سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

جاسم محمد

محفلین
ہر ملک میں مسلمانان کا ایک مرکز ہوتا ہے، لندن ہی کو کیوں فالو کیا جائے؟
گرمیوں میں شمالی یورپ اور امریکہ کےروزے 20 سے 22 گھنٹے تک طویل ہوجاتے ہیں۔ یہ مقامی مراکز کی صوابدید ہے کہ ایسی غیرمعمولی صورتحال میں خطے کے کس علاقہ کو فالو کیا جائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سحری: دہی۔ دہی کی لسی۔ بھنڈی کا سالن۔ دیسی گھی لگی روٹی۔ مونگ کی دال والا پراٹھا۔ چائے۔
 

عباس رضا

محفلین
اس بابت اکثریت کی رائے کیا ہے؟ وہ مغربی ممالک جہاں روزہ 20گھنٹے سے زیادہ ہوتا ہے، وہاں کون سا وقت فالو کرنا چاہیے؟
دعوت اسلامی کی ویب سائٹ، اینڈرائڈ ایپلی کیشن اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر دنیا بھر کے تقریبا سبھی مقامات کے اوقاتِ نماز موجود ہیں۔ اپنا مقام منتخب کرلیجئے۔ ویب سائٹ سے پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔
فجر سحری کا آخری وقت ہے اور مغرب افطاری کا وقت ہے۔
prayer-Times.png
 

محمدظہیر

محفلین
سحری : پراٹھے ، سبزی، دہی، دودھ الائچی کے دانے ڈال کر۔ا غالباً لائچی کھانے سے آج پیاس کل جیسی شدت والی نہیں ہے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
دعوت اسلامی کی ویب سائٹ، اینڈرائڈ ایپلی کیشن اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر دنیا بھر کے تقریبا سبھی مقامات کے اوقاتِ نماز موجود ہیں۔ اپنا مقام منتخب کرلیجئے۔ ویب سائٹ سے پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔
ایپ اچھی ہے لیکن پریکٹکلی ہر جگہ چل نہ پائے گی۔ ابھی کچھ شمالی ترین شہروں کے نام چیک کئے ہیں تو یہ سورج کے حساب سے ہی بتا رہا ہے جو کہ نامناسب ہے۔
rSbxeOg.jpg

Whats-App-Image-2019-05-08-at-13-47-34-1.jpg
 
Top