عید اور چاند رات کے موضوعات پر اشعار!

لاریب مرزا

محفلین
بھئی چاند رات آن پہنچی ہے۔ کوئی تابش بھائی اور جماعتی بھائی کی خبر ہی لے لیں۔ وہ اعتکاف سے اٹھے ہوں گے۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
بھئی چاند رات آن پہنچی ہے۔ کوئی تابش بھائی اور جماعتی بھائی کی خبر ہی لے لیں۔ وہ اعتکاف سے اٹھے ہوں گے۔ :)
غالباً تابش بھائی تو سب سے پہلے پاک بھارت کرکٹ کے فائنل میچ کی جھلکیاں دیکھیں گے اور جہاں تک جماعتی بھیا کا تعلق ہے تو وہ فی الوقت کسی سٹیشن پر بیٹھے ہوئے چائے پی رہے ہوں گے۔ امید ہے، کچھ دیر بعد وہ خود ہی ہمیں مطلع فرمائیں گےکہ کیا ہو ریا اے۔ :) :) :)
 

فہد اشرف

محفلین
عیدگاہِ ما غریباں روئے تو
انبساطِ عید دیدن روئے تو
صد ہزاراں عید قربانت کنم
اے ہلالِ ما خمِ ابروئے تو
(نامعلوم)​
ترجمہ:
ہم غریبوں کی عیدگاہ تیرا چہرہ ہے۔ عید کی مسرت تجھے دیکھنا ہے۔ اے میرے چاند، لاکھوں عیدیں تیرے ابروؤں کے خم پر قربان کر دوں!
سر یہ اشعار امداد اللہ مہاجر مکی (رح) کے ہیں..
امیر خسرو کا کلام حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں۔
عیدگاه ما غریبا‌ن کوی تو
این بہ ساعت عید، دیدن روی تو

هم پردیسیو‌ں کی عیدگاہ آپ کا کوچہ ہے
آپ کا چہرا دیکھنے کا لمحہ ہی عید ہوتا


کعبہ من، قبلہ من روی تو
سجدہ گاہ عاشکاں ابروی تو

میرا کعبہ و قبلہ آپ کا چہرا ہے
آپ کی ابرو، عاشقوں کی سجدہ گاہ ہے



صد هزارا‌ن عید قربانت کنم
ای هلال ما، خم ابروی تو

تجھ پر لاکھوں عیدیں قربان کر دوں
اے ہمارے ماہ عید، آپ کی ابرو کے خم پر


دست بکشا جانب زنبیل ما
آفرین بر ھمت بازوی تو

ہمارے کاسہ کی طرف ھاتھ بڑھائیں
آپ کے بازو کی ھمت کو سلام ہے



یا نظام الدین محبوب خدا
جملہ محبوبان غلام روی تو

اے الله کے محبوب ، نظام ا لدین اولیا
سب محبوب آپ کے رخ کے غلام ہیں

ذیل کی لنک پہ اسی کلام کو نصرت فتح علی خان کی آواز میں سنا جا سکتا ہے
[सुनिए] अमीर ख़ुसरो: ईदगाह-ए-मा ग़रीबाँ कूए तो | عیدگاه ما غریبا‌ن کوی تو - Awaam
نقل شدہ
 

اے خان

محفلین
گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا
چاند کو دیکھ کے اس کا چہرہ دیکھا تھا
پروین شاکر
 

لاریب مرزا

محفلین
گرم گرم روٹی توڑی نہیں جاتی
آپ سے دوستی چھوڑی نہیں جاتی

اب تک نہیں معلوم ہو سکا اس شعر کا عید یا چاند رات سے کیا تعلق ہے۔ :idontknow:
 
Top