خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر اسلام میں یہ تمام ذمہ داریاں مرد کی ہیں تو بھی اس کے بدلہ میں عورت کو اپنے consent کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بیوی بھی ایک جیتی جاگتی جذبات رکھے والی انسان ہے۔ خاوند کی زر خرید غلام یا باندی نہیں جو اس کے لئے ہر وقت راضی بالرضا ہو۔
ارے بھائی ! تو میں کب محروم کر رہا ہوں ۔ میں تو صرف پوچھ رہا تھا ۔ آپ تو برا مان گئے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ارے بھائی ! تو میں کب محروم کر رہا ہوں ۔ میں تو صرف پوچھ رہا تھا ۔ آپ تو برا مان گئے ۔
آپ نے جواب نہیں دیا ! کیا بیوی اپنے نان نفقے کی خود ذمہ دار ہے ؟
اقوام متحدہ
مغربی تہذیب
عیسائیت
یہودیت
ان چاروں عناصر کا کیا جواب ہے ؟
 
سید عمران

محفلین
اگر اسلام میں یہ تمام ذمہ داریاں مرد کی ہیں تو بھی اس کے بدلہ میں عورت کو اپنے consent کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بیوی بھی ایک جیتی جاگتی جذبات رکھے والی انسان ہے۔ خاوند کی زر خرید غلام یا باندی نہیں جو اس کے لئے ہر وقت راضی بالرضا ہو۔
عورت بے شک مرد کی زر خرید باندی نہ ہو لیکن خدا کی پیدائشی باندی ہے...
غیر مسلموں سے بحث نہیں لیکن اپنی امت کی عورتوں کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے...
اگر کوئی مرد اپنی عورت کو ہم بستر ہونے کے لئے بلائے اور وہ عورت (بلاعذر) انکار کر دے۔ اور پھر شوہر اس کے انکار کی وجہ سے رات بھر غصہ کی حالت میں رہے تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں (بخاری و مسلم)
 
جاسم محمد

محفلین
آپ نے جواب نہیں دیا ! کیا بیوی اپنے نان نفقے کی خود ذمہ دار ہے ؟
اقوام متحدہ
مغربی تہذیب
عیسائیت
یہودیت
ان چاروں عناصر کا کیا جواب ہے ؟
اگر مغربی تہذیب کا پوچھ رہے ہیں تو یہاں مرد عورت کے نان نفقے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ چونکہ ہر عورت یہاں اتنی ہی تعلیم یافتہ، باشعور اور قانونی درجہ رکھتی ہے جتنا کہ مرد اس لئے اسے اسلامی تہذیب کی طرح اپنے نان نفقے کیلئے مردوں کی محتاجی نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی، کام کاج کے انتخاب میں بھی مردوں کی طرح مکمل طور پر آزاد و خودمختار ہوتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کوئی مرد اپنی عورت کو ہم بستر ہونے کے لئے بلائے اور وہ عورت انکار کر دے۔ اور پھر شوہر اس کے انکار کی وجہ سے رات بھر غصہ کی حالت میں رہے تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں (بخاری و مسلم)
اگر مسلم عورتیں اس ایمان کی وجہ سے consent نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا جسم خاوند کی نذر کر دیتی ہیں تو اسے انسانی حقوق کا چارٹر زنا بالجبر ہی سمجھتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اگر مسلم عورتیں اس ایمان کی وجہ سے consent نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا جسم خاوند کی نذر کر دیتی ہیں تو اسے انسانی حقوق کا چارٹر زنا بالجبر ہی سمجھتا ہے۔
سب سے بہتر انسانی حقوق وہی ہیں جو انسان کو پیدا کرنے والے نے انسان کو دئیے ہیں!!!
 
عدنان عمر

محفلین
ہم سب مسلمان ہیں۔
ہمارا دین اسلام ہے۔
لیکن کیا دین اور خدا کی فرمانبرداری ہماری پہلی ترجیح ہے؟
چلیں ہم گناہ گار لوگ ہیں۔ دین پر عمل کرنے میں کمزور ہیں، اللہ ہمیں معاف کرے اور دین پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
لیکن اس بے عملی کے باوجود یہ تو ممکن ہے کہ ہمارے عقائد درست ہوں، کانسیپٹس کلیئر ہوں۔ ہم ذہنی بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔
دین پر عمل کرنے میں ہم کمزور سہی لیکن شریعت پر انگلیاں نہ اٹھائیں۔
یہاں تو یہ حال ہے کہ ہم خدا کو بزبانِ حال یہ بتا رہے ہیں کہ آپ نے اپنے دین میں عورت کو جو حقوق دیے ہیں، وہ ناکافی ہیں۔
ہم ڈھکے چھپے لفظوں میں خدا سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب انسان نے بہت ترقی کر لی ہے۔ دنیا بھر کے عالی دماغوں نے سر جوڑ کر انسانی حقوق کا ایک چارٹر تیار کیا ہے۔
اے خدا! یہ چارٹر کئی پہلوؤں میں آپ کی شریعت سے متصادم ضرور ہے لیکن یہ چارٹر آپ کے دین سے افضل ہے کیونکہ اس پر تمام اقوامِ عالم کا اتفاق ہے۔
اے خدا! ہم نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب ہم اپنے پیروں پر خود کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ہمیں آپ کے سہارے کی ضرورت نہیں، اس لیے اے خدا! ہمیں اپنی غلامی کے بندھن سے آزاد کیجیے۔
 
