اردو کے بڑے فورم

جاسمن

لائبریرین
آپ ٹویٹر پر اردو لکھتی ہیں۔ آپ کے 50000 فالوور ہیں اور ان میں بھی کافی اردو لکھنے والے لگتے ہیں۔ اس سے یہ تو نہیں لگتا کہ اردو لکھنا کوئی مشکل کام ہے۔

پھر کیا وجہ ہے کہ فورمز اتنے ناکام ہیں؟
زیک بھائی سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑی کمیونٹی اردو لکھنے والوں کی موجود ہے اور تقریباً ایک سال کے اندر ان کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اگر میں اپنی بات کروں تو اردو محفل فورم جوائن کرنے سے پہلے میں بھی اردو سے نابلد تھی

دراصل اردو ویب کی اپنی ایک اہمیت سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ اپنے ٹویٹ کے لیے اقتباسات، شاعری اور لطائف وغیرہ اردو محفل سے ہی کاپی پیسٹ کرتے ہیں میں اپنی فرینڈز سے اکثر اوقات کہتی رہتی ہوں اردو محفل فورم جوائن کرنے کا جن میں سے اکثر یہ جواب دیتی ہیں کہ یار اردو ویب پر تو بڑے بڑے اردو دان بیٹھے ہیں ہم کہاں ان میں جا کر بونگیاں ماریں گئیں اپنے لیے تو یہ سوشل میڈیا ہی ٹھیک ہے اور کچھ لو اردو محفل فورم کی سمجھ ہی نہیں آتی کے کیسے اندراج کرتے اور اگر نیا کھاتا بن بھی جائے تو آوپشنز کی سمجھ نہیں آتی،
0lGT50b.png

qVexEfD.png

mnnko6x.png

QalWDwV.png
 
اکثر یہ شکایت سننے میں آتی ہے کہ نئے یوزرز کو سراغ ہی نہیں ملتا کہ وہ کیسے نیا مراسلہ پوسٹ کریں۔ بنیادی طور پر یہ فورم سوفٹویر کی یوزیبیلٹی کا پرابلم ہے۔ نیا تھریڈ یا نئی پوسٹ شامل کرنے کا لنک ہر صفحے پر واضح موجود ہونا چاہیے جس کا خاص طور پر نئے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ یہ مسئلہ تکنیکی طور پر زیادہ پیچیدہ نہیں ہے اور اس کا حل آسان ہی ہونا چاہیے۔
نبیل بھائی ان شکایت کا ازلہ بہت ضروری ہے ۔نئے آنے صارف کو تھریڈ یا نئی پوسٹ کے حوالے سے ابتدائی ایام میں اگر مشکلات کا سامنا رہے تو ان کی دلچسپی ختم ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔حمیرا بہن نے کچھ اسکرین شارٹ اس لڑی میں شامل کیے ہیں ان اسکرین شارٹ سے ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اکاؤنٹ بنانے اور اندراج یا دخول کےحوالے سے بھی کچھ مسائل ہیں جو توجہ طلب ہیں ۔ممبر سازی کے لیے آسان سے آسان طریقہ کار کارآمد ہوسکتا ہے ۔
 
آخری تدوین:
یہ دونوں کام تو جی بورڈ میں بھی ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود لوگ جی بورڈ کی بجائے یہ ایپ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
میں نے خود اس ایپلیکیشن کا تجربہ کیا ہے ، یہ اپلیکیشن ستر سے اسی فیصد تک بہترین نتیجہ فراہم کرتی ہے، یہ والا مراسلہ میں ایزی اردو نامی اپپلیکشن بول کر ہی لکھ رہی ہوں۔
ناصر بھائی آپ اس اپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کریں اور اس کے نتیجے سے مجھے آگاہ کریں
 
