پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

FB_IMG_1532511647162.jpg

شکریہ راحیل شریف فار ووٹ شریف
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میری زندگی کا پہلا ووٹ ہے. مجھے لگتا نہیں تھا کہ اتنی ایکسائٹمنٹ ہوگی، جتنی ہو رہی ہے! (چاند رات سی لگ رہی ہے آج!)
میں پی ٹی آئی اور متحدہ مجلس عمل کی سپورٹر ہوں تاہم آج رات دعا کسی بھی پارٹی کے جیتنے کے متعلق نہیں کی بلکہ نہایت خلوص سے صرف ملک عزیز کے لیے بہترین فیصلے کی کی ہے. اللہ تعالی رحم فرمائیں! آمین! :)
میرا بھی پہلا۔۔۔ مگر مجھے بالکل ایکسائٹمنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی یا پی ایم ایل ن، کسی کے بھی جیتنے سے ملکی حالات میں اگلے پانچ سال بعد بھی کوئی خاص فرق نظر آئے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
ایک ماہ قبل مسلم لیگ نون زیادہ تر سروے نتائج میں آگے تھی۔ نواز شریف صاحب کے باہر چلے جانے کے بعد تحریکِ انصاف سرفہرست آ گئی۔ اب تک یہی صورت حال ہے تاہم نواز شریف صاحب کے پلٹ آنے کے بعد اتنا ضرور ہوا کہ نون لیگ ان کے جیل میں جانے کو کیش کروا کر شاید یہ میچ برابر کرنے میں کامیاب ہو جائے۔ تاہم، اب جو پارٹی اقتدار میں آئے گی، اسے شاید انتہائی سخت اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا یعنی کہ سیاسی عدم استحکام کے آثار نمایاں ہیں۔
 
اور موسٹ پرابلی وہ اپوزیشن ن لیگ ہی ہو گی بیشک اکثریت بھی حاصل ہو جائے تو-

Top