جوش کی منافقت

محمد وارث

لائبریرین
ایک مشاعرہ ہو رہا تھا۔ اس میں جوش ملیح آبادی، گوپی ناتھ امن اور دوسرے مشہور شعراء کے ساتھ غیر معروف اور نو مشق شعراء بھی پڑھ رہے تھے۔

ایک نو مشق شاعر کی باری آئی تو اس نے اپنا غیر موزوں کلام سنانا شروع کیا، جسے سن کر بیشتر شعراء نے آدابِ محفل کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خاموشی اختیار کیئے رکھی۔ لیکن جوش ملیح آبادی خاموش نہ رہ سکے اور ایک ایک مصرع پر بڑھ چڑھ کر داد دینے لگے، جوش صاحب کے اس جوش و خروش کو دیکھ کر گوپی ناتھ امن خاموش نہ رہ سکے اور بولے۔۔

"حضرت یہ آپ کیا کرہے ہیں۔"

"منافقت"

جوش صاحب نے فوراً جواب دیا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ منافقت آج کل اردو محفل میں بھی ہو رہی ہے :)
صحیح کہا وارث بھائی ...اسی لئے ہماری کم ہی بنتی ہے کہیں بھی ...

ایک جگہ ہم محفل میں بیٹھے تھے اور سب سے آگے ...لوگ سن سن کے واہ واہ کے نعرے لگا رہے تھے اور ہم حیران پھر ان صاحب نے ہماری طرف رخ کر کے کہا آپ کو آواز آرہی ہے میں نے سر ہلا دیا تو کہنے لگے آپ کی طرف سے کوئی رسپونس نہیں آیا .....میں کہا سچ کہوں تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا ...:LOL:
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

جوش صاحب کا یہ واقعہ تو خیر ایک الگ ہی بات ہے ۔ لیکن سینئر شعرا کا کسی نو آموز کو اس کے کلام پر بنظر ِ حوصلہ افزائی داد و تحسین دینا منافقت میں نہیں آتا۔ ایسا تو ہوتا آیا ہے اور ہوتا رہتا ہے ۔ یہ چراغ سے چراغ جلانے کے عمل کا ایک حصہ ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ مناسب گرفت بھی ہونی چاہیئے تاکہ تعلیم و تعلم کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ محض تعریف و تحسین سے تو بہتری نہین آتی۔
 
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ انجمن ستائشِ باہمی کی داد اور استاد کی تحسین مع گرفت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جوش صاحب کا یہ واقعہ تو خیر ایک الگ ہی بات ہے ۔ لیکن سینئر شعرا کا کسی نو آموز کو اس کے کلام پر بنظر ِ حوصلہ افزائی داد و تحسین دینا منافقت میں نہیں آتا۔ ایسا تو ہوتا آیا ہے اور ہوتا رہتا ہے ۔ یہ چراغ سے چراغ جلانے کے عمل کا ایک حصہ ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ مناسب گرفت بھی ہونی چاہیئے تاکہ تعلیم و تعلم کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ محض تعریف و تحسین سے تو بہتری نہین آتی۔
ظہیر بھائی بات سولہ آنے کہی آپ مگر سب کا اپنا اپنا انداز ہے ..یہ کے حوصلہ افزائی ایک مناسب گرفت کے ساتھ ہو ...مگر حوصلہ شکنی والے الفاظ بھی نہیں بولنے چاہیے جو ہمارے ساتھ ہوا آپ کو میں یہ بتا کر حیران کردوں کے ہم بھی شاعر مشہور ہیں اپنے حلقے میں مگر یہاں ایک آدھ بار کوشش کی اور یہاں موجود حضرات بشمول آپ کو پڑھا ( تو سمجھ آیا کے شاعری کس چڑیا کا نام ہے ) اور اپنے لکھے ہوئے پر ایک بہت ہی مثبت تنقید اور اصلاح سننے کو ملی اب سوچا ہے کچھ شئیر کرونگا تو دیکھ بھال کے کرونگا اور ایک بہت مشہور شاعر ہیں کراچی سے تعلق ہے ریحان اعظمی شاید آپ جانتے ہوں انھیں ایک چیز دکھائی تھی ملاحظہ کریں ان کے الفاظ " بھائی صاحب آپ کے بس کی بات نہیں کوئی اور کام کرلو شاعری وایری کا خیال چھوڑو" پھر ایک اور مشہور شخصیت کراچی سے تعلق ہے اختر ہاشمی صاحب انھیں دکھایا تو کہنے لگے " ارے واہ اکمل صاحب کیا بات ہے بس تھوڑا سا وزن میں لے آئیں خوب لکھا آپ نے لکھتے رہیں اور بہتری آجائے گی " .
 
وارث بھائی آپ نے جوش صاحب کا منافقت والا قصہ سنا کر سب نو مشق شاعروں کو مشکل میں مبتلا کر دیا ہے کہیں ان کے ساتھ بھی منافقت تو نہیں ہو رہی
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپ نے جوش صاحب کا منافقت والا قصہ سنا کر سب نو مشق شاعروں کو مشکل میں مبتلا کر دیا ہے کہیں ان کے ساتھ بھی منافقت تو نہیں ہو رہی
آپ ذرا اس منافقت والے مراسلے کی تاریخ دیکھیں، ساڑھے سات پہلے کی ہے۔ یہ تو جاسمن صاحبہ کھود کھود کر نہ جانے کہاں سے چیزیں ڈھونڈ لیتی ہیں :)

نو مشق شاعروں کے بارے میں اپنی رائے عرض کر چکا ہوں کہ تحسین کے ساتھ گرفت اور اصلاح بھی ہونی چاہیے۔ خالی ستائش نو آموز کے لیے زہر قاتل ہے۔
 
Top