براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

محترم !ایک اور بات کی رہنمائی فرما دیجیئے کہ اگر کوئی کلام کسی دوسری لڑی میں ہو مثلاً موسیقی والی لڑی میں ہو اور خالقِ کلام کو ٹیگ بھی کیا گیا ہو۔
لیکن وہ کلام پسندیدہ کلام کے زمرے میں نہ ہو۔اگر بندہ چاہتا ہو کہ یہ کلام پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہونا چاہیے ,تو کیا وہ کلام یعنی جس شاعر کا کلام ہو وہ اس زمرے میں اُس شاعر کے سابقے میں ارسال کیا جا سکتا ہے ؟
 

وجی

لائبریرین
وارث صاحب ایک مشورہ ہےیہاں کافی سارے شعراء کے ٹیگ کے ساتھ کلام موجود ہیں
کیا ایسا ممکن ہے کہ شاعر کے متعلق بھی کچھ تفصیل لکھی جائے اسکے ٹیگ کے ساتھ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب ایک مشورہ ہےیہاں کافی سارے شعراء کے ٹیگ کے ساتھ کلام موجود ہیں
کیا ایسا ممکن ہے کہ شاعر کے متعلق بھی کچھ تفصیل لکھی جائے اسکے ٹیگ کے ساتھ۔
شکریہ محترم یاد آوری کے لیے، ویسے آپ نے ایک اور وارث صاحب کو ٹیگ کیا ہے :)
اس سوال کا بہتر جواب تو موجودہ ناظمین ہی دے سکیں گے لیکن میرا خیال ہے انہی ٹیگز کے ساتھ شاید تفصیل کا اضافہ ممکن نہ ہو۔ والسلام
 
وارث صاحب ایک مشورہ ہےیہاں کافی سارے شعراء کے ٹیگ کے ساتھ کلام موجود ہیں
کیا ایسا ممکن ہے کہ شاعر کے متعلق بھی کچھ تفصیل لکھی جائے اسکے ٹیگ کے ساتھ۔
شکریہ محترم یاد آوری کے لیے، ویسے آپ نے ایک اور وارث صاحب کو ٹیگ کیا ہے :)
اس سوال کا بہتر جواب تو موجودہ ناظمین ہی دے سکیں گے لیکن میرا خیال ہے انہی ٹیگز کے ساتھ شاید تفصیل کا اضافہ ممکن نہ ہو۔ والسلام
لڑیوں کے سابقوں اور ٹیگز کے ساتھ اضافی مواد شامل کرنا موجودہ نظام میں ممکن نہیں۔ البتہ شعرا کے تعارف کی علیحدہ لڑیاں ضرور بنائی جا سکتی ہیں۔ :) :) :)
 
السلام علیکم،

اردو محفل کی بزمِ ادب کے ذیلی فورم "پسندیدہ کلام" میں سب پڑھنے والوں کو خوش آمدید۔

"پسندیدہ کلام" کا شمار محفل کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے فورمز میں سے ہوتا ہے، یہاں آپ کو ہمارے معزز اراکین کی پسند کا کلام پڑھنے کو ملتا ہے اور میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پوسٹ کیا ہوا کلام نہ صرف انتہائی خوبصورت ہے بلکہ معیاری بھی ہے، اور تقریباً تین، سوا تین سال کے عرصے میں اس فورم پر تادمِ تحریر گیارہ سو سے اوپر موضوعات ہیں۔ معیار اور مقدار کا یہ حسین امتزاج ایک "خزانے" سے کم نہیں ہے بلکہ میرے لیئے تو یہ ایک نعمتِ ربّانی ہے کہ اتنا زیادہ معیاری کلام ایک ہی جگہ پڑھنے کو مل گیا ہے۔

آمدم برسرِ مطلب، نہیں حضرت، یہاں کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی :) بلکہ یہ تو چند گزارشات ہیں 'پسندیدہ کلام' میں اپنی پسند کا کلام شیئر کرنے کیلیئے۔

ان گزارشات، جن کی تفصیل نیچے آ رہی ہے، کے کئی ایک مقاصد ہیں جیسے:

