دعا دعائے صحت برائے محترم یعقوب آسی صاحب

محترم سید شہزاد ناصر صاحب نے اطلاع دی ہے کہ محترم محمد یعقوب آسی صاحب شدید علیل ہیں۔ ڈاکٹرز نے ہارٹ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے پیس میکر تجویز کیا ہے۔
کچھ روز قبل آسی صاحب نے اپنی فیس بک پروفائل سے بھی ایک نوٹ شیئر کیا تھا۔
67463122-436564663738750-7339787964253208576-n.jpg


اللہ تعالیٰ محترم آسی صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
محفلین سے درخواست ہے کہ اپنی خصوصی دعاؤں میں آسی صاحب کو یاد رکھیے۔ جزاکم اللہ خیر
 

محمداحمد

لائبریرین
تشویشناک خبر ہے۔

اللہ رب العزت آسی صاحب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور اُ ن کو بھرپور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ پاک انھیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔ اپنا خاص لطف و کرم فرمائیں۔ آسانیاں اور رحمتیں عطا کریں۔ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین!
 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے آسی صاحب کو Dual chamber pacemaker تجویز کیا ہے جو تاحال مہیا نہیں ہو سکا ہارٹ ریٹ بہت کم ہو گیا ہے احباب دعا فرمائیں کہ آسی صاحب جلد از جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان واپس ائیں
 
Top