خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اے خان

محفلین
سارے شرکا تو نہیں البتہ عورت مارچ میں شامل بعض انتہا پسند لبرل فسادی عناصر اس قسم کے متنازعہ بیانات اور پلے کارڈز اٹھا کر پورے مارچ کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں
یعنی ننانوے پوائنٹ پانچ فیصد کی وجہ سے سارا مارچ بدنام:rollingonthefloor:
یوسفی صاحب کی یاد آگئی :cry:
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے! جاسم بھائی!

زنا بالرضا کے بارے میں آپ کی ذاتی رائے کیا ہے؟
جی بالکل میں بھی سمجھتا ہوں کہ مسلم معاشرے فی الحال زنا بالرضا جیسے مغربی نظریات کی تاب نہیں لا سکتے۔ پہلے مسلم عورتوں کو وہ تمام حق حقوق تو پوری طرح دئے ہیں جائیں جو دین اسلام نے متعین کئے ہیں۔ اس قسم کی انتہا پسند مغربی لبرل ازم کا پاکستان میں پرچار الٹا عورت مارچ کے اصل مقاصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی بالکل میں بھی سمجھتا ہوں کہ مسلم معاشرے فی الحال زنا بالرضا جیسے مغربی نظریات کی تاب نہیں لا سکتے۔ پہلے مسلم عورتوں کو دیگر حقوق تو پوری طرح دئے ہیں جائیں جو اسلام نے متعین کئے ہیں۔ اس قسم کی انتہا پسند مغربی لبرل ازم کا پاکستان میں پرچار الٹا عورت مارچ کے اصل مقاصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

واہ بھئی واہ!

پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ "فساد" رکھ۔

اس قسم کی انتہا پسند مغربی لبرل ازم کا پاکستان میں پرچار الٹا عورت مارچ کے اصل مقاصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

یہ تو ہے طریقے سے چلنا چاہیے۔

شیطان بھی ایک دم دین سے منحرف ہونے کا نہیں کہتا بلکہ "حکمتِ عملی" سے کام لیتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
واہ بھئی واہ!

پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ "فساد" رکھ۔



یہ تو ہے طریقے سے چلنا چاہیے۔

شیطان بھی ایک دم دین سے منحرف ہونے کا نہیں کہتا بلکہ "حکمتِ عملی" سے کام لیتا ہے۔
اگر پاکستانی مرد پاکستانی عورتوں کو اتنے حق حقوق ہی دے دیں جتنے اسلام نے ان کو دیے ہیں تو یہی بہت بڑی غنیمت ہوگی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر پاکستانی مرد پاکستانی عورتوں کو اتنے حق حقوق ہی دے دیں جتنے اسلام نے ان کو دیے ہیں تو یہی بہت بڑی غنیمت ہوگی :)

بالکل !

تاہم جو خواتین عورتوں کے حقوق کے نام پر مظاہرے کر رہی ہیں اُن کا گزارا نہیں ہوگا ان حقوق کو پا کر۔ ان کی منزل کچھ اور ہے اور یہ سب لوگ جانتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ارینج شادیوں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی ایک یا دونوں فریقین کی رضا مندی شامل نہیں ہوتی۔ ان حالات میں اگر میاں بیوی تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ زنا بالجبر ہی کہلائے گا
نہیں !
بلکہ یہ تو نکاح بالجبر کہلانا چاہیئے ۔ جو بات ہو وہی کہنی چاہیئے ۔
بسا اوقات ایسا بھی ہوتا آیا ہے کہ شادی کروادینے کے بعد بگڑتے ہوئے جوان لڑکا لڑکی سدھر جاتے ہیں ۔ بلکہ یہ تو ایک مجرب نسخہ رہا ہے مشرقی اجداد میں ۔ :)
اس کا مطلب یہ نہیں کہ زبردستی کوئی مستحسن چیز ہے ۔
 