- پسندیدہ کلام میں مکرر پوسٹ سے بچاؤ۔
- شاعری کو شاعری کی روایات کے مطابق اسکے ادب و آداب کے ساتھ پوسٹ کرنا۔
- عنوان اور ٹیگز کا استعمال وغیرہ۔
- ٹائپنگ کی اغلاط سے بچاؤ۔
- پسندیدہ کلام کے قارئین کو کسی کوفت سے بچانا۔
- مستقبل میں اگر 'پسندیدہ کلام' سے کوئی برقی کتاب (ای بُک) بنائی جائے تو اسکے مرتبین کیلیئے زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا۔ وغیرہ۔



مکرر پوسٹ سے بچاؤ
یہ بہت ضروری ہے کیونکہ محفل کی پالیسی کے مطابق ایک سے زائد موضوعات کو 'یکجا' کر دیا جاتا ہے اور صرف پہلے والا موضوع رہ جاتا ہے دیگر موضوعات اس میں ضم ہو جاتے ہیں۔

اس کا حل یہ ہے کہ کلام پوسٹ کرنے سے پہلے آپ یہ دیکھ لیں کہ یہ کہیں پہلے تو پوسٹ نہیں ہو چکا، اس کو آپ مختلف طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں جیسے:


ٹیگ کے ساتھ تلاش کرنا
الحمد للہ کہ پسندیدہ کلام میں تقریباً سبھی غزلیات اور نظموں کو ٹیگ کیا جا چکا ہے اور اس میں شاعروں کے نام کے ٹیگز بھی شامل ہیں ماسوائے اس کلام کے جہاں شاعروں کے نام نہیں لکھے ہوئے یا دستیاب نہیں ہو سکے۔ اگر آپ کوئی کلام پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں اور اسکے شاعر کا نام آپ کو معلوم ہے تو پھر کافی حد تک آپ کو صحیح نتیجہ مل جائے گا۔ آپ 'تلاش' پر جا کر وہاں سے 'ٹیگز کی تلاش' پر کلک کریں، آپ کے سامنے جو اسکرین آئے گی وہاں 'ٹیگز کے اعتبار سے تلاش کریں' میں شاعر کا نام لکھ دیں۔


پسندیدہ کلام (اور دیگر فورمز میں بھی) جتنے بھی موضوعات آپ کے مطلوبہ نام سے ٹیگ ہوئے ہونگے وہ سامنے آ جائیں گے اور ان سے علم ہو جاتا ہے کہ آپ جو کلام پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں وہ پہلے سے محفل پر موجود ہے یا نہیں۔ مثلاً آپ علامہ اقبال کا کوئی کلام پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ٹیگز کی تلاش میں علامہ اقبال لکھ کر تلاش کریں، آپ کو موضوعات مل جائیں گے۔

ٹیگز کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ 'تلاش' کے دیگر طریقوں کے بر عکس "بائی ڈیفالٹ" بالکل صحیح نام تلاش کرتے ہیں، مثلاً آپ 'محمد اقبال' ٹیگ تلاش کرتے ہیں تو ٹیگ اب بالکل "ایگزکٹ" محمد اقبال ہی تلاش کرے گا اور جن موضوعات پر محمد اقبال ٹیگ کی بجائے صرف علامہ اقبال کے ٹیگز ہونگے ان کو نہیں دکھائے گا (اس کی تفصیلات نیچے "ٹیگ کیسا ہو" میں آئے گی)۔

اسکا حل یہ کہ تھوڑی سی "مشقت" اور کر کے، اگر ایک نام سے آپ کو موضوع نہیں ملا تو دیگر نام سے بھی تلاش کر لیں، یعنی اگر "محمد اقبال" سے مسئلہ حل نہیں ہوا تو "علامہ اقبال" یا "اقبال" یا "علامہ محمد اقبال" وغیرہ سے بھی تلاش کر لیا جائے۔

بہتر تلاش کا طریقہ
تلاش کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ 'تلاش' میں سے 'بہتر تلاش' میں جائیں، وہاں 'کلیدی لفظ یا الفاظ' لکھیں، اسکے نیچے ایک اور آپشن ہے کہ "تمام پیغامات میں تلاش کریں" یا "صرف عنوان تلاش کریں"۔ اسکے بعد مزید آپشن یہ ہے کہ "فورمز میں تلاش کریں" میں سے "پسندیدہ کلام" منتخب کریں اور پھر تلاش کریں۔


