پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

زیک

مسافر
وہ اسی تناسب سے ملیں گی۔
اور غالباً سادہ اکثریت کے لیے 137 کا عدد عام نشستوں کا ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو درست کیجیے۔
تناسب وہی ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکثریتی پارٹی کی اکثریت کچھ بہتر ہوتی ہے راؤنڈ اپ وغیرہ کی وجہ سے
 
Screenshot_2018-07-28-17-04-09-35.png

اس نتیجہ میں ایم ایم اے کے جنید مکاتی کے صرف 14 ووٹ دکھائے گئے ہیں۔ جو کہ ناممکن ہے۔ :)
قرۃالعین اعوان بہن آپ اس حلقہ میں تھیں؟
 

زیک

مسافر
خواتین ووٹنگ کی شرط کیا ہے؟ خواتین کا ٹرن آؤٹ دس فیصد سے زیادہ ہو؟ یا کل ڈالے گئے ووٹوں میں خواتین کم از کم دس فیصد ہوں؟
 
خواتین ووٹنگ کی شرط کیا ہے؟ خواتین کا ٹرن آؤٹ دس فیصد سے زیادہ ہو؟ یا کل ڈالے گئے ووٹوں میں خواتین کم از کم دس فیصد ہوں؟

کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان تب ملے گا جب اسکے اُمیدواروں میں سے 5 فیصد خواتین ہوں گی-
 

محمداحمد

لائبریرین
کراچی کے ایک بھائی والے نے یہ الیکشن رزلٹ کا پمفلٹ نیٹ پر پوسٹ کر کے شاید بائیکاٹ کی فضیلت پر:lightbulb: ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
screenshot_723.png

اس بار فرق ٹھپہ مافیا کے جبری بائیکاٹ کی وجہ سے بھی پڑا۔ :)

افسوس تو یہ ہے کہ اس بار قبرستان کے مکینوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت سے یکسر محروم کر دیا گیا۔
 
آپ نیچے کی تحریر کا مشاہدہ فرمائیں ۔
وہ پڑھ کر ہی کہا۔
اس میں اور وجوہات بھی آ جاتی ہیں۔ اس بار ووٹنگ کی حد تک بوگس ووٹنگ کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ اس سے پہلے کراچی میں ان ووٹس کی بھی بڑی تعداد ہوتی تھی۔

جہاں تک عوام کی رائے کا تعلق ہے تو بائیکاٹ یا ووٹ نہ ڈالنا کبھی بھی گنتی میں نہیں آتا اور نہ ہی اس کو کوئی اہمیت دی جاتی ہے۔
جس کی ایک مثال بار بار پیش کر چکا ہوں۔
1997 کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 26 فیصد تھا۔ یعنی تین چوتھائی ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔ مگر ن لیگ نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ مضبوط ترین حکومت بنائی۔ البتہ بادشاہ بننے خواہش لے ڈوبی۔
 

عثمان

محفلین
زیک بھائی آپ کی منتخب کردا پارٹیوں کے ساتھ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں نے الیکشن 2018 میں پورے پاکستان سےچھیالیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو پینتالیس ووٹ حاصل کیے ۔
صوبہ پنجاب میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو اٹھانوے ہے اور پورے ملک میں سب سےزیادہ ووٹ مذہبی جماعتوں کو صوبہ پنجاب میں ڈالے گئے ۔
صوبہ خیبرپختونخوامیں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد تیرہ لاکھ سینتالیس ہزار تین سو سرسٹھ ہے ۔
صوبہ سندھ میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد گیارہ لاکھ چوبیس ہزار سینتالیس ہے ۔
صوبہ بلوچستان میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد تین لاکھ چار ہزار ایک سو انتیس ہے ۔
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں تعداد انتالیس ہزار آٹھ سو چار ہے۔
لنک
ووٹوں کی کل تعداد کتنی ہے تاکہ فیصد کا اندازہ ہوسکے۔
 
خیبر پختونخواہ میں خواتین ووٹرز کی سب سے زیادہ شرح این اے 1 میں ہے۔ بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مردوں سے ایک فیصد زیادہ ہے۔
مرد 60 فیصد
خواتین 61 فیصد
 

عثمان

محفلین
جی صیغہ غائب (تھرڈ پرسن) واحد یا جمع کے لیے "تعظیم" کا لفظ ہے۔ :)
میں نے یہ لفظ "دیگر" کے لئے استعمال ہوتے بھی دیکھا ہے۔ یعنی اگر کسی شخص کے نام کے ساتھ ھوراں لگا ہے تو اس سے مراد وہ شخص اور اس کا گھرانہ وغیرہ ہے۔ معلوم نہیں کہ لغت کی رو سے یہ استعمال درست ہے کہ نہیں۔
 
Top