ہمارے ارد گرد بکھرے موتیوں جیسے اقوال
بزرگوں کے اقوال زریں تو یقینا مشعل راہ ہیں مگر ہمارے ارد گرد بھی بہت سی کام کی موتوں جیسی باتیں ہمیں مل جاتی ہیں جیسے والد صاحب کی کوئی ایسی نصیحت جو ہمیشہ یاد رہتی ہو یا کام آتی ہو کیوں نا ہم ان سنہری باتوں کو یہاں جمع کریں۔
 
میرے والد صاحب کی نصیحت جو انہوں نے مجھے بچپن میں کی "ہمیشہ وہی مؤقف اختیار کیا کرو جس پر تمہارا دل مطمئن ہو"
میری والدہ کا قول "ہر انسان اپنی عقل کے مطابق بات کرتا ہے تو اگر کسی کی بات بری لگے تو سمجھ لو کہ اس کی عقل ہی اتنی ہے"
 
بے نظیر بھٹو کی نصیحت بلاول کو "شو آف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ شوآف وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں کسی چیز کا احساس کمتری ہوتا ہے"
 
میری بیگم کا قول :)
"اگر کوئی پیارا فوت ہوجائے تو اسے کچھ پڑھ کر اصال ثواب کرنا چاہئے کیونکہ اللہ کا ذکر کرنے سے آپ کے دل کو سکون بھی ملے گا اور فوت شدہ کو ہماری طرف سے ایصال ثواب کا تحفہ بھی"
 

ام اویس

محفلین
میرے والد صاحب کا قول جو ہمیشہ مجھے یاد رہتا ہے ۔
"برائی کو اس کی جڑ سے اکھاڑو ۔ ابتدا میں ہی اس کی گرفت کرو ۔ وقت کے ساتھ برائی طاقت پکڑتی ہے ۔ پہلے عادت بنتی ہے پھر ریت پھر ثقافت"
 

bilal260

محفلین
والد صاحب فرماتے ہیں۔
جو کہتا ہوں اسے سرخ سیاہی سے کاغذ پر لکھ لو پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔
(بیٹا دماغ میں سوچتے ہوئے۔مجھے پرواہ نہیں)۔
 

ام اویس

محفلین
تایا جان کہا کرتے تھے
تعلیم کے ساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے ۔ اس سے لاپرواہی نہ برتنا ۔
 

ام اویس

محفلین
چند دن پہلے کسی کو سمجھاتے ہوئے اک بات کہی جو اسے پسند آئی ۔

بہت خوش قسمت ہیں وہ سیدھے سادھے اور پختہ ایمان والے لوگ جو اپنے علم پر یقین کے ساتھ عمل کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کی حرص میں شک کا شکار نہیں ہوتے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
ایک صاحب نے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا، دنیا جہان کی خاک چھان ماری تاہم آج تک اس حدیثِ پاک سے بہتر کسی قول کو نہ پایا، "میانہ روی بہترین حکمتِ عملی ہے۔"
 

ام اویس

محفلین
میرا ذہن تو بس نبی محترم صلی الله علیہ وسلم کے اسی فرمان کے گرد گھومتا رہتا ہے ۔
الدین النصیحہ
دین خیر خواہی کا نام ہے
کس قدر جامع اور مفصل نصیحت ہے وہ بھی صرف دو کلمات میں ۔
 

ام اویس

محفلین
وقت اس قدر تیزی سے بدلتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے ۔ لمحے دنوں میں ، دن مہینوں میں اور مہینے دیکھتے ہی دیکھتے سال بن جاتے ہیں ۔
کیا ہم یہاں اپنے قول بھی تحریر کر سکتے ہیں ؟
 
ایک دفعہ میرے دوست کے بڑے بھائی نے نماز کا فائدہ بتاتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں ٹینشنیں اتنی زیادہ ہیں کہ سکون حاصل کرنے کا اور کوئی ذریعہ ہی نہیں ہے۔
 
سیانے کہتے ہیں زیادہ بادام کھانے سے عقل تیز کام کرتی ہے
جبکہ میں کہتی ہوں زیادہ بادام کھانے سے بادام ختم ہو جاتے ہیں :D
 
Top