بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز

بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز شروع ہوا چاہتا ہے-

ٹور پر
2 ٹیسٹ میچز
3 ایک روزہ اور
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے-
سیریز کے آخری 2 میچز لاؤڈر ہل، فلوریڈا مریکا میں کھیلے جائیں گے-

پہلے ٹیسٹ میں کالی آندھی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ -
 
IMG_20180704_210606.jpg
 

یاز

محفلین
بنگلہ دیش پہ تو قیامت بیت گئی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز بغیر نقصان کے 35 رنز۔
چائے تک ویسٹ انڈیز ڈکلیئر کر پائے تو یہ میچ آج ہی ختم ہو سکتا ہے۔
 
پہلے دن کا اختتام
بنگلہ دیش 43 آل آؤٹ
کالی آندھی 201-2

برتری 158 رنز-

کالی آندھی اگر ہمت کرتی اور تیسرے سیشن میں بنگال ٹائیگرز کو موقع دیتی تو پہلے سیشن میں آل آؤٹ کے بعد پہلے روز میچ ختم کا بھی ریکارڈ رقم ہو سکتا تھا-
 
کالی آندھی پہلے دن جیسی کارگردگی کا مظاہرہ تو نہیں کر پائی لیکن لیڈ پھربھی اتنی ہو چُکی کہ بنگالی برادرز اب مزید 2 دفعہ بیٹنگ کر کےبھی اننگ سے ہار سکتے ہیں-

کالی آندھی 356-7
لیڈ بائے 313
 

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز کی لیڈ 350 سے زائد ہو چکی، لیکن ڈکلیئر کا ارادہ دکھائی نہیں دے رہا۔
 
کالی آندھی 406 رنز پر آل آؤٹ
برتری 363 رنز-

بنگال ٹائیگرز کے لئے یہاں سے اننگ کی شکست سے بچنا کافی مشکل است وغیرہ لیکن ایسا کوئی نا ممکن مجموعہ بھی نہیں-
 
اسٹمپس ڈے 2
بنگلہ دیش 43 & 62-6
ویسٹ انڈیز 406 آل آؤٹ

بنگلہ دیش ٹرائل بائے 301رنز-

کافی عمدہ کارگردگی پہلی اننگ کی نسب بنگال ٹائیگرز کی-
 
Top