کل ماموں کا انتقال ہوگیا تھا...
وہیں مصروف رہے...
آپ سب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے!!!
اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور قبر ،آخرت کی منازل میں ان پر آسان فرمائیں ۔آمین ثم آمین
 

Faizi Butt

محفلین
اگر خود کو پرکھنا ہے تو تنہا رہ کر دیکھو, کیوں کہ جو کچھ تم تنہائی میں کرتے ہو وہی تمہاری اصلیت ہے.
 

Faizi Butt

محفلین
زیرِنظر غزل کی تصحیح چاہیے...
شکریہ!

_لوٹوں گا سرِ شب، چھوڑو سحر جانے دو_
_چھوڑ آؤں حسرت و یاس کو اُدھر، جانے دو_

_ابھی شہرِ جاناں سے آیا ہوں ٹوٹ کر_
_ریزہ ریزہ دل و جاں کو بکھر جانے دو_

_تخیل اپنا بھی بولے گا اک روز_
_ابھی اُن ادوار سےگزر جانے دو_

_جی لیں گے ہم بھی زندگی اپنی_
_حالاتِ ماضی ذرا اتر جانے دو_
 

جاسمن

لائبریرین
بسم اللہ


*حضرت ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں*

آدمی کو ان تین الفاظ کے استعمال سے بچنا چاہئے:

۱۔میں
۲۔میرا
۳۔میرےپاس

کیونکہ یہی تین لفظ ہیں جن کی وجہ سے شیطان ،فرعون اورقارون تباہ ہوئے۔
شیطان نے کہا تھا:
"أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ"
(الاعراف:۱۲)
"میں آدم سے بہتر ہوں کیونکہ تونے مجھے آگ سے پیدا کیا اورآدم کو مٹی سے"

فرعون نے کہا تھا:
"أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ"
(الزخرف:۵۱)
"کیا ملک مصر میرا نہیں ہے"

اورقارون کا کہنا یہ تھا:
"إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي"
(القصص:۷۸)
"میرے پاس جو کچھ ہے وہ میرے علم کی بنیاد پر مجھے ملا ہے"

(ابن القیم الجوزیۃؒ ، زاد المعاد)

〰〰〰〰〰〰〰〰
 

فلسفی

محفلین
قبرستان کو دیکھو۔ قبروں میں بہت سے ایسے لوگ پڑے ہوں گے جنہوں نے کل سے توبہ کرنی تھی ۔۔۔ کل سے نماز شروع کرنی تھی ۔۔۔ کل سے تلاوت قرآن پاک شروع کرنی تھی ۔۔۔ آہ ہ کل۔
 

محمد فہد

محفلین
جن کے دلوں میں سچائی نہیں ہوتی انھیں کبھی محبت نہیں ملتی، وہ عمر بھر خود کو ذلیل کرتے رہتے ہیں۔
 
Top