بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز

یاز

محفلین
آخری چند اوورز میں تمیم اور مشفق کی بے تحاشا مار پیٹ کی بدولت بنگلہ دیش نے 279 کا مناسب مجموعہ حاصل کر لیا۔
آخری پانچ اوورز میں 68 رنز بنے۔ اس میں سے بھی آخری 14 گیندوں پہ 51 رنز جوڑے گئے۔
تمیم 130 پہ ناٹ آؤٹ، جبکہ مشفق نے 11 گیندوں پہ 30 رنز بنائے۔
 
کالی آندھی 271 آل آؤٹ-
ہٹ مائر جی کی شاندار اننگ-
کالی آندھی نے مناسب مجموعہ حاصل کر لیا ہے-
لیکن باؤلنگ بھی مناسب کروانی ہو گی-
 

یاز

محفلین
تیسرا ون ڈے شروع ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری۔ 18 اوورز میں 80 پہ 1 آؤٹ۔
 
بنگلہ دیش کی اننگ 301 رنز پر اختتام پذیر-
بنگالی برادرز نے آخری 9 اوورز میں 100 رنز بنائے ہیں-
302 رنز کا ہدف کافی معقول ہے-
البتہ اگر گیل یا لوئس گیری شروع ہو گئی تو شدید کم پڑ جائیں گے-
 
302 رنزکے تعاقب میں کالی آندھی کی بیٹنگ جاری-
20 اوورز کے بعد 102/1

گیل جی 53 گیندوں میں 73 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ سے کافی سست اننگ جاری-

اگر ایسے ہی 15 اوورز اور کھیل گئی کالی آندھی(کرس گیل) تو ٹارگٹ کافی حد تک پہنچ میں آ جائے گا-
 
75 رنز کے انفرادی اسکور پر کرسٹوفر ہنری گیل پویلین واپس
کالی آندھی 105-2
مزید 197 رنز درکار جبکہ 180 گیندیں درکار-
ہٹ مائر جی کالی آندھی کی آخری اُمید ہیں انہیں ایک اینڈ سنبھالے رکھنا ہوگا خواہ آخری 10 اوورز کے لئے 100 رنز ہی بچ جائیں-
 
20 اوورز میں مزید 159 رنز درکار ہیں-
ہوپ اور ہٹ مائر جی شراکت اچھی جا رہی ہے- اگلے 10 اوورز مزید چل گئی تو بنگالی خیمے میں خطرے کی ٹلیاں کھڑکنے لگے گیں-
 
Top