حسیب

محفلین
پھر کیا وجہ ہے کہ فورمز اتنے ناکام ہیں؟
میرے خیال میں لوگوں کا رحجان سوشل میڈیا کی طرف زیادہ ہو گیا ہے اس وجہ سے فورمز ویران ہو گئے ہیں
بہت سارے لوگ جو کسی دور میں فورمز پہ بہت ایکٹو تھے اب صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گئے ہیں
 
وجی

لائبریرین
نبیل بھائی ان شکایت کا ازلہ بہت ضروری ہے ۔نئے آنے صارف کو تھریڈ یا نئی پوسٹ کے حوالے سے ابتدائی ایام میں اگر مشکلات کا سامنا رہے تو ان کی دلچسپی ختم ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔حمیرا بہن نے کچھ اسکرین شارٹ اس لڑی میں شامل کیے ہیں ان اسکرین شارٹ سے ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اکاؤنٹ بنانے اور اندراج یا دخول کےحوالے سے بھی کچھ مسائل ہیں جو توجہ طلب ہیں ۔ممبر سازی کے لیے آسان سے آسان طریقہ کار کارآمد ہوسکتا ہے ۔
اس شکایت کا ازالہ کچھ اس طرح کیا جاسکتا ہے ۔
نیا اکاؤنٹ بنانے والے کو ذاتی پیغام میں ایک خودکار طریقے سے پیغام ملے جس میں خوش آمدید اور کچھ نئے تھریڈ یا نئی پوسٹ سے متعلق اسکرین شارٹ سے سمجھایا گیا ہو۔

باقی مختلف اردو فارمز کو آپس میں بات کرنی چاہیئے ان مسائل پر
پھر وہ مشہور لوگ جو اردو دان ہیں انکو اس طرف مائل کرنا اور انکے فیس بک ، ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اردو فارمز کی ترویج کی بات کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کتابی میلوں میں اردو فارمز کی تشہیر کرنا۔
فارمز کے مختلف صفحات یا پھرصرف ایک پیغام کو تمام سوشل میڈیا پر تشہیر کرنا ممکن بنایا جائے۔
 
فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا سائٹس پر ایسا کیا ہے جس کی اردو فورمز پر عدم دستیابی ہے؟
سوشل میڈیا کی بیشتر مقبول سائٹوں اور فورموں میں کئی فرق ہیں جو ان کی فعالیت کو متاثر کرتے ہیں۔ اول تو سوشل میڈیا سائٹوں کا متعدی امراض کی مانند پھیلنے والا سوشل نیٹورک جو فورموں میں نہیں پایا جاتا اور اگر ہو بھی تو اتنا مؤثر نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا سائٹوں کے مرکزی کردار اس کے صارفین ہوتے ہیں جو باوجود مختلف دلچسپیوں اور متنوع ترجیحات و علمی استعداد کے اپنے حلقہ احباب اور اہل و عیال کے سماجی نیٹورک کو ان سائٹوں پر بھی بحال کر سکتے ہیں۔ اس کے بر عکس فورموں کا مرکزی کردار موضوعات ہوتے ہیں اس لیے اس میں رشتے ناتے اور دوست احباب اپنی متنوع دلچسپیوں کے باعث کسی ایک فورم میں جمع ہوں اس کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
سین خے

محفلین
فیسبک اور ٹوئٹر کے مقابلے میں اردو فورمز کی کم مقبولیت کی وجہ جہاں سنجیدہ گفتگو اور ماڈریشن ہیں، وہاں ایک وجہ فورمز کی موثر تشہیر نہ ہونا بھی ہے۔ اگر اراکین اپنے اپنے حلقہ احباب میں ہفتے میں ایک بار بھی محفل کی کسی لڑی کا لنک دے دیا کریں تو بہت فرق پڑے گا۔

ویسے یہاں محفل پر ٹوئٹر، گوگل پلس اور فیسبک پر ہر صفحے کی تشہیر کے لئے آپشن موجود ہیں۔ تشہیر ہونا شروع ہوگی تو ایکٹیویٹی بھی بڑھنے کی امید کی جا سکتی ہے۔
 
شکیب

محفلین
زیک بھائی سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑی کمیونٹی اردو لکھنے والوں کی موجود ہے اور تقریباً ایک سال کے اندر ان کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اگر میں اپنی بات کروں تو اردو محفل فورم جوائن کرنے سے پہلے میں بھی اردو سے نابلد تھی

دراصل اردو ویب کی اپنی ایک اہمیت سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ اپنے ٹویٹ کے لیے اقتباسات، شاعری اور لطائف وغیرہ اردو محفل سے ہی کاپی پیسٹ کرتے ہیں میں اپنی فرینڈز سے اکثر اوقات کہتی رہتی ہوں اردو محفل فورم جوائن کرنے کا جن میں سے اکثر یہ جواب دیتی ہیں کہ یار اردو ویب پر تو بڑے بڑے اردو دان بیٹھے ہیں ہم کہاں ان میں جا کر بونگیاں ماریں گئیں اپنے لیے تو یہ سوشل میڈیا ہی ٹھیک ہے اور کچھ لو اردو محفل فورم کی سمجھ ہی نہیں آتی کے کیسے اندراج کرتے اور اگر نیا کھاتا بن بھی جائے تو آوپشنز کی سمجھ نہیں آتی،
0lGT50b.png

qVexEfD.png

mnnko6x.png

QalWDwV.png

میرے حلقہ احباب میں تقریباً سبھی کو اردو محفل کے بارے میں پتہ ہے، کتنے ہی لوگ ہیں جو محفل کا روز مطالعہ کرتے ہیں،استفادہ کرتے ہیں، کتنے ہی ہیں جنہوں نے اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا ہے... لیکن محفل کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے. فقط خاموش قاری ہیں.
پوچھنے پر زیادہ تر سے یہ وجہ پتہ چلی کہ انہیں محفل کے ادبی معیار کی وجہ سے جھجک محسوس ہوتی ہے... یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی اچھا لکھتے ہیں، تو بقیہ ایک بڑا مجمع جو غلط املا اور گرامر کے ساتھ اردو لکھتا ہے، ان کی کیا ہی ہمت (دلچسپی؟) ہوگی...
نیز ان چوٹّے قاریوں کی بھی بڑی تعداد ہے جو محفل کے شعراء کے کلام کو اور نثر پاروں کو بغیر انہیں کریڈٹ دیے سوشل میڈیا پر دھڑلے سے شیئر کرتے ہیں...
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اردو استعمال کرنے والی ایک بڑی تعداد محفل پر بغیر رکن بنے موجود رہتی ہے... انہیں رکن بننے اور سرگرمیوں سے روکنے والے عوامل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے...
 
ویسے اس پر میں ایک ذاتی تجربہ شئیر کر سکتی ہوں۔ میری بہن بھی محفل کی قاری ہے۔ کچھ عرصے پہلے میں نے اس سے کہا کہ اپنا اکاوَنٹ بنا لے۔ اس کا کہنا یہ تھا کہ اگر اس کی تعارفی لڑی میں اس سے کھوج کی گئی تو اسے بہت برا لگے گا اور وہ برداشت نہیں کرے گی۔

محفل پر خوش آمدید بہت اچھی طرح کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی محفلین کچھ زیادہ ہی کھوج کرنے لگ جاتے ہیں۔ اگر کوئی پرانا میمبر دوسرے نام سے آگیا ہے اور اگر وہ کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو تو اسے بلاوجہ گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

بہت بار مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے کچھ اراکین مایوس ہو کر چلے جاتے ہوں گے اور واپس آنے میں جھجک محسوس کرتے ہوں گے۔

بہرحال آپ اپنے دوست احباب سے کہئے کہ وہ اکاوَنٹ بنائیں :) اگر ماحول اچھا لگے گا تو ٹھر بھی جائیں گے :)
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
ویسے اس پر میں ایک ذاتی تجربہ شئیر کر سکتی ہوں۔ میری بہن بھی محفل کی قاری ہے۔ کچھ عرصے پہلے میں نے اس سے کہا کہ اپنا اکاوَنٹ بنا لے۔ اس کا کہنا یہ تھا کہ اگر اس کی تعارفی لڑی میں اس سے کھوج کی گئی تو اسے بہت برا لگے گا اور وہ برداشت نہیں کرے گی۔

محفل پر خوش آمدید بہت اچھی طرح کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی محفلین کچھ زیادہ ہی کھوج کرنے لگ جاتے ہیں۔ اگر کوئی پرانا میمبر دوسرے نام سے آگیا ہے تو اگر وہ کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ و تو اسے بلاوجہ گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

بہت بار مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں کی وجہ سے کچھ اراکین مایوس ہو کر چلے جاتے ہوں گے اور واپس آنے میں جھجک محسوس کرتے ہوں گے۔
بہرحال آپ اپنے دوست احباب سے کہئے کہ وہ اکاوَنٹ بنائیں :) اگر ماحول اچھا لگے گا تو ٹھر بھی جائیں گے :)
خوب کہی... ہمارے ایک عزیز نے اکاؤنٹ بنایا، وہ زیادہ ٹیک سیوی نہیں ہیں، محفل کے نظام سے آگاہ ہی ہو رہے تھے، اکا دکا مراسلے کیے.. دوسرے دن معطل ہو گئے...
ایسے سیخ پا ہوئے کہ بس... میں نے کتنا ہی کہا کہ نیا اکاؤنٹ بنا لیں، کچھ غلط فہمی ہو گئی ہوگی... لیکن...
 
سین خے

محفلین
کچھ دیر پہلے اردو اوکسفورڈ ڈکشنری فورم کا لنک ملا ہے۔

Oxford Dictionaries Urdu forum

فعالیت زیادہ ہے یا نہیں، اس پر توجہ نہیں دی پر اگر معیاری مراسلوں کی بات جائے تو فورم مجھے اچھا لگا۔

کوئی بتا سکتا ہے کہ یہاں کونسا فورم سوفٹوئیر استعمال ہو رہا ہے؟
 
سین خے

محفلین
اوکسفورڈ ڈکشنری فورم پر تو بہت ہی کم فعالیت ہے۔ سب سے پہلی لڑی غالباً جولائی ۲۰۱۶ کی ہے اور اب تک دو سالوں میں بمشکل دو سو لڑیاں ہی بنی ہیں۔ یعنی ڈکشنری فورم بھی چلنے میں میں کسی حد تک ناکام ہے :)
 
اوکسفورڈ ڈکشنری فورم پر تو بہت ہی کم فعالیت ہے۔ سب سے پہلی لڑی غالباً جولائی ۲۰۱۶ کی ہے اور اب تک دو سالوں میں بمشکل دو سو لڑیاں ہی بنی ہیں۔ یعنی ڈکشنری فورم بھی چلنے میں میں کسی حد تک ناکام ہے :)
اک وجہ تو یہی ہے کہ عمومی فورم نہیں ہے، بلکہ اردو زبان کے حوالے سے گفتگو کا فورم ہے، اور اس حوالے سے بہت اچھا مواد نظر آیا ہے، سرسری طور پر دیکھنے سے۔
 
زیک

مسافر
اوکسفورڈ ڈکشنری فورم پر تو بہت ہی کم فعالیت ہے۔ سب سے پہلی لڑی غالباً جولائی ۲۰۱۶ کی ہے اور اب تک دو سالوں میں بمشکل دو سو لڑیاں ہی بنی ہیں۔ یعنی ڈکشنری فورم بھی چلنے میں میں کسی حد تک ناکام ہے :)
ان کے دوسری زبانوں کے فورمز میں کتنی ایکٹیوٹی ہے؟
 
Top