خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عدنان عمر

محفلین
اقوامِ متحدہ نے یہ دلالی کا کام کب سے شروع کر دیا؟ اور ان کے کیا اغراض و مقاصد ہیں لوگوں کو اُن کے "جبلی و حیوانی حقوق "دلوانے کے پیچھے؟
"عورتوں کے حقوق" کی حفاظت اقوامِ متحدہ کے بنیادی منشور میں شامل ہے:

The Beijing Platform for Action states that “the human rights of women include their right to have control over and decide freely and responsibly on matters related to their sexuality, including sexual and reproductive health, free of coercion, discrimination and
violence.”

(Ref: sexual and reproductive health and rights)
 

جاسم محمد

محفلین
"عورتوں کے حقوق" کی حفاظت اقوامِ متحدہ کے بنیادی منشور میں شامل ہیں:
The Beijing Platform for Action states that “the human rights of women include their right to have control over and decide freely and responsibly on matters related to their sexuality, including sexual and reproductive health, free of coercion, discrimination and violence.”
(Ref: sexual and reproductive health and rights)
بہترین ہے پھر تو۔ مرد کو عورت کے ساتھ جبرا تعلقات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بے شک وہ اس کا خاوند ہی کیوں نہ ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ازدواجی تعلقات میں بھی دونوں فریقین کا consent ہونا لازمی ہے وگرنہ زنا بالجبر میں ہی شمار ہوگا

ارے بھائی!

اگر یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے تو باہمی گفتگو سے کوئی حل نکال لیں۔

کسی اور کا مسئلہ ہے تو وہ اسے انفرادی طور پر حل کر لے۔ شادی تو ہوتی ہی رضامندی سے ہے۔

چاہ کیا رہے ہیں آپ لوگ یہ سب خلوت کی باتیں سرِ عام لا کر۔
 

جاسم محمد

محفلین
ارے بھائی!

اگر یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے تو باہمی گفتگو سے کوئی حل نکال لیں۔

کسی اور کا مسئلہ ہے تو وہ اسے انفرادی طور پر حل کر لے۔ شادی تو ہوتی ہی رضامندی سے ہے۔

چاہ کیا رہے ہیں آپ لوگ یہ سب خلوت کی باتیں سرِ عام لا کر۔
ارینج شادیوں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی ایک یا دونوں فریقین کی رضا مندی شامل نہیں ہوتی۔ ان حالات میں اگر میاں بیوی تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ زنا بالجبر ہی کہلائے گا
 

محمداحمد

لائبریرین
ارینج شادیوں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی ایک یا دونوں فریقین کی رضا مندی شامل نہیں ہوتی۔ ان حالات میں اگر میاں بیوی تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ زنا بالجبر ہی کہلائے گا

اکثر؟؟؟ واقعی؟

اگر فریقین کی مرضی نہ ہوتو شادی نہیں ہوتی۔ نکاح نامہ ایگریمنٹ ہوتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک سوال ۔
کیا اقوام متحدہ میں شوہر پر بیوی کے نان نفقے ، لباس اور بنیادی ضروریات کے تحفظ کا ذمہ ہے ؟
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ایک سوال ۔
کیا اقوام متحدہ میں شوہر پر بیوی کے نان نفقے ، لباس اور بنیادی ضروریات تحفظ کا ذمہ ہے ؟
اگر اسلام میں یہ تمام ذمہ داریاں مرد کی ہیں تو بھی اس کے بدلہ میں عورت کو اپنے consent کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بیوی بھی ایک جیتی جاگتی جذبات رکھے والی انسان ہے۔ خاوند کی زر خرید غلام یا باندی نہیں جو اس کے لئے ہر وقت راضی بالرضا ہو۔
 

اے خان

محفلین
اگر اسلام میں یہ تمام ذمہ داریاں مرد کی ہیں تو بھی اس کے بدلہ میں عورت کو اپنے consent کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بیوی بھی ایک جیتی جاگتی جذبات رکھے والی انسان ہیں۔ خاوند کی زر خرید غلام نہیں۔
سچ بات تو یہ ہے کہ خاوند بے چارے بھی یہی چاہتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top