اوڑھ لیں سب گلوں نے قبائیں نئی، کونپلوں پر عجب اک نکھار آگیا

عاطف ملک

محفلین
طویل بحر میں کی گئی ایک کوشش پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں،اس امید پر کہ شاید کوئی شعر احباب کو پسند آ جائے۔

اوڑھ لیں سب گلوں نے قبائیں نئی، کونپلوں پر عجب اک نکھار آ گیا
بلبلوں نے خوشی کے ترانے پڑھے،جب چمن میں وہ جانِ بہار آ گیا

اک گھڑی کو نظر آپ سے کیا لڑی،مجھ کو واللہ سدھ بدھ نہ کوئی رہی
لوگ مے خوار مجھ کو سمجھنے لگے،میری آنکھوں میں ایسا خمار آ گیا

سامنے ان کے جب ذکر میرا ہوا، رُخ وفورِ حیا سے دمکنے لگا
ماہِ کامل میں کیا ہوگی ایسی پھبن، ان کے چہرے پہ ایسا نکھار آ گیا

ہم نے ہو کر خفا یہ ارادہ کیا عمر بھر بات اس سے کریں گے نہ ہم
اس نے آنکھوں میں معصومیت بھر کے یوں ہم کو دیکھا کہ پھر اس پہ پیار آ گیا

وہ جو ہوتے نہ تھے لحظہ بھر کو جدا، ان کا برسوں سے کوئی نہیں رابطہ
سچ کہوں گر تو میں خود بھی حیران ہوں اس تعلق میں کیوں یہ غبار آ گیا

عینؔ مشہور تھا بے ادب، بد زباں، آئی نرغے میں جب عشق کے اس کی جاں
اس کے اطوار میں آگئی عاجزی اور لہجے میں بھی انکسار آ گیا

عینؔ میم عاطفؔ
مارچ ۲۰۲۰
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
بہت بہت شکریہ :)
بہت خوب عاطف بھائی۔
آ اور گیا الگ الفاظ ہیں۔
جزاک اللہ تابش بھائی :)
ما شاء اللّٰہ۔ بہت خوب۔۔
نوازش :)
خوب غزل ہے ڈاکٹر صاحب۔
بہت شکریہ وارث صاحب:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ، واہ ۔ خوب غزل ہے عاطف ۔ اتنی لمبی بحر میں کچھ حشو و زوائد کا آجانا تو عام سی بات ہے ۔ مجموعی طور پر اچھے اشعار ہیں ۔
 
زاہد لطیف

محفلین
ہم نے ہو کر خفا یہ ارادہ کیا عمر بھر بات اس سے کریں گے نہ ہم
اس نے آنکھوں میں معصومیت بھر کے یوں ہم کو دیکھا کہ پھر اس پہ پیار آ گیا

وہ جو ہوتے نہ تھے لحظہ بھر کو جدا، ان کا برسوں سے کوئی نہیں رابطہ
سچ کہوں گر تو میں خود بھی حیران ہوں اس تعلق میں کیوں یہ غبار آ گیا
خوبصورت اشعار۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔ :)
 
Wajih Bukhari

محفلین
بہت اچھے جناب۔ لمبی بحر بہت اچھی نبھائی ہے آپ نے۔ بہت سی داد قبول کیجئے۔
آپ میرے ہم پیشہ ہیں لہذا آپ کا اچھا کلام پڑھ کر زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
بہت عمدہ ⁦❤️⁩ شاندار ، بہترین غزل ، عاطف بھائی !
بہت شکریہ کاشف بھائی۔
بہت عرصے بعد نظر آئے ہیں۔خوشگوار حیرت ہوئی۔
کیسے مزاج ہیں؟
خوبصورت اشعار۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔ :)
بہت نوازش
بہت اچھے جناب۔ لمبی بحر بہت اچھی نبھائی ہے آپ نے۔ بہت سی داد قبول کیجئے۔
بہت شکریہ۔۔۔۔لمبی بحر مشکل لگتی ہے لیکن اپنی طرف سے کچھ بہتر کہنے کی کوشش کی ہے۔
آپ میرے ہم پیشہ ہیں لہذا آپ کا اچھا کلام پڑھ کر زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
ماشااللہ۔۔۔۔۔۔مجھے بھی اب آپ کا کلام پڑھ کے زیادہ خوشی ہوا کرے گی۔:):):)
 
Wajih Bukhari

محفلین
ایک بات بتائیے کہ کیا اس بحر
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن (8 بار)
کی کوئی اور مثال آپ کے علم میں ہے؟ اگر ہے تو بتائیے۔ مجھے یہ بحر پہلی بار یہاں نظر آئی اور اچھی لگی۔
 
نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا کلام:
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
اوڑھ لیں سب گلوں نے قبائیں نئی، کونپلوں پر عجب اک نکھار آ گیا
بلبلوں نے خوشی کے ترانے پڑھے،جب چمن میں وہ جانِ بہار آ گیا

اک گھڑی کو نظر آپ سے کیا لڑی،مجھ کو واللہ سدھ بدھ نہ کوئی رہی
لوگ مے خوار مجھ کو سمجھنے لگے،میری آنکھوں میں ایسا خمار آ گیا

سامنے ان کے جب ذکر میرا ہوا، رُخ وفورِ حیا سے دمکنے لگا
ماہِ کامل میں کیا ہوگی ایسی پھبن، ان کے چہرے پہ ایسا نکھار آ گیا

ہم نے ہو کر خفا یہ ارادہ کیا عمر بھر بات اس سے کریں گے نہ ہم
اس نے آنکھوں میں معصومیت بھر کے یوں ہم کو دیکھا کہ پھر اس پہ پیار آ گیا

وہ جو ہوتے نہ تھے لحظہ بھر کو جدا، ان کا برسوں سے کوئی نہیں رابطہ
سچ کہوں گر تو میں خود بھی حیران ہوں اس تعلق میں کیوں یہ غبار آ گیا

عینؔ مشہور تھا بے ادب، بد زباں، آئی نرغے میں جب عشق کے اس کی جاں
اس کے اطوار میں آگئی عاجزی اور لہجے میں بھی انکسار آ گیا
بہت خوب عاطف بھائی۔ خوبصورت اشعار۔ بہت عمدہ۔
 
Top