کھیلوں کی خبریں

ایشیا کپ کرکٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

586873_7897479_06-AsiaCup_akhbar.jpg

پاکستان کو پہلی بار ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی۔ دو ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان میں ایشیا کپ ستمبر2020میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ ستمبر میں ہوگا اور اگلا ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا ہوگا۔ اس سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ کا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ابھی تک ایونٹ کے مقام کا فیصلہ نہیں کہ آیا اس کا انعقاد پاکستان میں ہو گا یا پاکستان اپنے مستقل ہوم گراؤنڈ متحدہ عرب امارات میں ایشین ٹیموں کی مہمان نوازی کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کی۔ پاکستان میں کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کو پہلی بار سینئر ٹیم کے کسی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔
 
علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدلی

589142_7610454_mul_updates.jpg

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلئے ہیں۔
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی، جس میں علی ترین نےتقریبا 73 کروڑ روپے میں ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی ترین نے کہا تھا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی فرنچائز کیلئے 4 ملین کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ بولی کی رقم 5 ملین سے زیادہ کی ہوگئی ہے اور 7 ملین کی افوائیں گردش کر رہی ہیں لہذا وہ اب اپنی بولی پر دوبارہ سوچ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں ملتان کا نام برقرار رکھیں گے۔
لنک
 
پاکستانی میگا کرکٹ اسٹار حنیف محمد کی یاد میں گوگل کا ڈوڈل

589214_4943840_Doodle_updates.jpg

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’ گوگل‘ نےپاکستان کے میگا کرکٹ اسٹارحنیف محمد کے 84 ویں یوم پیدائش پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری ڈوڈل جاری کیا ہے۔
گوگل کی طرف سے پاکستانی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں اس سے قبل بھی ڈول جاری ہوچکے ہیں ۔ ان شخصیات میں ملالہ یوسف زئی ، نازیہ حسن، عبدالستار ایدھی، فاطمہ ثریا بجیا اور نصرت فتح علی خان وغیرہ شامل ہیں۔

589214_4987102_hanif2_updates.jpg

ان میں تازہ ترین نام کرکٹ کی دنیا میں لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کا ہے جن کا ڈوڈل گوگل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 12بجے جاری کیا۔
حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے یہ ڈوڈل جاری کیا گیا ہے۔
حنیف محمدنے 11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں وفات پائی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچ کھیل کر 12 سنچریاں اسکور کیں۔ 337رنز ان کا ایک ٹیسٹ میچ میں ٹاپ اسکور تھا لہٰذا اس فگر کو ڈوڈل میں بھی واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔
لنک
 
T20 رینکنگ ،بابر اعظم سرفہرست بیٹسمین برقرار

597351_7013317_babr_updates.jpg

ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم سب سے آگے ہیں، کولن مونرو دوسرے اور ایرون فنچ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ بولنگ میں راشد خان پہلے اور شاداب دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔دوسری جانب بولنگ میں پاکستان کے فہیم اشرف کا آٹھواں اور عماد وسیم دنیا کے نویں بہترین ٹی ٹونٹی بولر برقرار ہیں۔آل راؤنڈر کیٹیگری میں گلین میکسویل کا پہلا جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ کا 10واں نمبر ہے۔
 
ICC ٹیسٹ ' ٹیم آف دی ایئر
600878_9952083_icc_updates.JPG

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ’ٹیم آف دی ایئر‘ اعلان کردیا ، فاسٹ بولر محمد عباس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ون ڈے میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 2018 کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

l_600878_113151_icc-announces-mens-test-and-odi-teams-of-the-year_updates.jpg

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیمسن ، ہنری نکلز، رشب پنٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا اور محمد عباس شامل ہیں۔
لنک
 
