اللہ بھلا کرے ہمارے مرشد راحیل فاروق بھائی کا، جنہوں نے اوزانِ رباعی کے دو قاعدے بتا کر خاکسار کی مشکل آسان کر دی۔

اور یہ 2 قاعدے مجھ جیسے خوش فہم خواتین و حضرات (جو کہ اپنے آپ کو مستقبل کا کہنہ مشق اور استاد شاعر سمجھنا شروع ہو گئے تھے) کے لئے ایک جال ثابت ہوئے۔ جو صرف "2 قاعدے " پڑھ کر ہی اپنے آپ کو رباعی کا گرو سمجھنا شروع ہو گئے تھے۔ اور بے اختیار کہہ اٹھے
میں باز آیا محبت سے، اٹھا لو پاندان اپنا​

بہر حال، جہاں اس علمی مباحثے میں اس قسم کی ادبی اصطلاحات ہضم کرنی پڑیں کہ جن کے نام سے تشنج اور خناق جیسی خطرناک بیماریاں یاد آ جائیں۔ وہاں 2 اہم فائدے بھی حاصل ہوئے۔

پہلا فائدہ تو یہ ہوا کہ متشاعرانہ جڑی بوٹیوں کا قلع قمع ہو گیا۔ ایسی ایسی اصطلاحات کا استعمال کیا گیا کہ شاعری کرنے کا شوق پالنے والے معصوم محفلین کو سمجھ آ جائے کہ
یہ شہادت گہِ الفت میں قدم رکھنا ہے​
اور مجھ کو اس وقت کے ضیاع سے بچا لیا گیا۔ اب زندگی میں کوئی بامقصد کام کر پاؤں گا۔ اس اخرب، اخرم ، ہزج، حزذ، خفیف، مخبون ،محذوف، مخنق سے تو اپنے کلاس، اوبجیکٹ، میتھڈ، پراپرٹی، ان ہیریٹنس ہی بھلی۔ میاں تابش پروگرامنگ ہی کرو۔

دوسرا ایک اور اہم فائدہ یہ ہوا کہ اب جب بھی کوئی رباعی پڑھنے کو ملے گی تو ساتھ ساتھ اس کا وزن سمجھنے کے لئے لاحول و لا قوۃ الا باللہ پڑھنا ہو گا۔ جس سے شیطان آپ سے دور رہے گا، اور رباعی پڑھنے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی مل سکے گا۔ رباعی بنانے والے نے کافی سوچ سمجھ کر یہ وزن رکھا ہے۔ تاکہ چھوٹے موٹے شاعر دور سے ہی لاحول پڑھ کر بھاگ جائیں۔ دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ انسان شاعری سے بھی بچا رہے گا۔
شکریہ راحیل بھائی اس محنت کااور ان کے معاونین ظہیراحمدظہیر بھائی اور مزمل شیخ بسمل بھائی کا۔ آپ حضرات کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو زندگی کی دیگر مصروفیات کے ساتھ مخنق، مخبون، اخرب، اخرم کو بھی نبھا لیتے ہیں۔ اور دیگر شعرا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنھیں ان بھاری بھرکم اصطلاحات کے ساتھ محبوب کی زلف بھی یاد رہ جاتی ہے۔
آخر میں مرشد راحیل بھائی کے الفاظ پر اختتام کرنا چاہوں گا۔
اوزانِ رباعی کی نہ کر بسم اللہ
اس بحث کا انجام ہے انا للہ
یعنی موت اور وہ بھی عروضی والی
لاحول و لا قوۃ الا باللہ​
 
