عید اور چاند رات کے موضوعات پر اشعار!

یاسر شاہ

محفلین
قطعہ

حنا لگانے میں ہیں محو ،کوئی بات نہیں
دو بچوں پر بھی گلہ کیا کہ التفات نہیں
میاں !بڑی بی کی مہندی تو سوکھنے دیجے
یہ چاند رات ہے کوئی سہاگ رات نہیں​
 

جان

محفلین
السلام علیکم! لڑی ھذا میں شرکت کرنے والے تمام احباب اور ان کے اہلخانہ کو میری طرف سے عیدالفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ سدا سلامت رہیں، شاد و آباد رہیں۔ آمین۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں عید پہ اتنا سویا جتنا سویا جاسکتا تھا،
پھر بھی تین دنوں میں کتنا سویا جاسکتا تھا!!
 

Azmat Rasool Ghumman

محفلین
عیدگاہِ ما غریباں روئے تو
انبساطِ عید دیدن روئے تو
صد ہزاراں عید قربانت کنم
اے ہلالِ ما خمِ ابروئے تو
(نامعلوم)​
ترجمہ:
ہم غریبوں کی عیدگاہ تیرا چہرہ ہے۔ عید کی مسرت تجھے دیکھنا ہے۔ اے میرے چاند، لاکھوں عیدیں تیرے ابروؤں کے خم پر قربان کر دوں!
السلام و علیکم
یہ امیر خسرو رحمتہ اللہ علیہ کا کلام ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
غلام بھیک نیرنگ
 

شمشاد

لائبریرین
میں چاند رات کا بھٹکا ہوا مسافر تھا
اندھیری رات میں تنہا کیا سفر میں نے
سعید نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
ظفر اقبال
 

سیما علی

لائبریرین
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوس
جس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
مصحفی غلام ہمدانی
 
Top