بنگلہ دیش کا دورہ ویسٹ انڈیز

یاز

محفلین
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو چکا ہے۔
ویسٹ انڈیز 84 پہ 2 آؤٹ۔
 
کینگسٹن جمیکا میں کالی آندھی کی بیٹنگ جاری-

ٹی ڈے 1
164-3

بریتھ ویٹ کی شاندار اننگ جاری-
اگر آج مزید 80 رنز جوڑ لئے گئے ایک وکٹ یا کم کے نقصان پر تو بنگالی برادرز پہلے میچ کی طرح یہاں سے بھی پہلے روز آؤٹ ہو جائیں گے-
 

یاز

محفلین
بنگلہ دیش نے شکیب کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تو جلد ٹھکانے لگا دیا ہے، لیکن پہلی اننگز میں کم سکور کی وجہ سے ٹارگٹ ابھی بھی کافی بڑا ہے، اور بنگلہ ٹیم کی سکت سے کافی اوپر معلوم ہوتا ہے۔
 

یاز

محفلین
بنگلہ دیش کی اننگز ابتدا سے ہی ڈانواں ڈول، تاہم شکیب اور مشفق کچھ سہارا دیتے ہوئے۔
99 پہ 4 وکٹیں گر چکی ہیں۔
 
166 رنز سے کالی آندھی نے میچ اپنے نام کر کے سیریز 2-0 سے جیت لی-
کالی آندھی کی ہوم پر ہی سہی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارگردگی دیکھ کر نائس والی فیلنگز آتی ہیں جی-
 

Wasiq Khan

محفلین
بنگلہ دیش کی ٹیم آج کل ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں وہ 2 ٹیسٹ میچ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔۔۔۔
 

Wasiq Khan

محفلین
اس سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 2 -0 سے شکست دی۔۔۔۔
 

یاز

محفلین
پہلی وکٹ 2 رنز پہ گر جانے کے بعد شکیب اور تمیم کی عمدہ شراکت۔
بنگلہ دیش 35 اوورز میں 160 پہ 1 آؤٹ۔
 

یاز

محفلین
تمیم اور شکیب نے اپنی سنچریوں کے چکر میں ٹیم کی اننگز کا بیڑہ غرق کر دیا۔ سنچری پھر بھی نہ ہو سکی۔
شکیب 97 پہ آؤٹ۔ تمیم ابھی 97 پہ ناٹ آؤٹ ہے۔
 
Top