ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

نور وجدان

لائبریرین
شکریہ۔
یہ عمدہ اور ماشاء اللہ صرف اسی شعر پر ہے نا؟
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔شعر سبھی عمدہ ہے۔ویسے سب کیف و مستی والے ہوتے ہیں۔ آپ دور حاضر کے ان چیدہ شعراء میں سے ہوں جو غالب و داغ کے بعد روایت کو جدت سے ملا رہے ہیں مگر آپ کی شاعری ساری پرانی ہے کچھ نیا نہیں لکھا ہے ۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔شعر سبھی عمدہ ہے۔ویسے سب کیف و مستی والے ہوتے ہیں۔ آپ دور حاضر کے ان چیدہ شعراء میں سے ہوں جو غالب و داغ کے بعد روایت کو جدت سے ملا رہے ہیں
یہ تو آپ نے جس مقام پر فائز کر دیا ہے میں ہرگز اس کے قابل نہیں۔
مگر آپ کی شاعری ساری پرانی ہے کچھ نیا نہیں لکھا ہے ۔
کچھ ہیں غزلیں لیکن ادھوری ہیں۔
 
بہت شکریہ
میں بشیر بھی تخلص کرتا ہوں اور فاتح بھی
(اشتہار )
" ضرورت ہے ایک شاعر کا تازہ کلام اور غزلیں سننے والے سامع کی
روزانہ بیس غزلیں اور تیس تازہ کلام سننے والے کو ترجیح دی جائیگی ۔
تنخواہ حسب داد "
(ازراہ مذاق ۔۔۔۔So No hard feelings.Please فاتح بھائی).شکریہ
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
کبھی ذیل کی فہرست میں شامل ناموں کے متعلق سنا یا پڑھا ہے؟
  • ڈاکٹر سید عابد حسین
  • رشید حسن خان
  • ڈاکٹر گوپی چند نارنگ
  • ڈاکٹر عبد العلیم
  • پروفیسر گیان چند جین
  • پروفیسر خواجہ احمد فاروقی
  • پروفیسر محمّد حسن
  • حیات اللہ انصاری
  • ڈاکٹر خلیق انجم
  • مالک رام
  • سیّد بدر الحسن
  • پروفیسر مسعود حسین خان
  • شمس الرّحمان فاروقی
  • ڈاکٹر نثار احمد فاروقی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اٹھّے گا حشر، شام کا بازار دیکھنا
گرتی ہے کس کے ہاتھ سے تلوار، دیکھنا

جب بھی ترے خدا کو لہو کی ہو احتیاج
ہم کافروں کو بر سرِ پیکار دیکھنا
۔واہ کمال بیان ہے ۔ خصوصا دو شعر چوٹی کے لگے۔
 

سارہ خان

محفلین
یہ 2013 والی شاعری یہاں میری نظر سے نہیں گذری ہوئی۔۔ لیکن پڑھی ہوئی بھی ہے۔۔ شاید فیس بک پر پڑھی ہو۔۔

دوبارہ پڑھ کے بھی اتنی ہی زبردست لگی جتنی پہلے :)
 

فاتح

لائبریرین
اٹھّے گا حشر، شام کا بازار دیکھنا
گرتی ہے کس کے ہاتھ سے تلوار، دیکھنا

جب بھی ترے خدا کو لہو کی ہو احتیاج
ہم کافروں کو بر سرِ پیکار دیکھنا
۔واہ کمال بیان ہے ۔ خصوصا دو شعر چوٹی کے لگے۔
محبت ہے آپ کی۔ آپ جیسے صاحب علم و ہنر سے داد ملنا اعزاز ہے۔
 
Top