کھیلوں کی خبریں

"بسمہ معروف " خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز بلے باز

520301_4209809_updates.jpg
 
آخری تدوین:
دو بہنوں کا ہنزہ میں لڑکیوں کے فٹبال مقابلے کرانے کا کارنامہ

526979_2550853_updates.jpg

ہنزہ کے گاؤں شمشال کی دو بہنوں سمیرا اور کرشمہ نے ہنزہ کی لڑکیوں میں فٹ بال کے دلچسپ مقابلے کروا کر کارنامہ انجام دیا ہے۔
ہنزہ کے علاقے شمشال کے دو بہنوں نے لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں اتار ا، اس موقع پر فٹ بال کے مقابلوں میں حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے افراد گراؤنڈ میں موجود تھے۔گزشتہ سال شمشال گاؤں کی سطح پر فٹ بال کی ٹریننگ اور مقابلوں کے بعد اس سال ہنزہ کی سطح پر 8ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔پانچ دن جاری رہنے والے اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد لڑکیوں نے فٹ بال کھیل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
لنک
 
فخر زمان دنیا کا 16 واں بہترین بیٹسمین

527353_7553866_updates.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر فخرزمان کیرئیر میں پہلی بارٹاپ 20 بیٹسمین کی فہرست میں شا
مل ہوگئے ،وہ 24 ویں سے16ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
لنک
 
کرس گیل نے آفریدی کے چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

527906_2272672_updates.JPG

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل بنگلادیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈےانٹرنیشنل میچ میں 5 چھکوں کی بارش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ آفریدی کے نام تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ان کے برابر پہنچ گئے ہیں اور متوقع ہے کہ وہ مستقبل میں آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑ بھی سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی اور کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، ویسٹ انڈیزکےگیل نے یہ ریکارڈ 443 میچز کھیل کر پورا کیا ہے جبکہ آفریدی 524 میچوں میں یہ ریکارڈ بنا پائے ہیں۔
لنک
 
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی

528351_7375794_updates.jpg

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کر لی، نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔پی سی بی نےنیوزی لینڈ کوپاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریزکھیلنے کی پیشکش کی تھی۔چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مشاورت کی گئی،تاہم سیکیورٹی رپورٹ نے ہمیں سیریز کھیلنے سے روکا ہے۔نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کھیلنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان اب نیوزی لینڈ کی متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے میزبانی کرے گا، سیریز میں 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
 
انگلینڈ نےاپنا 1000واں ٹیسٹ فتح کے ساتھ یادگار بنادیا
انگلینڈ نے اپنا 1000واں ٹیسٹ فتح کے ساتھ یادگار بنا تے ہوئے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، آل راؤنڈر سیم کرین بہتر کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے۔
 
Top