چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

سروش

محفلین
ایک تو واوین simple quotes ہوتے ہیں جو کہ براہ راست کی بورڈ سے لگ جاتے ہیں اسطرح ""، اور ایک اسمارٹ کوٹس ہوتے ہیں جو کہ alt+0148 اور alt+0147 سے لگتے ہیں ”اسطرح“۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تلوک چند مرحوم کا شعر

اے ہم نفس نہ پوچھ جوانی کا ماجرا
موج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی

ہماری گرہ
اے ہم نفس نہ پوچھیو تنخواہ کا حساب
"موجِ نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی"
 
تلوک چند مرحوم کا شعر

اے ہم نفس نہ پوچھ جوانی کا ماجرا
موج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی

ہماری گرہ
اے ہم نفس نہ پوچھیو تنخواہ کا حساب
"موجِ نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی"
اسی غمناک مضمون پر ایک شعر

آج یوں جیب میں روٹھی ہوئی پے آئی ہے
"جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے"
 
Top