جو حق حقوق اسلام نے عورت کو دئے ہیں وہی پوری طرح مل رہے ہوتے تو پاکستان میں کسی عورت مارچ کی ضرورت نہ پڑتی۔ اس لئے اب مسلمانوں کو سر جوڑ کر سوچنا ہوگاکہ جتنا وقت وہ اپنے عقائد کی درستگی میں صرف کرتے ہیں ، اس کی بجائے وہ صرف اسے اپنے دین پر عمل کرنے میں لگا دیتے تو ان کے معاشرے واقعتا جنت نظیر بن سکتے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں تو یہ حال ہے کہ ہم خدا کو بزبانِ حال یہ بتا رہے ہیں کہ آپ نے اپنے دین میں عورت کو جو حقوق دیے ہیں، وہ ناکافی ہیں۔
ہم ڈھکے چھپے لفظوں میں خدا سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب انسان نے بہت ترقی کر لی ہے۔ دنیا بھر کے عالی دماغوں نے سر جوڑ کر انسانی حقوق کا ایک چارٹر تیار کیا ہے۔
اے خدا! یہ چارٹر کئی پہلوؤں میں آپ کی شریعت سے متصادم ضرور ہے لیکن یہ چارٹر آپ کے دین سے افضل ہے کیونکہ اس پر تمام اقوامِ عالم کا اتفاق ہے۔
اے خدا! ہم نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب ہم اپنے پیروں پر خود کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ہمیں آپ کے سہارے کی ضرورت نہیں، اس لیے اے خدا! ہمیں اپنی غلامی کے بندھن سے آزاد کیجیے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی، جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
علامہ اقبال

اگر آج پاکستانی عورت مغرب کے دیکھا دیکھی عورت مارچ منانا وقت کی ضرورت اور فخر کی علامت سمجھ رہی ہے تو اس کے پیچھے اسلامی تعلیمات کی کمزوری نہیں بلکہ ان پر بحیثیت مسلمان عمل نہ کرنا ہے۔ آپ بیشک اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا چارٹر ایک طرف رکھ دیں۔ لیکن جو حق حقوق دین اسلام نے عورت کو 14 سو سال قبل دئے ہیں۔ کم از کم وہ تو پوری طرح خواتین کو دیں تاکہ وہ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ہو کر اولٹ پٹانگ مارچز کا سرے سے انعقاد ہی نہ کریں۔
 
عدنان عمر

محفلین
جو حق حقوق اسلام نے عورت کو دئے ہیں وہی پوری طرح مل رہے ہوتے تو پاکستان میں کسی عورت مارچ کی ضرورت نہ پڑتی۔ اس لئے اب مسلمانوں کو سر جوڑ کر سوچنا ہوگاکہ جتنا وقت وہ اپنے عقائد کی درستگی میں صرف کرتے ہیں اگر وہ صرف اپنے دین پر عمل کرنے پر لگا دیتے تو ان کے معاشرے واقعتا جنت نظیر بن سکتے تھے۔
عقائد کی درستگی بار بار کا نہیں بس ایک بار کا کام ہے،
آپ کوشش کر کے دیکھیے تو سہی۔
ویسے جو حقوق اسلام نے عورت کو دیے ہیں، انھیں حکومت نافذ کر سکتی ہے۔ آپ اس سلسلے میں خان صاحب سے تبلیغ فرمائیے۔
 
عدنان عمر

محفلین
آپ بیشک اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا چارٹر ایک طرف رکھ دیں۔ لیکن جو حق حقوق دین اسلام نے عورت کو 14 سو سال قبل دئے ہیں۔ کم از کم ہو تو پوری طرح عورتوں کو دیں تاکہ وہ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ہو کر اولٹ پٹانگ مارچز کا سے سے انعقاد ہی نہ کریں۔
ویری گڈ! تو آپ بھی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حامی نکلے۔ ملائیے ہاتھ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویری گڈ! تو آپ بھی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حامی نکلے۔ ملائیے ہاتھ۔
handshake.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top