محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ عمرا ن بھائی!
آجائیں بھئی سب احباب یہاں آجائیں۔۔۔
ایسا نہ ہو کہ اسلام آبادی دوست ناراض ہوجائیں کہ ہماری لڑی میں اپنی لڑی گھسا کر ہم سے اَڑی لی۔۔۔
اب بتائیں کیا اجتماع برائے عید ملن مؤرخہ تئیس جون، بروز اتوار، بمقام بہادر آباد، بوقت نو بجے صبح آپ کو قبول ہے؟؟؟
سر محمد خلیل الرحمٰن، محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا، خالد محمود چوہدری بھائی، ڈاکٹر فاخر رضا ، بھائی اکمل زیدی ، مابدولت محمد امین صدیق ، جاسوسِ اعظم فہیم ، سچا انسان ٹرومین ، او شاعر متانت محمداحمد

23 جون، اتوار۔

ان شاءاللہ کوشش کروں گا۔
 

سید عمران

محفلین
اکثر محفلین نے اپنی پروفائل میں شہر کا نام نہیں لکھا۔۔۔
ان میں سے کراچی والے سارے محفلین کو بھی تشریف آوری کی دعوت دی جاتی ہے!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
عمران بھائ آپ.نے اوپر شاعر متانت سے احمد صاحب کو نوازا بہت جچا یہ لقب اسی وزن پر آگے آپ کسی کو ڈال سکتے تھے محفلین فتانت....:LOL:
سمجھ تو گئے ہونگے آپ.لوگ:D...
 

سید عاطف علی

لائبریرین
لو یو ۔ عمران اینڈ نقیبی برادران اینڈ محفلین ۔ :)
بہر حال ملاقات فلی ڈاکیومینٹد اور باتصویر ہونی چاہیئے (یعنی روداد کے ساتھ) ۔ ۔ ۔
 
عمران بھائ آپ.نے اوپر شاعر متانت سے احمد صاحب کو نوازا بہت جچا یہ لقب اسی وزن پر آگے آپ کسی کو ڈال سکتے تھے محفلین فتانت....:LOL:
سمجھ تو گئے ہونگے آپ.لوگ:D...
لوگ دیکھ کر مجھ تیرا نام لیے جائیں گے ۔:wink2:
 

اکمل زیدی

محفلین
لو یو ۔ عمران اینڈ نقیبی برادران اینڈ محفلین ۔ :)
بہر حال ملاقات فلی ڈاکیومینٹد اور باتصویر ہونی چاہیئے (یعنی روداد کے ساتھ) ۔ ۔ ۔
عاطف بھائ تصاویر اور روداد تو ہر ملافات کی ہوتی ہے اب تو صرف داد ہو گی یا بیداد ہوگی...یعنی سب اپنا اپنا کلام.لے کر آئنیگے بیچ میں آئٹم ہو گا ایک سانگ کی صورت پھر اسی.دوران ایک دور چلے گا ...ارے گھبرائیں نہیں چائے یا کولڈ رنک کا
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
عاطف بھائ تصاویر اور روداد تو ہر ملافات کی ہوتی ہے اب تو صرف داد ہو گی یا بیداد ہوگی...یعنی سب اپنا اپنا کلام.لے کر آئنیگے بیچ میں آئٹم ہو گا ایک سانگ کی صورت پھر اسی.دوران ایک دور چلے گا ہو گا....ارے گھبرائیں نہیں چائے یا کولڈ رنک کا
صد شکر کہ آئٹم اور سانگ میں فاصلہ کردیا!!!
 

فاخر رضا

محفلین
سلام
ابھی موبائل پر حکم ملا تو حاضر ہوگیا
صبح نو بجے تک فارغ ہوجائیں تو بہتر ہے. بہت گرمی چل رہی ہے. سات بج کر تیس سے نو بجے
دشمن کے جاگنے سے پہلے واپس
 
Top