بےدردی
(علامہ اقبالؒ سے معذرت)
٭
تاروں پر واپڈا کی تنہا
چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی

کہتی تھی کہ صبح سر پہ آئی
سپنے تکنے میں شب گزاری

اُٹھوں کس طرح میں یہاں سے
سستی سی چھا گئی ہے ایسی

دیکھی چڑیا کی کاہلی تو
بجلی کوئی پاس ہی سے بولی

"حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے"
آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی

کیا غم ہے جو چھا گئی ہے سستی
میں تار میں زندگی بھروں گی

اللہ نے رکھی ہے مجھ میں طاقت
دو لمحوں میں بھسم کروں گی

"ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے"

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

وجہِ گستاخی
IMG20190111082447.jpg
 
بےدردی
(علامہ اقبالؒ سے معذرت)
٭
تاروں پر واپڈا کی تنہا
چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی

کہتی تھی کہ صبح سر پہ آئی
سپنے تکنے میں شب گزاری

اُٹھوں کس طرح آشیاں سے
سستی سی چھا گئی ہے ایسی

سن کے چڑیا کی کاہلی کو
بجلی کوئی پاس ہی سے بولی

"حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے"
آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی

کیا غم ہے جو چھا گئی ہے سستی
میں تار میں زندگی بھروں گی

اللہ نے رکھی ہے مجھ میں طاقت
دو لمحوں میں بھسم کروں گی

"ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے"

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

وجہِ گستاخی
IMG20190111082447.jpg

خوبصورت خوب صورت۔ کیا کہنے!
 

عرفان سعید

محفلین
بےدردی
(علامہ اقبالؒ سے معذرت)
٭
تاروں پر واپڈا کی تنہا
چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی

کہتی تھی کہ صبح سر پہ آئی
سپنے تکنے میں شب گزاری

اُٹھوں کس طرح آشیاں سے
سستی سی چھا گئی ہے ایسی

سن کے چڑیا کی کاہلی کو
بجلی کوئی پاس ہی سے بولی

"حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے"
آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی

کیا غم ہے جو چھا گئی ہے سستی
میں تار میں زندگی بھروں گی

اللہ نے رکھی ہے مجھ میں طاقت
دو لمحوں میں بھسم کروں گی

"ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے"

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

وجہِ گستاخی
IMG20190111082447.jpg
بہت خوب!
اس چڑیا کو تار سے اٹھا کر کبھی "بینچ" پر بٹھا کر دیکھیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
بہت خوب تابش بھائی۔ اگر ایک نکمی چڑیا نے اتنی مزیدار نظم کہلوائی تو بطور "محرکِ دیوان" یہ نکمیاں آپ کے لیے :)
IMG-20171117-WA0001.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
بہت خوب تابش بھائی۔ اگر ایک نکمی چڑیا نے اتنی مزیدار نظم کہلوائی تو بطور "محرکِ دیوان" یہ نکمیاں آپ کے لیے :)
IMG-20171117-WA0001.jpg
تابش بھائی مصحفی کا ایک شعر ذرا سی تحریف کے ساتھ آپ کے لیے۔
باندھے ہوئے پروں کو بہ امیدِ اجابت
رہتی ہیں بیٹھی سینکڑوں چڑیاں مرے آگے :p
 
بہت لاجواب ، شاندار ،
پرمزاح غزل ۔
بہت شکریہ عدنان بھائی۔
غزل نہیں نظم۔ :)
صبح صبح لاجواب نظم! :):)

چڑیا عصر حاضر کی دلدادہ ہے۔ :D
آداب احمد بھائی۔
اب تو چڑیا نے بھی سیکھے ہیں یہ انساں کے چلن :p
خوبصورت خوب صورت۔ کیا کہنے!
بیت شکریہ استادِ محترم
بہت خوب!
اس چڑیا کو تار سے اٹھا کر کبھی "بینچ" پر بٹھا کر دیکھیں۔
بہت شکریہ عرفان بھائی۔
پھر تو اداسی کا سبب ہی پوچھنا پڑتا۔
بہت خوب تابش بھائی۔ اگر ایک نکمی چڑیا نے اتنی مزیدار نظم کہلوائی تو بطور "محرکِ دیوان" یہ نکمیاں آپ کے لیے :)
IMG-20171117-WA0001.jpg
یہ تنہا نہیں ہیں، بلکہ کسی بھی وقت کھیت پر حملہ کی منتظر ہیں، تو سست بھی نہیں ہیں۔ :p
تابش بھائی مصحفی کا ایک شعر ذرا سی تحریف کے ساتھ آپ کے لیے۔
باندھے ہوئے پروں کو بہ امیدِ اجابت
رہتی ہیں بیٹھی سینکڑوں چڑیاں مرے آگے :p
ہاہا۔ اور ہم سائیڈ سے تصویر لے کر غائب۔
ایسی سست چڑیوں کو گجرانوالہ بھیجنا چاہیے کہ کسی پہلوان کے کام آ سکیں!
یہ بھی اچھا مصرف ہے۔
 

حاجی حنیف

محفلین
باندھے ہوئے پروں کو بہ امیدِ اجابت
رہتی ہیں بیٹھی سینکڑوں چڑیاں مرے آگے

کیا آپ نے چڑیوں کے داروغہ کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے
اوروہ بھی منتظر اجابت چڑیاں
ہا ہا ہا ہی ہی ہی
 

عرفان سعید

محفلین
یہ تو گوجرانوالہ والے ہی بتا سکتے ہیں۔ دروغ بر گردنِ عرفان سعید بھائی :)
کافی عرصہ میرے ماموں گجرانوالہ میں رہائش پذیر رہے۔ ایک دو بار جب جانا ہوا تو بھونے چڑوں کے بازار کے طواف کا بھی شرف حاصل ہوا۔ کھانے کو ہم نے گھاس نہ ڈالی جس کی وجہ ہمارا عاشقانہ مزاج تھا جو کسی چڑیا کی جستجو میں تھا!
 

احسان قمی

محفلین
بہت خوبصورت پیروڈی لاجواب بھائی نظم کے عنوان کی بھی پیروڈی دیکھ کے مشتاق احمد کی یاد آگئی
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 
Top