مثلا" آپ کے پاس کوئی کلام ہے جس کے عنوان میں "بہار" کا لفظ ہے، اور آپ اپنی تلاش اسطرح سے کرتے ہیں:

کلیدی لفظ یا الفاظ: بہار
"صرف عنوان تلاش کریں"
فورم: "پسندیدہ کلام"


اس تلاش کے بعد آپ کے سامنے جو فہرست آئی گی، وہ ان موضوعات کی ہوگی جو صرف پسندیدہ کلام میں پوسٹ کیے گئے ہیں اور انکے عنوان میں لفظ "بہار" ہے۔ اس سے بھی کافی حد تک صحیح نتائج مل جاتے ہیں۔

بہتر تلاش کا طریقہ بہت وسیع اور جامع ہے اور کئی اقسام کے آپشنز دستیاب ہیں۔

تھوڑا سا "مشکل" ہو گیا یہ کام :)۔ لیکن یقین مانیئے کہ ایک بار اگر آپ اسکے خوگر ہو گئے تو پھر یقیناً پسندیدہ کلام میں مکرر یا ڈبل پوسٹ سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ کسی بھی کلام کے پوسٹ ہونے کے بعد میں خود اسی طریقے سے تلاش کرونگا اور مکرر پوسٹ کی صورت میں ان کو یکجا کر دیا جائے گا۔


عنوان کیسے دیں
اس میں کیا مشکل ہے بھائی، جیسے میرا دل کرے گا عنوان دونگا۔

ٹھیک، لیکن ایک نظر ادھر بھی حضور، کسی غزل یا نظم کو صحیح عنوان دینا انتہائی ضروری ہے اسکے کئی ایک فوائد ہیں، جیسے پڑھنے والے کو کوفت نہیں ہوتی اور شاعر بیچاروں کی روح بھی شرمندہ نہیں ہوتی (کہ غلط عنوان انکے کلام میں تصرف کے مترادف ہے)۔ مثلاً


کسی کے پاس فراز مرحوم کی ایک غزل ہے جسکا مطلع (پہلا شعر) ہے:

یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے
وہ بُت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے


اب انکی مرضی کی ہے اسکا عنوان کسی بھی طرح سے لکھ دیں، جیسے


"بت اور خدا - فراز"
یا
"فراز - دیکھا نہ جائے"
یا
"شوق"
یا
"آشنا"
یا
"بے وفا"
یا
"تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے"
یا
"کوئی تیرے سوا دیکھا نہ جائے"


وغیرہ وغیرہ

سبھی درست ہیں کہ یہ آپکی پسند ہے اور اس سے کون انکار کر سکتا ہے لیکن شاعری کے ادب و آداب کا طریقہ یہ ہے کہ:

- غزل کو عنوان نہیں دیا جاتا
- غزل کا ہمیشہ پہلے شعر کا پہلا مصرع لکھا جاتا ہے اور ساتھ شاعر کا نام دیا جاتا ہے
- اور اگر ساتھ غزل لکھ دیا جائے تو یہ نورً علی نور والی بات ہو گی۔


یعنی اوپر والی غزل کا صحیح عنوان (کسی بھی غزلوں اور نظموں کے مشترکہ انتخاب میں دیکھ لیں) اسطرح سے ہوگا:

غزل - یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے - (احمد) فراز

اور ایسے بھی صحیح ہے

یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے - (احمد) فراز

اور اگر شاعر کے نام کا علم نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، صرف پہلا مصرع ہی لکھ دیں۔

نظم کا عنوان عموماً شاعر کا دیا ہوا ہوتا ہے لہذا نظم پوسٹ کرتے ہوئے بھی اپنا عنوان نہیں دینا چاہیئے بلکہ شاعر کا دیا ہوا عنوان ہی ہونا چاہیئے، جہاں نظم کا عنوان نہ ہو وہاں پہلا مصرع لکھا جاتا ہے۔


