میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہادیہ

محفلین
چائے کی شدید طلب۔۔ لیکن جتنا دودھ تھا سب کا ملک شیک بنا لیا۔۔ اور بنانے کے بعد مجھے یاد آیا میں نے چائے پینی تھی۔۔ میری دکھی کیفیت میرے کیفیت نامے میں۔۔:unsure:
 
سین خے

محفلین

یہاں تیز ہوا ہے، اور ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی ہے۔

یہاں بارش بہت تیز ہے.

:-( ہائے!

آپ کی طرف بارش کی پیشگوئی ہے؟
 
فاخر رضا

محفلین
ایک دفعہ میں سڑک پر جارہا تھا، سامنے سے ایک ٹھیلے والا آگیا اور میری گاڑی سے ٹکرا گیا اس کے پھل گرگئے. لوگ جمع ہوگئے اور دوسرے پھل والے بھی آگئے کہ تم نقصان بھرو
اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا کہ کتنا نقصان ہوا ہے، پھل والے نے کہا آٹھ سو روپے (جو شاید صرف تین سو کا ہوا تھا) اس آدمی نے ایک ہزار اسے دیئے اور کہا معاملہ ختم. میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ نقصان تمہیں نہیں بھرنا چاہیے کیونکہ یہ شاید تاوان ہوجائے گا، یعنی ناجائز، اس لئے میں نے بھر دیا.
نقصان کی ذمے داری کا تعین بعض اوقات بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے
اسپتال میں کتنی ہی دفعہ مریض کسی اسپتال سے لگے انفیکشن سے مرتے ہیں اس کی دیت کس سے لی جائے گی
اور بھی بہت سے سوالات ہیں.
یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے
کوئی عالم جواب دے سکتے ہیں اور طالبعلم بھی
پتہ نہیں یہ صحیح لڑی ہے اس بات کے لئے
مدیر صاحب رہنمائی فرمائیں
 
الگ لڑی بھی کھول سکتے ہیں۔
یہاں ڈسکس کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔
تفصیلی ڈسکشن کے لیے الگ لڑی بہتر رہتی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
gerd کا مسئلہ بھی عجیب ہوتا ہے، نہ چین سے کھا سکتے ہیں، نہ سو سکتے ہیں!
سینے کی جلن یا تیزابیت اور کھانا واپس آنا، بہت مشکل پیدا کرتا ہے. زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے. یہ پرابلم موٹے اور پتلے سب کو ہو سکتی ہے.
کل ایک دوست نے کہا کہ انڈیا کی زینٹیک سے پاکستان کی زینٹیک زیادہ مؤثر ہے، قیمت میں ایک اور دس کا فرق ہے
بیلٹ ٹائٹ نہ باندھیں
کھاتے ہی نہ لیٹ جائیں
مرغن غذائیں اور زیادہ مصالحے والی کم استعمال کریں
چہل قدمی کریں
تکیہ اونچا رکھیں
پیٹ کو تربیلا ڈیم نہ بنائیں
نیند پوری کریں
ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کریں (طریقے محمد وارث بھائی سے پوچھیں)
رمضان المبارک میں دوا ہرگز نہ چھوڑیں
درد کی دوائیں جنہیں NSAID کہتے کے ساتھ تیزابیت کم کرنے کی دوا کے بارے میں ڈاکٹر سے پوچھیں اور کوشش کریں کہ ان دواؤں کو معمول نہ بنائیں
وزن کم کرنے کی کوشش کریں
 
محمد وارث

لائبریرین

ڈاکٹر صاحب یہ زینٹیک کس گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ پی پی آئیز کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ سی کے ڈی کا باعث بن رہی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top