اے خان

محفلین
نہیں !
بلکہ یہ تو نکاح بالجبر کہلانا چاہیئے ۔ جو بات ہو وہی کہنی چاہیئے ۔
بسا اوقات ایسا بھی ہوتا آیا ہے کہ شادی کروادینے کے بعد بگڑتے ہوئے جوان لڑکا لڑکی سدھر جاتے ہیں ۔ بلکہ یہ تو ایک مجرب نسخہ رہا ہے مشرقی اجداد میں ۔ :)
اس کا مطلب یہ نہیں کہ زبردستی کوئی مستحسن چیز ہے ۔
لڑکی کا نہیں معلوم لیکن لڑکا ایسا سدھر جاتا ہے کہ جیسے کسی مسجد کا پیش امام ہو
 

اے خان

محفلین
اگر پاکستانی مرد پاکستانی عورتوں کو اتنے حق حقوق ہی دے دیں جتنے اسلام نے ان کو دیے ہیں تو یہی بہت بڑی غنیمت ہوگی :)
جاسم محمد مانتے ہیں کچھ برائیاں ہے ہمارے معاشرے میں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا معاشرہ خراب ہے. یہاں ایک مرد اکیلا پورے خاندان کو پال رہا ہے. اپنے بچوں سے برسوں دور رہ کر دیار غیر میں محنت مزدوری کرتا ہے اپنے بچوں کی خاطر اپنی بیوی کے خاطر اپنی بہنوں کے خاطر اگر وہی مرد جب گھر بیٹھ کر کہے میری زندگی میری مرضی تو پھر کیا ہوگا سب بگڑ جائے گا میڈیا سے لیکر عام آدمی تک سب اس پر لعن طعن کریں گے.
بعض دانشور بنی اسرائیل کی طرح حیلے بناتے ہیں کہ جی میرا جسم میری مرضی اس کا مطلب یہ نہیں ہے وہ نہیں ہے وغیرہ وغیرہ شرع ظاہر دیکھتا ہے نہ کہ باطن مارچ والے اپنی سوچ میں انتہا پسند ہے. دوسروں کو معتدل سوچ کا درس دینے والے خود انتہا پسندی کا شکار ہیں یعنی آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا
آزادی مارچ ہو یا حیا مارچ یہ اب عورتوں کا مذاق بن رہا ہے اور یہ آزادی مارچ والوں کے کونسے حقوق ہیں جو انہیں نہیں مل رہے
 

جاسم محمد

محفلین
آزادی مارچ ہو یا حیا مارچ یہ اب عورتوں کا مذاق بن رہا ہے اور یہ آزادی مارچ والوں کے کونسے حقوق ہیں جو انہیں نہیں مل رہے
سو فیصد متفق ہوں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عورت مارچ اور حیا مارچ والے مل بیٹھ کر اسلام نے جو عورتوں کو حق حقوق دیے ہیں ان کے معاشرہ میں عام نفاذ کا مطالبے کرتے۔ اس کی بجائے ہوا یہ کہ عورت مارچ کو انتہا پسند مغربی لبرلز جبکہ حیا مارچ کو انتہا پسند مذہبی رجعت پسندوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ یوں قوم بجائے اس اہم ایشو پر متحد ہونے کے تقسیم در تقسیم اور تناؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
 