امام الحق تیز ترین ہزار رنز بنانے میں فخر زمان سے پیچھے

602005_9049228_imam-Fakhar_updates.jpg

پاکستانی اوپنر امام الحق اپنے ساتھ کریز اوپن کرنے والے فخر زمان کا ریکارڈ توڑ نے میں ناکام رہے۔
امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں اپنے کیرئیر کا 19 میچ کھیلنے والے امام الحق نے 1ہزار رنز مکمل کرلئے۔
وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،اس درجہ بندی میں پہلا نمبر فخر زمان کا ہے۔
فخر زمان نے 18 میچز میں ایک ہزار بنائے تھے،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں امام الحق اگر جلدی آوٹ نہ ہوتے تو وہ اپنے ساتھی اوپنر کے ہمراہ یہ ریکارڈ شیئر کرتے۔
تیسرے میچ میں امام الحق نےجب 90 رنز پورے کئے تو اس کے ساتھ ہی ان کے ون ڈے کرکٹ میں 1ہزار رنز پورے ہوگئے تھے۔
اب تک اپنے ایک روزہ کیرئیر کی 19 اننگز میں60 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 5 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1011 رنز بنالئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ زمبابوے کے خلاف جس میچ میں فخرزمان نے کم میچز کھیل کر ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا تھا اس میچ میں بھی امام الحق نے سنچری اسکور کی تھی۔تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں امام الحق کے بعد ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن،ڈی کوک، جوناتھن ٹروٹ اور بابر اعظم کے نام ہیں،جنہوں نے 21 میچ کھیل ہزار رنز بنائے تھے۔

لنک
 
کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

610336_7745479_i_updates.jpg

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے،لیکن وہ فرنچائز کرکٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے۔35 سالہ گیل نے 284 میچز میں 23 سنچریز کی مدد سے 10ہزار رنز بناچکے ہیں ،انہوں نے 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد بارباڈوس میں ایک انٹرویو میںکرس گیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اب بھی یونیورس بوس ہیں اور یہ اعزاز قبر میں جانے تک انہی کے پاس رہے گا ۔کرس گیل نے کہا کہ وہ اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ ہو اور اس کے لیئے وہ اپنا پورا زور لگائیں گے ۔
 
آج ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 کے فائنل میں
اومان اور نیمیبیا آمنے سامنے ہیں

اومان کو لیگ میں بہتر کارگردگی پر پہلی مرتبہ ون ڈے سٹیٹس دیا گیا ہے جبکہ نمیبیا کو ورلڈ کپ 2003 کے بعد اس میچ میں ایک روزہ ٹیم کا درجہ حاصل ہوا ہے۔

نتیجیتاً آج کھیلنے والے 22 کے 22 کھلاڑی ڈیبیوڈنٹ ہیں۔ غالباً پہلے ایک روزہ میچ کے بعد یہ واحد موقع ہوگا۔
 
امام الحق نے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

639652_3086578_Imam_updates.jpg

تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے 131گیندوں پر 151رن بنا کر انگلینڈ میں 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، امام نے 23 سال 153 دن کی عمر میں کارنامہ انجام دیا۔
اس سے پہلے کپیل دیو نے 1983 میں چوبیس سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رن کی اننگز کھیلی تھی۔
امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے 151 رنز بنا کر فخر زمان کو 138 رنز کے ریکارڈ سے محروم کردیا۔ امام الحق پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
 

حسیب

محفلین
کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

610336_7745479_i_updates.jpg

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے،لیکن وہ فرنچائز کرکٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے۔35 سالہ گیل نے 284 میچز میں 23 سنچریز کی مدد سے 10ہزار رنز بناچکے ہیں ،انہوں نے 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد بارباڈوس میں ایک انٹرویو میںکرس گیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اب بھی یونیورس بوس ہیں اور یہ اعزاز قبر میں جانے تک انہی کے پاس رہے گا ۔کرس گیل نے کہا کہ وہ اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ ہو اور اس کے لیئے وہ اپنا پورا زور لگائیں گے ۔
تازہ ترین انٹرویو میں کرس گیل کہہ چکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد کهیلیں گے
 
Top