ٹیگز کیسے لگائیں
ٹیگز لگانا بہت "نیک" کام ہے، اور اسکے کئی فوائد ہیں مثلاً تلاش میں آسانی رہتی ہے، ایک ٹیگ کے سارے موضوعات اکھٹے مل جاتے ہیں، مختلف سرچ انجنز میں بھی اچھے نتائج ملتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

آپ نہ صرف ایک نئے موضوع کو ٹیگ لگا سکتے ہیں بلکہ پہلے سے پوسٹ ہوئے موضوع کو بھی ٹیگ لگا سکتے ہیں اور اپنے لگائے ہوئے ٹیگز کو مدون بھی کر سکتے ہیں۔

- جب آپ نیا موضوع پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں تو "ٹیکسٹ" لکھنے والی سکرین کے نیچے ایک لائن ہوتی ہے، "ٹیگ" وہاں پر ٹیگز لکھ دیں وہ موضوع کے ساتھ ظاہر ہو جائیں گے، آپ اپنے شروع کردہ موضوع میں پانچ ٹیگ لگا سکتے ہیں۔

- پہلے سے پوسٹ کیے ہوئے موضوع یا کسی اور کے شروع کردہ موضوع میں ٹیگ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی موضوع کے کسی بھی صفحے پر 'فوری جواب' سے اوپر ٹیگز کی ایک پٹی ہوتی ہے، اسکے بائیں طرف "ٹیگز کو مدون کریں" پر اگر کلک کریں گے تو وہیں پر آپ کے سامنے ٹیگز کو مدون کرنے کے آپشنز آ جائیں گے۔ کسی اور کے موضوع میں آپ دو ٹیگ لگا سکتے ہیں۔

اسی طرح اگر کوئی ٹیگ غلط لگ گیا ہے تو اس ٹیگ کو (اوپر والا طریقہ استعمال کرتے ہوئے) غیر منتخب کر کے صحیح ٹیگ لکھ دیں۔ یاد رہے کہ آپ صرف اپنے لگائے ہوئے ٹیگ کو ختم یا مدون کر سکتے ہیں۔

ٹیگ کیسا ہو
یہ بھی آپ کی مرضی پر منحصر ہے لیکن پسندیدہ کلام میں ہم اسطرح سے ٹیگ لگا رہے ہیں:

- شاعری
- اردو شاعری
- "نظم" یا "غزل" جو بھی آپ پوسٹ کر رہے ہیں۔
- شاعر کا نام، وغیرہ۔


شاعر کے نام والا ٹیگ بہت اہم ہے کہ یہ ٹیگز کے ساتھ تلاش میں یہ سب سے زیادہ معاون و مددگار ہے۔ کچھ شاعر ایسے ہیں کہ وہ اپنے مکمل نام سے ہی معروف ہیں جیسے "ادا جعفری" یا "امجد اسلام امجد" لیکن کئی ایسے شاعر ہیں جو اپنے مکمل نام کے ساتھ ساتھ، نام کے ایک حصے سے بھی معروف ہوتے ہیں جیسے "فیض احمد فیض" اور "فیض"، "احمد فراز" اور "فراز"، "مومن" اور "مومن خان مومن"، "اقبال"، علامہ اقبال" "علامہ محمد اقبال" وغیرہ وغیرہ۔

اس صورت میں یہ کریں (اگر ہو سکے تو) تو تمام ممکنہ نام شامل کر دیں، کیونکہ جیسے کہ اوپر لکھا گیا ٹیگز کی تلاش بالکل صحیح نام کی ہوتی ہے اور زیر زبر کی تبدیلی سے بھی ٹیگ موضوع تلاش نہیں کر سکے گا، لہذا اگر آپ غالب کا کوئی کلام پیش کر رہے ہیں تو اسکے ممکنہ ٹیگز یہ ہو سکتے ہیں:

