مبارکباد جاسمن آپی کو بہت مبارک ہو ۔

جاسمن

لائبریرین
ماشاء اللہ۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو آپی۔۔۔
شاباش جاسمن آپی۔۔۔:applause::applause::applause:
یو آر گریٹ۔۔۔:rose::rose::rose:
عدنان بھائی اتنی محبت سے لڑی بنانے اور پر خلوص دعاؤں کے لیے بہت سا شکریہ۔۔۔جزاک اللہ خیرا
اللہ پاک آپ کی دعاؤں کو قبول و مقبول فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین

بہت شکریہ ہادیہ۔ تمہاری محبت ہے۔
عدنان نے واقعی بہت محنت و خلوص سے لڑی تشکیل دی ہے۔ اللہ انھیں بہت نوازے۔ آمین!
اللہ تعالی آپ کے مقدر بھی بہترین کرے۔ آمین!
 

رباب واسطی

محفلین
جاسمن آپی آپ محفل کی وہ شخصیت ہیں جیسے ہر محفلین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔آپ کی محفل کے لیے بے لوث خدمات اور محفلین کو محبت و شفقت سے نوازی گئی دعائیں آپ کی عاجزی و خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں
عدنان بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ جو آپ نے اتنی محبت خلوص اور اپنایئت کے ساتھ
جاسمن بہنا کے لیئے تھریڈ بنایا اور ہمیں یہ موقع فراہم کیا کے ہم
جاسمن بہنا کو مبارکباد دیں سکے

ماشاء اللہ۔۔۔۔بہت بہت مبارک جاسمن :rose::rose::rose:
 

فلسفی

محفلین
بہت مبارک ہو آپ کو جاسمن، اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد رکھے۔ دین اور دنیا کی تمام برکتیں عطا کرے۔ آمین۔
 

سید عمران

محفلین
ً

مغالبہ آرائی شاید مبالغہ آرائی سے بھی بڑھکر کچھ ہے!
سر شکریہ ،تدوین کر دیں ۔
رپورٹ کردیجیے۔ متعلقہ مدیر کو خبر ہوجائے گی۔
ایک تو ان کے خلاف رپورٹیں بھگتا بھگتا کر ہم تنگ آگئے ہیں!!!
 
سید عمران بھائی ابھی تو آپ نے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا ناطقہ بند کر رکھا ہے، کل کلاں کو کہیں اردو محفل پر مدیر ہوگئے تو داخلہ ہی بند کروادیں گے شاید!
ارے کیا غضب کا مشورہ دیا ہے ،
سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔
بھیا اب ذرا سوچ سمجھ کر ، بزرگوں نے پیشن گوئی کردی ہے ،
بعد میں شکوہ مت کیجیے گا ۔:laughing:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
سید عمران بھائی ابھی تو آپ نے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا ناطقہ بند کر رکھا ہے، کل کلاں کو کہیں اردو محفل پر مدیر ہوگئے تو داخلہ ہی بند کروادیں گے شاید!
نہیں سر، اب ایسا بھی نہیں ہے۔۔۔
یہ نہ ہوں گے تو ہمارا وارم اپ نہ ہوگا۔۔۔
وارم اپ نہ ہوا تو ہم بیمار پڑجائیں گے!!!
 
Top