عید اور چاند رات کے موضوعات پر اشعار!

فرقان احمد

محفلین
کون سی چیز میں اس عید کا تحفہ بھیجوں
پیار بھیجوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ دعاؤں کا ذخیرہ بھیجوں
بربط قلب کی پر سوز ۔۔۔۔۔۔ صدائیں بھیجوں
دل مجروح کی پاکیزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دعائیں بھیجوں
 

محمد وارث

لائبریرین
کون سی چیز میں اس عید کا تحفہ بھیجوں
پیار بھیجوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ دعاؤں کا ذخیرہ بھیجوں
بربط قلب کی پر سوز ۔۔۔۔۔۔ صدائیں بھیجوں
دل مجروح کی پاکیزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دعائیں بھیجوں
میرے خیال میں نقد عیدی کا تحفہ بہترین رہے گا۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
بھئی چاند رات آن پہنچی ہے۔ کوئی تابش بھائی اور جماعتی بھائی کی خبر ہی لے لیں۔ وہ اعتکاف سے اٹھے ہوں گے۔ :)
غالباً تابش بھائی تو سب سے پہلے پاک بھارت کرکٹ کے فائنل میچ کی جھلکیاں دیکھیں گے اور جہاں تک جماعتی بھیا کا تعلق ہے تو وہ فی الوقت کسی سٹیشن پر بیٹھے ہوئے چائے پی رہے ہوں گے۔ امید ہے، کچھ دیر بعد وہ خود ہی ہمیں مطلع فرمائیں گےکہ کیا ہو ریا اے۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی حسن محمود جماعتی
ان مراسلات کو پڑھ کے یاد آیا کہ پچھلے رمضان میں ان دنوں آپ بھائی لوگ اعتکاف بیٹھے تھے اور پاک بھارت کا زبردست فائنل میچ ہوا تھا۔ اس پر ایک دلچسپ لڑی بھی بنی تھی۔ حیرت انگیز طور پہ نبیل بھائی نے بھی تبصرہ جات میں حصہ لیا تھا۔ خوب مزا آیا تھا اس دن۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اب کے پھر عید کارڈ میں اس نے
لفظ اک بے دھیان لکھا ہے
پھر میری عید کرکری کر دی
پھر مجھے بھائی جان لکھا ہے

اے خان امید واثق ہے کہ آپ کا غم کچھ غلط ہو گیا ہو گا۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا
چاند کو دیکھ کے اس کا چہرہ دیکھا تھا

فضا میں کیٹسؔ کے لہجے کی نرماہٹ تھی
موسم اپنے رنگ میں فیضؔ کا مصرعہ تھا

دعا کے بے آواز الوہی لمحوں میں
وہ لمحہ بھی کتنا دل کش لمحہ تھا

(پروین شاکر)
 
Top