بہادر شاہ ظفر ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا - بہادر شاہ ظفر

عمر سیف

محفلین
ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا ؟؟
دیکھا جو کچھ، سو خواب سا دیکھا

ہے تو انسان خاک کا پُتلا
ایک پانی کا بُلبلہ دیکھا

خوب دیکھا جہاں کے خوباں کو
ایک تجھ سا نہ دوسرا دیکھا

ایک دم پر ہوا نہ باندھ حباب
دم کو دم بھر یہاں ہوا دیکھا

نہ ہوئے تیری خاکِ پا، ہم نے
خاک میں آپ کو ملا دیکھا

اب نہ دیجئے ظفر کسی کو دل
کہ جسے دیکھا، بے وفا دیکھا


بہادر شاہ ظفر
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا ؟؟
دیکھا جو کچھ، سو خواب سا دیکھا


ہے تو انسان خطا کا پُتلا
ایک پانی کا بُلبلہ دیکھا

خوب دیکھا جہاں کے خوباں کو
ایک تجھ سا نہ دوسرا دیکھا

ایک دم پر ہوا نہ باندھ حباب
دم کو دم بھر میں ہاں ہوا ہوا دیکھا

نہ ہوئے تیری خاک پا ہم نے
خاک میں آپ کو ملا دیکھا

اب نہ دیجیئے ظفر کسی کو دل
اک جسے دیکھا، بے وفا دیکھا


بہادر شاہ ظفر

:واہ::واہ: بہت خوب ضبط
 

فاتح

لائبریرین
ارے اس پوسٹ پر تو نظر ہی نہ پڑی اب تک۔
بہت شکریہ ضبط!
اس غزل کا مطلع پڑھ کر ایک اور شعر یاد آ گیا؂
وائ۔ے ن۔۔۔۔ادان۔ی ک۔ہ وقتِ م۔۔۔۔رگ ی۔ہ ثابت ہوا
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا​
 

جیہ

لائبریرین
غزل ۔ بہادر شاہ ظفر

غزل

بہادر شاہ ظفر

ہم نے دنیا میں آ کے کیا دیکھا
دیکھا جو کچھ سو خواب سا دیکھا

ہے تو انسان خاک کا پتلا
ایک پانی کا بلبلا دیکھا

خوب دیکھا جہاں کے خوباں کو
ایک تجھ سا نہ دوسرا دیکھا

ایک دَم پر ہوا نہ باندھ حباب
دَم کو دَم بھر یاں ہَوا دیکھا

سامنے اس نگاہ کے دل کو
ہدف ناوک قضا دیکھا

نہ ہوئے تیری خاک پا، ہم نے
خاک میں آپ کو ملا دیکھا

اب نہ دیجئے ظفر کسی کو دل
کہ جسے دیکھا بے وفا دیکھا​
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ جویریہ صاحبہ، بہت خوبصورت غزل ہے ظفر کی۔ مجھے پسندیدہ کلام میں آپ کی شرکت پر حیرت اور خوشی ہو رہی ہے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ فرخ ۔ غالب کے علاوہ مجھے چند ہی شاعر پسند ہیں جس میں ظفر بھی شامل ہے۔
ظفر پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کے بیشتر اشعار یا تو ذوق کے ہیں یا غالب کے مگر میں اس الزام کو غلط سمجھتی ہوں ۔ ثبوت کے لئے ان کا وہ کلام ہی کافی ہے جو انہوں نے رنگون میں زمانہ جلاوطنی میں کہا۔ وہاں تو غالب ان کے پاس نہیں تھا۔ ظفر کا اس دور کا حزنیہ کلام صاف بتاتا ہے یہ ان کے دل کی آواز ہے
مجھے پسندیدہ کلام میں آپ کی شرکت پر حیرت اور خوشی ہو رہی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ فرخ ۔ غالب کے علاوہ مجھے چند ہی شاعر پسند ہیں جس میں ظفر بھی شامل ہے۔
ظفر پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کے بیشتر اشعار یا تو ذوق کے ہیں یا غالب کے مگر میں اس الزام کو غلط سمجھتی ہوں ۔ ثبوت کے لئے ان کا وہ کلام ہی کافی ہے جو انہوں نے رنگون میں زمانہ جلاوطنی میں کہا۔ وہاں تو غالب ان کے پاس نہیں تھا۔ ظفر کا اس دور کا حزنیہ کلام صاف بتاتا ہے یہ ان کے دل کی آواز ہے

کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لئے
دو گز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ایک دَم پر ہوا نہ باندھ حباب
دَم کو دَم بھر یاں ہَوا دیکھا
غزل بہت اچھی ہے۔لیکن مجھے پہلے مصرے کی سمجھ نہیں آئی ۔کوئی بہن یا بھائی میری مشکل آسان کرے گا کیا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک دَم پر ہوا نہ باندھ حباب
دَم کو دَم بھر یاں ہَوا دیکھا
غزل بہت اچھی ہے۔لیکن مجھے پہلے مصرے کی سمجھ نہیں آئی ۔کوئی بہن یا بھائی میری مشکل آسان کرے گا کیا۔

ڈاکٹر صاحب ۔ ظفر پانی کے بلبلے کو کہہ رہے ہیں کہ ایک لمحہ یا ایک سانس پر محیط عرصے پر ہوا کو نہ باندھ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں کہ محفل کی پالیسی کے مطابق تھریڈز کو یکجا کرنے کا "ناخوش گوار" فریضہ مجھے سرانجام دینا پڑتا ہے :)

غزل بہت اچھی ہے اور ظفر کی اچھی غزلوں میں سے ہے!
 
Top