چوٹی پر ہم نے لنچ میں سینڈوچ کھائے جو ڈاؤن ٹاؤن سے ہم ساتھ لائے تھے۔ پھر واپس نیچے کی طرف ہائک شروع کی۔ راستے میں یہ پرندوں کی فیملی نظر آئی
زیک بھائی یہ پرندہ غالبا بٹیر ہے۔یہ زبردست فوٹو لگ رہی ہے۔
 
رینگیٹوٹو آئی لینڈ پہنچ کر ہم نے آتش فشاں کے ٹاپ تک ہائک شروع کی۔

ٹریل کے کنارے ایک پھول:
بہت اعلی اور دلکش حقیقت کے قریب تر منظر کشی،تصویر میں قدرتی رنگ اور بناوٹ واضع ہورہی ہے،فن فوٹوگرافری کا زبردست شاہکار ۔:)
 

زیک

مسافر
بہت اعلی اور دلکش حقیقت کے قریب تر منظر کشی،تصویر میں قدرتی رنگ اور بناوٹ واضع ہورہی ہے،فن فوٹوگرافری کا زبردست شاہکار ۔:)
بہت شکریہ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری فوٹوگرافی حقیقت پسندی پر مبنی ہو لہذا زیادہ پراسس نہیں کرتا
 

زیک

مسافر
دوسرا دن: 21 دسمبر
صبح ناشتے کے بعد ہم روٹوروا روانہ ہوئے۔ تین گھنٹے کی ڈرائیو تھی۔

روٹوروا ایک جھیل کے کنارے آباد ہے اور جیوتھرمل فیچرز کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ماوری بھی کافی تعداد میں آباد ہیں۔

ماوری پولینیشین لوگ ہیں جو نیوزی لینڈ میں تقریباً ہزار سال سے آباد ہیں۔ پولینیشین لوگ بحر الکاہل کے دور دراز جزیروں تک پہنچنے والے پہلے انسان تھے۔ سوچ رہا ہوں کہ ان کے اس پھیلاؤ سے متعلق کوئی کتاب پڑھوں کہ یہ اس زمانے کا بہت بڑا کارنامہ تھا۔
 

زیک

مسافر
روٹوروا میں ہم فاکاریواریوا Whakarewarewa گئے جو ایک ماوری ماڈل ولیج ہے۔

وہاں ایک گرم پانی کی جھیل کی تصویر
 

زیک

مسافر
وہاں کیفے سے میٹ پائی کھائی اور پھر ایک گھنٹے کے گائیڈڈ ٹور میں شامل ہو گئے۔ گائیڈ نے ہمیں ماوری لوگوں کی زندگی کے بارے میں بتایا اور کئی جیوتھرمل فیچر بھی دکھائے۔

 

زیک

مسافر
وہیں ہم نے ہاٹ سپرنگز میں ابلی چھلی کھائی۔ ایسے گرم پانی اور بھاپ وغیرہ کا وہ لوگ کافی استعمال کرتے ہیں۔ کھانا بھی اکثر اسی سے پکاتے ہیں۔

پھر ایک چھوٹی سی ہائک کی۔
 
Top