La Alma

لائبریرین
کیا پاکستانی معاشرے اور کلچر میں دھرنے دینا یا اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکلنا کوئی انہونی یا اچنبھے کی بات ہے؟ آئے روز وکلاء، ینگ ڈاکٹرز، تاجر برادری، اساتذہ، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے لوگ اپنے حقوق کے لیے یا کوئی احتجاج درج کروانے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ وہاں پر تو اتنی شدو مد اور زور و شور سے مذہب کارڈ نہیں کھیلا جاتا- پاکستانی خواتین بھی اسی کلچر اور ماحول کی پروردہ ہیں۔ اگر وہ اپنے مطالبات کے لیے کوئی مارچ کرنا چاہتی ہیں تو اعلی ظرفی دکھائیے، انہیں کرنے دیجئے۔ غیر ضروری طور پر اس مارچ کو دین سے نتھی کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
کیا چند خواتین کے متنازع پلے کارڈز کو بنیاد بنا کر دیگر سنجیدہ اور سیریس ایشوز کو پس منظر میں دھکیل دینا انتہائی منافقانہ اور غیر سنجیدہ رویہ نہیں۔ یہاں بیشتر لوگوں کو یہی کہتے سنا ہے کہ چونکہ اسلام نے عورت کو تمام حقوق دیے ہیں لہذا یہ مارچ بلا جواز ہے۔ اگر مذہب کو بہرصورت بیچ میں لانا ہی ہے تو کوئی خدا کا بندہ ان سے پوچھے کہ کیا ملک کا نام “اسلامی جمہوریہ پاکستان “ رکھ دینے سے یہاں کی خواتین کو واقعی وہ تمام حقوق مل گئے ہیں جو اسلام نے دیے ہیں؟
مذہب تو محض لہو ولہب اور کھیل تماشا بن کر رہ گیا ہے ۔ بعض لوگوں کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کی انتہا دیکھئے کہ اپنے نا شائستہ اور غیر اخلاقی رویوں پر شرمسار ہونے کی بجائے اسے جائز اور عین اسلامی قرار دینے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ بھئی اگر ہیٹ آف دا مومنٹ آپ سے کوئی بد کلامی ہو گئی ہے تو یہ آپ کا ذاتی فعل ہے۔ چاہے وہ ماروی سرمد ہو، خلیل الرحمان قمر ہو یا کوئی بھی اور ۔ بھلے آپ اس پر شرمندہ مت ہوئیے لیکن خدارااس کا جواز مذہب سے تو مت ڈھونڈئیے۔
میں تو جناب خلیل الرحمان قمر کا یہ بیان سن کر کافی شاکڈ ہوئی ہوں جس میں موصوف فرما رہے ہیں کہ ان کی بہنیں روتے ہوئے انہیں کہہ رہی تھیں کہ اللہ نے اس نیک کام کے لیے انہیں منتخب کر لیا ہے اور اب ان کو پیجھے نہیں ہٹنا۔ یہ تو حد ہی ہو گئی۔ مذہب کا استعمال کر کے اپنی بد گوئی کی کیا عمدہ جسٹیفیکیشن پیش کی گئی ہے۔ اسی پروگرام میں ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ پول کے نتائج کے مطابق 96 فیصد لوگ خلیل صاحب کے حامی ہیں۔ آخر ایسا بھی کیا حق و باطل کا معرکہ پیش آگیا ہے جس میں مجاہدین سر پر کفن باندھ کر میدان میں اتر آئے ہیں۔ دیگر جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں کی مانند یہ بھی محض ایک مارچ ہی تو ہے۔اس میں اتنا اوور ریکٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
 

سید عمران

محفلین
جی بالکل۔
آئیے آزادیِ نسواں کے عالمی سرپرستوں کے خیالات بلکہ مطالبات سے مزید "بہرہ مند" ہوتے ہیں۔
IMG-20200307-162249.jpg

UN wants consensual sex decriminalised in Pakistan
کیا غضب کی پوسٹ کی...
جاسم تک کی چیخیں نکلوا دیں!!!
 

سید عمران

محفلین
ارے بھائی!

اگر یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے تو باہمی گفتگو سے کوئی حل نکال لیں۔

کسی اور کا مسئلہ ہے تو وہ اسے انفرادی طور پر حل کر لے۔ شادی تو ہوتی ہی رضامندی سے ہے۔

چاہ کیا رہے ہیں آپ لوگ یہ سب خلوت کی باتیں سرِ عام لا کر۔
بے حیائی، فحاشی...
خدا اور رسول سے جنگ!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top