ہمارے ارد گرد بکھرے موتیوں جیسے اقوال

لئیق احمد نے 'روز مرہ کے معمولات سے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 11, 2017

ٹیگ:
  1. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہمارے ارد گرد بکھرے موتیوں جیسے اقوال
    بزرگوں کے اقوال زریں تو یقینا مشعل راہ ہیں مگر ہمارے ارد گرد بھی بہت سی کام کی موتوں جیسی باتیں ہمیں مل جاتی ہیں جیسے والد صاحب کی کوئی ایسی نصیحت جو ہمیشہ یاد رہتی ہو یا کام آتی ہو کیوں نا ہم ان سنہری باتوں کو یہاں جمع کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میرے والد صاحب کی نصیحت جو انہوں نے مجھے بچپن میں کی "ہمیشہ وہی مؤقف اختیار کیا کرو جس پر تمہارا دل مطمئن ہو"
    میری والدہ کا قول "ہر انسان اپنی عقل کے مطابق بات کرتا ہے تو اگر کسی کی بات بری لگے تو سمجھ لو کہ اس کی عقل ہی اتنی ہے"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 3
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بے نظیر بھٹو کی نصیحت بلاول کو "شو آف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ شوآف وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں کسی چیز کا احساس کمتری ہوتا ہے"
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میری بیگم کا قول :)
    "اگر کوئی پیارا فوت ہوجائے تو اسے کچھ پڑھ کر اصال ثواب کرنا چاہئے کیونکہ اللہ کا ذکر کرنے سے آپ کے دل کو سکون بھی ملے گا اور فوت شدہ کو ہماری طرف سے ایصال ثواب کا تحفہ بھی"
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک گلوکار کے دادا کا قول " شہرت شیرنی کا دودھ ہے اسے وہی بچا سکتا ہے جو شیر کا بچہ ہو"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرے والد صاحب کا قول جو ہمیشہ مجھے یاد رہتا ہے ۔
    "برائی کو اس کی جڑ سے اکھاڑو ۔ ابتدا میں ہی اس کی گرفت کرو ۔ وقت کے ساتھ برائی طاقت پکڑتی ہے ۔ پہلے عادت بنتی ہے پھر ریت پھر ثقافت"
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  7. bilal260

    bilal260 محفلین

    مراسلے:
    1,905
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Chatty
    والد صاحب فرماتے ہیں۔
    جو کہتا ہوں اسے سرخ سیاہی سے کاغذ پر لکھ لو پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔
    (بیٹا دماغ میں سوچتے ہوئے۔مجھے پرواہ نہیں)۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تایا جان کہا کرتے تھے
    تعلیم کے ساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے ۔ اس سے لاپرواہی نہ برتنا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  9. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چند دن پہلے کسی کو سمجھاتے ہوئے اک بات کہی جو اسے پسند آئی ۔

    بہت خوش قسمت ہیں وہ سیدھے سادھے اور پختہ ایمان والے لوگ جو اپنے علم پر یقین کے ساتھ عمل کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کی حرص میں شک کا شکار نہیں ہوتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    6,513
    ایک صاحب نے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا، دنیا جہان کی خاک چھان ماری تاہم آج تک اس حدیثِ پاک سے بہتر کسی قول کو نہ پایا، "میانہ روی بہترین حکمتِ عملی ہے۔"
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    فرقان احمد بھائی احادیث سے اعلی اقوال تو کوئی ہو نہیں سکتے یہ دھاگہ تو ہم جیسے معمولی لوگوں کی باتوں کے لئے کھولا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرا ذہن تو بس نبی محترم صلی الله علیہ وسلم کے اسی فرمان کے گرد گھومتا رہتا ہے ۔
    الدین النصیحہ
    دین خیر خواہی کا نام ہے
    کس قدر جامع اور مفصل نصیحت ہے وہ بھی صرف دو کلمات میں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  13. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    وقت اس قدر تیزی سے بدلتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے ۔ لمحے دنوں میں ، دن مہینوں میں اور مہینے دیکھتے ہی دیکھتے سال بن جاتے ہیں ۔
    کیا ہم یہاں اپنے قول بھی تحریر کر سکتے ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کچھ عرصہ قبل اپنے ہی ایک پیارے بھائی کو سمجھاتے ہوئے کہا تھا کہ
    ہمارا اخلاق دوسروں کے رویہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 3
    • متفق متفق × 1
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اسے موتی بےشک نہ سمجھیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک دفعہ میرے دوست کے بڑے بھائی نے نماز کا فائدہ بتاتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں ٹینشنیں اتنی زیادہ ہیں کہ سکون حاصل کرنے کا اور کوئی ذریعہ ہی نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  17. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میری والدہ نے ایک دفعہ کہا تھا کہ دوسروں کا رویہ جیسا بھی ہوا ہمیں اپنے اخلاقی معیار سے نہیں گرنا چائیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  18. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عادتیں بڑھاپے میں پختہ ہوجاتی ہیں ۔ اس لیے انہیں جوانی ہی میں سدھار لینا چاہیے ۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,676
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    سیانے کہتے ہیں زیادہ بادام کھانے سے عقل تیز کام کرتی ہے
    جبکہ میں کہتی ہوں زیادہ بادام کھانے سے بادام ختم ہو جاتے ہیں :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  20. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    رزق حرام پر پرورش ہو ۔۔۔ تو اولاد کی جسمانی صحت کی امید بے کار ہے ۔

    الله کی نافرمانی ہو ۔۔۔۔ تو اولاد کی تابعداری کی امید بےکار ہے ۔

    ماں باپ کی خدمت کا جذبہ نہ ہو ۔۔۔ تو اولاد سے بات سننے کی توقع بےکار ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر