دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
اس تجربے کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ اردو محفل بھی اپنے logo کے ساتھ بہت جلد ہم سب کے موبائل میں ہوگی

میری معلومات کے مطابق اپنی فورم سائٹ کے لیے علیحدہ موبائل ایپ بنانے کے لیے آفیشل ڈسکورس ایپ کو وائٹ لیبل کرنے یعنی اپنی سائٹ کے لوگو وغیرہ کے ساتھ ریلیز کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
:) اچھی بات ہے
کیا اس کے اوپر غور و فکر کیا جائے گا کہ آیا کہ کسی دوسرے فورم کے کوئی ناظم اپنے فورم پر کس طرح کے معیارات اپنائے ہوئے تھے؟ یعنی یوزر پرائیویسی وغیرہ کے بارے میں ان کیا معیارات رہے ہیں اور آیا کہ محفل انتظامیہ میں شامل ہونے کے بعد یہاں کے صاف ستھرے معیارات اپنانے کی "صلاحیت" رکھ سکتے ہوں گے یا نہیں؟

یہ اہم نکات ہیں۔ فورم انتظامیہ میں کسی کو شامل کرتے وقت ہم رازداری اور یوزر پرائیویسی کا خاص طور پر پابند بناتے ہیں۔
 
سبھی کو اجازت ہوگی۔ استثناء والی بات مذاق تھی۔ :)

کسی بھی نئی فورم سائٹ یا فورم کٹیگری سیٹ اپ کرنے کے لیے اس میں خاطر خواہ سرگرمی کا جواز ضروری ہے۔ میں اور مواقع پر بھی عرض کر چکا ہوں کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا نہایت مشکل ہوگا۔ آج کل ہر بچے کے ہاتھ میں سمارٹ ڈیوائس ہے اور وہ addictive گیمز کھیلنے یا ویڈیوز دیکھنے کے عادی ہیں۔ انہیں اردو نظمین پڑھنے کے لیے یہاں لانا مشکل ثابت ہوگا۔
ہماری پلاننگ کچھ اس طرح کی ہے کہ موجودہ فورم کے نمایاں اور فعال حصوں کو ہی نئے سیٹ اپ میں جگہ دی جائے۔
شکریہ۔ درست کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا مشکل ہے، لیکن میں ایسی ویب سائٹ والدین یا اساتذہ کے لیے چاہتا ہوں جہاں انھیں بچوں کا ادب دستیاب ہو اور وہ اسے استعمال کرسکیں۔ اسے کسی سائٹ کا ذیلی سیکشن بھی بنایا جاسکتا ہے، اگر ممکن ہو۔ مثلاً ادب کی سائٹ پر بچوں کے ادب کا سیکشن اور ٹیلیویژن/فلموں/میڈیا کی ویب سائٹ پر بچوں کے لیے میڈیا کا سیکشن۔
 
یعنی سائٹ بچوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کے والدین کےلیے ہوگی۔ :)
 
سین خے

محفلین
یہ اہم نکات ہیں۔ فورم انتظامیہ میں کسی کو شامل کرتے وقت ہم رازداری اور یوزر پرائیویسی کا خاص طور پر پابند بناتے ہیں۔

:) اصل میں میرے انٹرنیٹ پر سوشل نیٹورکنگ سے متعلق تجربات میں محفل ہی پر سب سے اچھا تجربہ رہا ہے۔ فیس بک والے بھی ہم صارفین کو دھوکہ دے گئے۔ اور اس کے علاوہ بھی کچھ فورمز کا "عجیب و غریب" تجربہ رہا ہے :D تو محفل کم از کم میرے لئے تو نعمت ہے :)

بس یہ گزارش ہے کہ کوئی باہر سے ناظم لائیں تو کوشش کیجئے گا کہ ان پر کچھ چیک وغیرہ رکھیں۔ آپ حضرات پر تو پورا اعتماد ہے :)
 
محمدظہیر

اس مناسبت سے اپنا ذاتی تجربہ بیان کر رہا ہوں، حال ہی میں یہاں میرے ساتھ مزید چند محفلین کو انتظامیہ میں شامل کیا گیا ہے. اول دن سے ہی عملہ اراکین میں شامل ہونے والوں کو یہاں بار بار یاد دہانی کرائی جا رہی ہے کہ کسی صورت بھی محفلین کی ٹوہ میں نہ رہیں اور سب کی رازداری کو یقینی بنائے رکھیں. ادارت کرنے والوں کی کارروائیوں پر نظر رکھی جاتی ہے، چاہے باہر سے آنے والے ہوں یا اپنے ہوں. سو میں اتنا تو کہہ سکتا ہوں کہ پرائیویسی اور رازداری کو یہاں بہت سنجیدہ لیا جاتا ہے.:)
 
جاسمن

لائبریرین
شکریہ۔ درست کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا مشکل ہے، لیکن میں ایسی ویب سائٹ والدین یا اساتذہ کے لیے چاہتا ہوں جہاں انھیں بچوں کا ادب دستیاب ہو اور وہ اسے استعمال کرسکیں۔ اسے کسی سائٹ کا ذیلی سیکشن بھی بنایا جاسکتا ہے، اگر ممکن ہو۔ مثلاً ادب کی سائٹ پر بچوں کے ادب کا سیکشن اور ٹیلیویژن/فلموں/میڈیا کی ویب سائٹ پر بچوں کے لیے میڈیا کا سیکشن۔
بہت پہلے میں نے بھی تجویز دی تھی کہ کم از کم ایک زمرہ بچوں کے لئے ضرور ہو جہاں بچے اردو میں ایک دوسرے سے بات چیت بھی کر سکیں اور مختلف دوسری تعمیری و تفریحی سہولیات بھی ہوں۔
 
زیک

مسافر
بہت پہلے میں نے بھی تجویز دی تھی کہ کم از کم ایک زمرہ بچوں کے لئے ضرور ہو جہاں بچے اردو میں ایک دوسرے سے بات چیت بھی کر سکیں اور مختلف دوسری تعمیری و تفریحی سہولیات بھی ہوں۔
بچوں کے لئے فورم کافی مشکل کام ہے۔ ایک تو اسے دلچسپ بنانا۔ دوسرے ایک اچھا اور محفوظ ماحول پیدا کرنا اور قائم رکھنا۔
 
عباس اعوان

بچوں کو ایسی سہولیات آف لائن ہی دی جائیں تو میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک کیا آپ کچھ مزید وضاحت کر سکتے ہیں کہ اس فورم کو بند کرنے اور نئے فورم پر ہجرت کر جانے کے تناظر میں evolution کیا ہے اور revolution کیا؟
Evolution یعنی اسی محفل میں معمولی تبدیلیاں اور ورژن ۲ وغیرہ پر اپگریڈ

Revolution یعنی مکمل نیا سائٹ اور سٹرکچر جیسے ڈسکورس پر کرنے کی بات ہوئی
 
محمد وارث

لائبریرین
رائے شماری کرا لیں معلوم ہو جائے گا
او کے۔

اس میں بھی ویسے تبھی معلوم ہوگا جب ووٹرز کے ووٹ دیکھنے کا آپشن ہوگا جس سے لوگوں کے ووٹ کرنے کا رجحان کم ہو سکتا ہے۔

بہرحال ووٹنگ کی لڑی شروع کرنے کا فی الحال میرا تو موڈ نہیں ہے، ایک خیال آیا تھا جسے اب جھٹک دیا ہے، کوئی اور شروع کرنا چاہے تو اوپن فورم ہے، بسم اللہ!
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمام دوستوں سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اور آپ سے بھی گزارش ہے کہ رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کریں۔ ہمارے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جن دوستوں کو تحفظات ہیں، میں انہیں سمجھ سکتا ہوں۔ جب ہم نے پی ایچ پی بی بی سے وی بلیٹن پر شفٹ کیا تھا، وہ تبدیلی بھی کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی۔ یہی معاملہ تقریبا ہر تبدیلی کے موقعے پر رہا ہے۔ اس مرتبہ ہمارا پلان قدرے ریڈیکل نوعیت کا ہے اور یقینا اس سے کچھ کنفیوژن بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ابھی ہمیں وقت نہیں ملا ہے کہ ہم نئی سائٹ کے بارے میں تفصیل سے بات کر سکیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک مرتبہ مزید تفصیلات جاننے کے بعد آپ کے تحفظات دور ہو جائیں۔ اس کے بعد بھی اگر ہمیں لگا کہ اکثریت کی رائے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھنے کی ہے تو ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ لیکن پلیز ابھی سے نئے منصوبوں کے خلاف محاذ کھڑا نہیں کریں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
لیکن پلیز ابھی سے نئے منصوبوں کے خلاف محاذ کھڑا نہیں کریں۔ :)
نبیل بھائی!! محاذ تو کوئی بھی کھڑا نہیں کر رہا۔ :) رائے دی اور لی جا رہی ہے۔ ڈسکشن میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ محاذ کھڑا کرنا کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔ :)
 
Top