متضاد الفاظ کے تعاقب میں

یہ کیسی بجھارت ہے .
یتیم کا متضاد (سمجھدار اورمالدار کی طرز پر) " باپ دار " بھی ہو سکتا ہے.

چونکہ بطور تحفہ کوئی بھی شے برضا و رغبت, اپنی خوشی سے کسی دوسرے شخص کو عنایت کی جاتی ہے اس لیے اصولی طور پر اس کا متضاد " چھینا جھپٹی " یا کسی سے کوئی چیز زبردستی لینا ہونا چاہیے.

مثال: میں نے اسے Q Mobile تحفے میں دیا اور بدلے میں اس کا iPhone 8 چھین لیا. ;)
 
فاخر رضا

محفلین
دل لگی برطرف، اگر سنجیدگی سے متضاد الفاظ، بلحاظ شاعری دیکھنا چاہتے ہیں تو نصیر ترابی کی کتاب کا مطالعہ فرمائیے. میرے پاس موجود ہے. اور بھی احباب کے پاس ہوگی.
 
وصی اللہ

محفلین
نصیر ترابی صاحب "شعریات" میں ہر مقام پر درست اور رائج کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں یں لیکن opposites کی اُردو "منافات" لکھتے ہیں۔۔۔
 
وصی اللہ

محفلین
ترابی صاحب کے ہاں Pronunciation کی اُردو "تلفظات" اور Definitions کی تعریفات ہے۔۔۔ جبکہ پوری کتاب درست کیا ہے اور غلط کیا ہے پر مشتمل ہے۔۔۔ جیسا کہ غلط العام کے تحت لکھتے ہیں کہ لفظ "مودجوگی" قاعدے کے مطابق نہیں۔۔ لیکن قاعدے کے مطابق کیا ہوگا یہ نہیں بتایا۔۔ سہولت کی جمع "سہولیات" غلط قرار دیتے ہیں اور "سہولتوں" اور "سہولتیں" درست۔۔۔۔۔۔ اسی عنوان کے تحت لکھتے ہیں کہ "لالچ تمہیں نقصان پہنچائے گی" غلط ہے جبکہ "لالچ تمہیں نقصان پہنچائے گا" صحیح صورت ہے۔۔۔ تو پھر یوں "لالچ بُرا بلا ہے" کچھ جچتا نہیں "لالچ بُرا دیو ہے" یا "لالچ بُرا جن ہے"۔۔۔ کیا ہونا چاہیے رائے درکار ہے
 
محمد وارث

لائبریرین

تذکیر و تانیث پر اردو میں بہت سر پھٹول پہلے ہی ہو چکی، اتنی کہ اس پر غالب کے لطیفے بھی مشہور ہیں۔ دلی اور لکھنؤ والے اپنی اپنی اسناد رکھتے تھے، آج کل دونوں جائز ہیں۔

جہاں تک "لالچ بری بلا ہے" تو یہاں تانیث لالچ کی نہیں بلکہ بلا کی ہے۔ اور ایسا استعمال عام ہے، جیسے کوئی کہے کہ "فلاں مرد تو نری بھیڑ ہے۔" تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوگا کہ مرد مونث ہو گیا۔
 
واہ جی بہت خوب.:)
 
فہد اشرف

موقع اچھا ہے میں بھی ایک سوال پوچھ لیتا ہوں
یادوں کی برات میں جوش صاحب نے لفظ’رہائش گاہ‘ کو غلط اور بدنسلا کہا ہے اور وجہ یہ بتائی ہے کہ یہ ہندی لفظ ’رہنے‘ سے بنا ہے اور اگر اسے مان لیا جائے تو ’کھانے‘ سے کھلائش اور ’لیٹنے‘ سے لٹائش بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔
جوش کا اعتراض کس حد تک بجا ہے؟
 
جوش اپنی جگہ صحیح فرماتے ہیں، وہ تو مولانا ابوالکلام آزاد کی غلطیاں بھی نکالتے رہے، میرے خیال میں 'یگانگت' کے متعلق کچھ ذکر ہے۔ لیکن غلط العام فصیح کا درجہ پاتے ہیں، رہائش گاہ بھی انہی میں سے ہے۔
 
USAID

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
دوستو ، دو الفاظ کے متضاد تلاش کرنے میں مدد درکار ہے
١ تحفہ
٢ یتیم

جواب کا منتظر
تحفہ اور قربانی یک طرفہ ادائیگی ہے، لیکن متضاد مالی اثرات رکتھی ہے ۔

تحفہ سے آپکی ملکیت بڑہ جاتی ہے
قربانی سے آپکی ملکیت گھٹ جاتی ہے۔

دونوں عمل دوسری طرف سے وصولی کی طمع یا امید سے پاک ہوتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
دوستو ، دو الفاظ کے متضاد تلاش کرنے میں مدد درکار ہے
١ تحفہ
٢ یتیم

جواب کا منتظر
متضاد الفاظ سیاق و سباق کے بغیر بتائے جانے مشکل ہوتے ہیں۔ ویسے، تحفہ کے لیے متضاد لفظ تاوان ہو سکتا ہے۔
 
USAID

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
دوستو ، دو الفاظ کے متضاد تلاش کرنے میں مدد درکار ہے
١ تحفہ
٢ یتیم

جواب کا منتظر
یتیم وہ ہے جسکا باپ نہ ہو۔
ابتر وہ ہے جسکی نسل نہ چلے۔

اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَ۔رُ (3)
بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے۔

آپ عربی لفظ ابتر کوبطور علمی اضافہ کے ساتھ اردو کی لغت میں شامل کر سکتے ہیں۔ جسکے معنی بڑے واضح ہیں۔

شکریہ
 
Top