آخری تدوین:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ ہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہو۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔
مزا آ گیا، تابش بھائی۔ اس واویلے کا لطف وہی جانتا ہے جس نے اس کا انتظام فرمایا ہو۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سچی بات تو یہ ہے کہ اس بحث کا دوگونہ فائدہ ہوا مجھے۔ ایک تو یہ کہ بہت سے معاملات میں کافی شرحِ صدر حاصل ہوا۔ خصوصاً مزمل شیخ بسمل بھائی سے چونچیں لڑانے کے طفیل کئی باتیں ایسی کھلیں جن کا پہلے ادراک نہ تھا۔ دوسرا یہ ہوا کہ احباب کے جلے کٹے تبصروں نے تفریح کا سامان بھی ایسا بہم پہنچایا کہ واللہ بحث کی سنجیدگی بار نہ ہونے پائی۔ یاز ، نیرنگ خیال اور آپ کے تبصرے بالخصوص یادگار رہے! :in-love::in-love::in-love:
راحیل فاروق عجب گناہگار آدمی ہے۔ دنیا میں کیسی کیسی سزائیں کاٹ رہا ہے۔
بقول شاعر
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رباعی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ خاطر جمع رکھیں اور پائے استقلال میں آتی جنبشوں کولغزشوں تک نہ پہچنے دیں تو امید واثق ہے کہ کسی آبجیکٹ اورینٹڈ عروض کا استخوان وضع ہو جائے گا اورڈیجیٹل شاعری کا گلستان مہکے گا۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ ہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہو۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔
مزا آ گیا، تابش بھائی۔ اس واویلے کا لطف وہی جانتا ہے جس نے اس کا انتظام فرمایا ہو۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سچی بات تو یہ ہے کہ اس بحث کا دوگونہ فائدہ ہوا مجھے۔ ایک تو یہ کہ بہت سے معاملات میں کافی شرحِ صدر حاصل ہوا۔ خصوصاً مزمل شیخ بسمل بھائی سے چونچیں لڑانے کے طفیل کئی باتیں ایسی کھلیں جن کا پہلے ادراک نہ تھا۔ دوسرا یہ ہوا کہ احباب کے جلے کٹے تبصروں نے تفریح کا سامان بھی ایسا بہم پہنچایا کہ واللہ بحث کی سنجیدگی بار نہ ہونے پائی۔ یاز ، نیرنگ خیال اور آپ کے تبصرے بالخصوص یادگار رہے! :in-love::in-love::in-love:
دیکھیں جی، ہم نے بھی فائدہ ہی اٹھایا ہے۔
 
اگر آپ خاطر جمع رکھیں اور پائے استقلال میں آتی جنبشوں کولغزشوں تک نہ پہچنے دیں تو امید واثق ہے کہ کسی آبجیکٹ اورینٹڈ عروض کا استخوان وضع ہو جائے گا اورڈیجیٹل شاعری کا گلستان مہکے گا۔
اس پر بھی ایک دفعہ سوچا تھا۔ اور شکیب بھائی کو پرابلم سٹیٹ منٹ بھی لکھ کر دی تھی۔ مگر وہ مانے ہی نہیں۔ :p
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
تابش بھائی۔۔۔ آپ کی ہمت ہے کہ آپ نے پورا پڑھا اور دو فائدے بھی تلاش کیے۔۔۔ قسم سے ایسی اصطلاحات سن کر مجھے لگ رہا تھا کہ انگریزوں سے بھی اردو دانوں نے ایسی زبان بولی ہوگی جس کی بنیاد پر ایلین کا تصور ان کے ہاں پختہ ہوا۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ سر!آپ کے تلاش کردہ دو فائدے کمال است ۔ ۔ ۔ ۔

سر!آپ نے ‛‛میر‛‛غالب‛‛اور‛‛ اقبال‛‛ کے کلام کے علاوہ کسی اور شاعر کی بھی انڈرائیڈ ایپلیکشن بنائی ہے کیا؟
سر!اب ایک داغ دہلوی صاحب کی انڈرائیڈ ایپلیکشن بنائیے ہم روز ہی پلے سٹور کی چھان بین کرتے پر کلیاتِ داغ اردو رسم الخط میں نہیں ہے۔ ۔ ۔ ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر آپ خاطر جمع رکھیں اور پائے استقلال میں آتی جنبشوں کولغزشوں تک نہ پہچنے دیں تو امید واثق ہے کہ کسی آبجیکٹ اورینٹڈ عروض کا استخوان وضع ہو جائے گا اورڈیجیٹل شاعری کا گلستان مہکے گا۔
یہاں تو نثر بھی رباعی ہوئی جاتی ہے۔۔۔۔
 
دو قاعدے پڑھنے کی تو ہماری بھی ہمت نہ ہوئی تاہم دو فائدے پڑھے اور بہت لطف آیا۔ :)

