؟

نام نیو یورنیورسل ورلڈ آرڈر کر لیں۔ انسانوں کو ایسی دستاویز کی ضرورت ہے جس میں عدل ہوتا دکھائی دے۔ یواین چارٹر کی طرح اسے پبلک کے ریوویو کے لیے کھول دیں۔
 
جا ن

محفلین
ورلڈ آرڈر وہی قائم رکھ پاتا ہے جس نے کچھ کیا ہو۔ جس نے نکمے پن میں اپنی مثال قائم کی ہو اسے صرف ورلڈ آرڈر بنانے والے چھتر ہی پھیرتے ہیں اور اس وقت تک پھیرتے رہتے ہیں جب تک سکون نہ آ جائے! :D
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
نام نیو یورنیورسل ورلڈ آرڈر کر لیں۔ انسانوں کو ایسی دستاویز کی ضرورت ہے جس میں عدل ہوتا دکھائی دے۔ یواین چارٹر کی طرح اسے پبلک کے ریوویو کے لیے کھول دیں۔
ارے جناب پہلے مسلم ممالک اپنے معاشروں میں تو ایسا مثالی عدل و انصاف کا نظام قائم کریں جسے دیگر دنیا دیکھ کر کچھ سبق سیکھ سکے۔ آپ کا تو اس وقت وہ حال ہے کہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ورلڈ آرڈر وہی قائم رکھ پاتا ہے جس نے کچھ کیا ہو۔ جس نے نکمے پن میں اپنی مثال قائم کی ہو اسے صرف ورلڈ آرڈر بنانے والے چھتر ہی پھیرتے ہیں اور اس وقت تک پھیرتے رہتے ہیں جب تک سکون نہ آ جائے! :D
مسلم ممالک نے مل کر اقوام متحدہ کے مقابلہ میں اپنا متبادل اور عین اسلامی انسانی حقوق کا منشور تیار کیا تھا ۔ مگر افسوس عملی میدان میں اسے بھی صحیح طرح نافذ نہ کر سکے۔ مسلم ممالک میں اس وقت جو انسانی حقوق کا برا حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
Cairo Declaration on Human Rights in Islam - Wikipedia
 
سید رافع

محفلین
ورلڈ آرڈر وہی قائم رکھ پاتا ہے جس نے کچھ کیا ہو۔ جس نے نکمے پن میں اپنی مثال قائم کی ہو اسے صرف ورلڈ آرڈر بنانے والے چھتر ہی پھیرتے ہیں اور اس وقت تک پھیرتے رہتے ہیں جب تک سکون نہ آ جائے! :D

کہیں سے تو شروع کرنا ہو گا۔ ہر نئے کام میں مشکلات آتی ہی ہیں۔
 
جا ن

محفلین
کہیں سے تو شروع کرنا ہو گا۔ ہر نئے کام میں مشکلات آتی ہی ہیں۔
حل صرف ایک ہے محترم، اور وہ یہ کہ آپ بہترین آئیڈیاز لے کے آئیں اور ایسے احسن انداز میں عملی اقدامات اٹھائیں کہ دنیا آپ کو فالو کرے لیکن ابھی دور دور تک اس کے امکانات نہیں۔
 
Top