- غالب
- مرزا غالب
- اسد اللہ خان غالب
وغیرہ۔



ٹائپنگ کی اغلاط
غلطیاں کسی بھی جگہ اچھی نہیں لگتیں اور شاعری میں تو اغلاط سے نہ صرف مفہوم زیر و زبر ہو سکتا ہے بلکہ شعر "بے وزن" بھی ہو جاتے ہیں۔ لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ پیش کردہ کلام میں غلطیاں کم سے کم ہوں، ان سے بچنے کے ایک دو آزمودہ طریقے ہیں۔

- سب سے زیادہ غلطیاں "کاپی پیسٹ" والے کلام میں ہوتی ہیں، میرے مطالعہ میں ایسا کلام بھی آیا کہ سب سے پہلے ٹائپسٹ نے اگر کوئی غلطی کر دی ہے تو کئی سال گزرنے کے بعد بھی جہاں جہاں اور جس جس جگہ بھی وہ کلام پوسٹ ہوا ہے اسی طرح غلطیوں سے پُر۔ اس سے اسطرح بچا جا سکتا ہے کہ کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے اس کم از کم دو یا تین دفعہ ضرور پڑھیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی کتاب بھی ہے جس سے وہ کلام "پڑتال" کیا جا سکتا ہے تو ضرور کریں۔

آپ کی یہ محنت اکارت نہیں جائے گی کہ آپ ایک شاعر کے کلام کو ویب کی دنیا میں محفوظ کر رہے ہیں اور اگر اس میں غلطیاں ہونگی تو وہ شاعر "روزِ حشر" اپنے کلام کے ساتھ "کھلواڑ" کرنے کے الزام میں آپ پر فردِ جرم بھی عاید کر سکتا ہے۔ :)

- اگر آپ خود ٹائپ کر کے کوئی کلام پوسٹ کر رہے ہیں (اللہ آپ کو جزا دے) تو سب سے پہلے اسکی دو، تین بار پروف ریڈنگ کریں اور نیا عنوان پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار اسکا "پری ویو" دیکھ کر پھر سے پڑھ لیں تو کافی حد تک غلطیاں ختم ہو جائیں گی۔

گمنام کلام
کسی تخلیق کے ساتھ اسکے خالق کا نام لکھنا حق بحقدار رسید والا معاملہ ہے لیکن پسندیدہ کلام میں ابھی تک کافی ایسا کلام ہے جنکے خالق کا نام میرے علم میں نہیں آسکا، میں نے ایسے ہر کلام کی تخریج کی کوشش ضرور کی لیکن پھر بھی اس میں مجھے سو فیصدی کامیابی نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی تھی کہ محدود مطالعے کا مالک ہوں۔

قارئین سے استدعا یہ ہے کہ اگر آپ پسندیدہ کلام میں کوئی ایسا کلام پڑھیں جسکے خالق کا نام نہیں لکھا اور آپ کے علم میں ہے تو اسی موضوع میں بتا دیں یا اس خاکسار کو مطلع کر دیں۔

اور یہ بھی کہ اگر ٹیگ یا کسی قسم کی کوئی اور غلطی نظر آئے تو وہ بھی ضرور بتا دیں تا کہ درست کی جا سکے۔



اور آخر میں، میں آپ سب کا شکر گزار اور ممنون ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے اس پوسٹ کو پڑھا۔ اس سلسلے میں اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا کوئی وضاحت درکار ہو تو بلا جھجھک اسکا کا اظہار یہاں کر دیں۔

مجھے امید ہے کہ ہمارے معزز اراکین اپنی پسند سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔

والسلام

نئے مراسلہ نگاروں کے لیے چند ضروری گزارشات۔ قندِ مکرر
 
وعلیکم السلام جی!!!!

نئے شاعر اور پرانے شاعر جو فہرست میں موجود ہیں ان کا کلام شائع کریں وہ کلام جو نیٹ پر میسر نہیں صرف کتب میں ہو ان شاءاللہ متفق عمل کریں گے
 

سید عمران

محفلین
تمام شعراء کی دستیاب سوانح حیات سے متعلق لڑی بنائی جاسکتی ہے۔۔۔
اگر پہلے سے موجود نہ ہو۔۔۔
اور اگر موجود ہے تو براہ مہربانی کو ئی اس کا ربط فراہم کردے!!!
 