خوش رہیے تابش بھائی! :)
بس یہی سوچ کر پڑھتا رہا کہ آگے جا کر دو آسان سے قاعدے ملیں گے.
کیا معلوم تھا کہ القاعدہ سے واسطہ پڑے گا. :(
 
تابش بھائی۔۔۔ آپ کی ہمت ہے کہ آپ نے پورا پڑھا اور دو فائدے بھی تلاش کیے۔۔۔ قسم سے ایسی اصطلاحات سن کر مجھے لگ رہا تھا کہ انگریزوں سے بھی اردو دانوں نے ایسی زبان بولی ہوگی جس کی بنیاد پر ایلین کا تصور ان کے ہاں پختہ ہوا۔
میں نے بھی لڑی کا عنوان دوبارہ پڑھا کہ شاید غلطی سے کوئی اور لڑی کھل گئی ہے جہاں حیاتیات اور طبعیات پڑھائی جا رہی ہے.
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ سر!آپ کے تلاش کردہ دو فائدے کمال است ۔ ۔ ۔ ۔
شکریہ جناب.
سر!آپ نے ‛‛میر‛‛غالب‛‛اور‛‛ اقبال‛‛ کے کلام کے علاوہ کسی اور شاعر کی بھی انڈرائیڈ ایپلیکشن بنائی ہے کیا؟
نہیں.
سر!اب ایک داغ دہلوی صاحب کی انڈرائیڈ ایپلیکشن بنائیے ہم روز ہی پلے سٹور کی چھان بین کرتے پر کلیاتِ داغ اردو رسم الخط میں نہیں ہے۔ ۔ ۔ ۔
ابھی وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے. کچھ اپڈیڈس بنی ہوئی ایپس کی بھی کرنی ہیں.
پھر داغ کا مکمل کلام یونیکوڈ میں ملنا اور اس کی فارمیٹنگ. وقت طلب کام ہے.
آرمی سے تعلق تو نہیں ہے؟ :)
 
سچ پوچھیں جب میں نے راحیل فاروق بھائی والا قاعدہ کھولا اور بس ایک نظر ہی دیکھا تھا کہ آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا شروع ہو گیا تھا سوچوں پتا نہیں کون سی جناتی زبان لکھی ہوئی ہے .
خالی پیٹ بغیر دودھ اور چینی کے تیز پتی والی چائے پینے کہ بعد جو منہ کا ذائقہ اور ڈیزائن بنتے قاعدے والی لڑی کو کھولنے کے بعد بالکل ویسے ہی ڈیزائن بن رہے تھے رات میں دو دفعہ گھبرا کر اٹھ بیٹھی کہ کہیں مجھے قاعدے کا سبق یاد کرنے کا نہ کہ دیں کمنٹس پڑھنے کی بھی ہمت نہیں رہی تھی.
آج آپ کی یہ والی لڑی بھی بس ڈرتے ڈرتے ہی کھولی ہے پتا نہیں کون سے فوائد حاصل کر لیے ہیں آپ نے چلو دیکھ ہی لیتی ہوں تحریر پڑھنے کہ بعد سوچا اپنے دل کا غبار بھی نکال ہی دوں
 
آخری تدوین:
ہ
آرمی سے تعلق تو نہیں ہے؟
ہاہاہاہاہا جی جی محترم,جناب,حضورِ والا ,
دوست ہیں آرمی میں اُن سے تعلقات ہیں ۔ ۔

‛‛مکرمی ,محترمی و محسنی محمد تابش صدیقی صاحب ‛‛محترم,جناب,حضورِ والا ,‛‛
اب اِس بات سے ثابت ہوا کہ اردو محفل سے تعلقات ہیں ۔ :)
 
تابش بھائی۔۔۔ آپ کی ہمت ہے کہ آپ نے پورا پڑھا اور دو فائدے بھی تلاش کیے۔۔۔ قسم سے ایسی اصطلاحات سن کر مجھے لگ رہا تھا کہ انگریزوں سے بھی اردو دانوں نے ایسی زبان بولی ہوگی جس کی بنیاد پر ایلین کا تصور ان کے ہاں پختہ ہوا۔
یا آزادی دینے کی بھی شاید یہی وجہ بنی ہو۔۔۔۔
 
Top