تمام شعراء کی دستیاب سوانح حیات سے متعلق لڑی بنائی جاسکتی ہے۔۔۔
اگر پہلے سے موجود نہ ہو۔۔۔
اور اگر موجود ہے تو براہ مہربانی کو ئی اس کا ربط فراہم کردے!!!
کوئی باضابطہ لڑی تو نہیں، مگر اپنے طور پر کسی نے خود شعراء کی سوانح پوسٹ کی ہو تو الگ بات ہے۔
 
میرے اپنے لفظ ہیں ۔۔
تم تو گواہ ہو دوستوں میدان_عشق سے۔۔
پسپا ہوا ضرور ہوں بھاگا نہیں ہوں میں۔۔
یاسر اعوان
 
کیا اردو محفل کے شعراء کا کلام کہیں اور پوسٹ کرنے کے لیے ان کی اجازت لینا ضروری ہے؟؟ رہنمائی درکار ہے۔
یوں تو کسی بھی بھی شاعر کا کلام کہیں بھی پوسٹ کرنے پر کسی سے بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں البتہ شاعر کا نام اسکی تخلیق کے ساتھ لکھنا اخلاقی طور پر لازمی ہے۔

اردو محفل کے شعرا کا کلام یا کسی بھی شاعر کا کلام شاعر کے نام کے بغیر یا کسی اور نام سے شریک کرنا اخلاقی طور پر غلط ہوگا۔
 
کیا اردو محفل کے شعراء کا کلام کہیں اور پوسٹ کرنے کے لیے ان کی اجازت لینا ضروری ہے؟؟ رہنمائی درکار ہے۔
اگر آپ اجازت لیتی ہیں تو یہ اور اچھی بات ہے۔ ورنہ اردو محفل ایک پبلک فورم ہے، یہاں سے لے کر اگر آپ کہیں بھی شئر کریں گی شاعر کے نام کے ساتھ، تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
یوں تو کسی بھی بھی شاعر کا کلام کہیں بھی پوسٹ کرنے پر کسی سے بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں البتہ شاعر کا نام اسکی تخلیق کے ساتھ لکھنا اخلاقی طور پر لازمی ہے۔

اردو محفل کے شعرا کا کلام یا کسی بھی شاعر کا کلام شاعر کے نام کے بغیر یا کسی اور نام سے شریک کرنا اخلاقی طور پر غلط ہوگا۔
اگر آپ اجازت لیتی ہیں تو یہ اور اچھی بات ہے۔ ورنہ اردو محفل ایک پبلک فورم ہے، یہاں سے لے کر اگر آپ کہیں بھی شئر کریں گی شاعر کے نام کے ساتھ، تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ :)
شکریہ!! :)
 

الف عین

لائبریرین
اس لڑی میں پوسٹ کرنے والوں سے درخواست ہے کہ یہ بھی ساتھ ہی لکھ دیا کریں کہ وہ خود یہ ٹائپ کر رہے ہیں تو کس مجموعے یا کسی کتاب یا رسالے سے، اور اگر کاپی پیسٹ کر رہے ہیں تو کہاں سے یعنی اس لنک کے ساتھ۔ تاکہ اگر میری طرح کوئی متن کی جمع و ترتیب میں دلچسپی رکھتا ہو تو اس ربط پر دیکھ لے کہ اس شاعر کا اور کیا کیا کلام پوسٹ کیا جا چکا ہے وہاں ۔ بلکہ جس کو بھی مذکورہ کلام پسند آئے تو وہ بھی اس شاعر کا مزید کلام وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے (یا مایوس ہو سکتا ہے اگر اس کے علاوہ اور کچھ پوسٹ ہی نہیں ہو)
 

عباس رضا

محفلین
مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 'پسندیدہ کلام' میں سابقوں prefixes کا نظام بھی شامل کر دیا گیا ہے اور تقریباً سبھی مشہور شعراء یا جن کا کلام محفل پر کافی تعداد میں موجود ہے ان کو رنگ برنگے سابقے لگا دیئے گئے ہیں۔
حمد نعت مدحت ومنقبت کی طرح پسندیدہ کلام کے فورم میں بھی ”رضا“ کا سابقہ بھی شامل کرلیجئے۔
 
Top