عبد الرحمن

لائبریرین
اللہ کی قسم میں نے تو ویڈیو دیکھی ہی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ویسے ہی اپ ڈیٹس کردیا ہے۔ دراصل بہت زیادہ بیمار ہوں اس وجہ سے دیکھ نہ پایا کل 12:46 پر ایکسیڈنٹ ہوگیا جو کہ متوقع تھا پہلے سے ہی اسی لیئے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور رات کو گلہ خراب ہوگیا اور ساتھ ہی ساتھ نزلہ اس کے علاوہ بخار تو جیسے جیسے فرصت ملتی ہے اپ ڈیٹس کرتا جاؤنگا
اللہ آپ کو ہر بیماری سے کامل شفاء عطا فرمائے۔
 
ساقی۔

محفلین
اللہ کی قسم میں نے تو ویڈیو دیکھی ہی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ویسے ہی اپ ڈیٹس کردیا ہے۔ دراصل بہت زیادہ بیمار ہوں اس وجہ سے دیکھ نہ پایا کل 12:46 پر ایکسیڈنٹ ہوگیا جو کہ متوقع تھا پہلے سے ہی اسی لیئے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور رات کو گلہ خراب ہوگیا اور ساتھ ہی ساتھ نزلہ اس کے علاوہ بخار تو جیسے جیسے فرصت ملتی ہے اپ ڈیٹس کرتا جاؤنگا

اللہ تعالیٰ رحم کرے۔کیسے ایکسیڈنٹ ہو گیا آپ کا؟ امید ہے آپ جلد ہی تندرست ہو جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ سب ایمان والوں کو اپنی حفظ ایمان میں رکھے۔

“جو کہ متوقع تھا پہلے سے ہی “۔۔اس کی سمجھ نہیں آئی؟
 
ساقی۔

محفلین
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
" متوقع " پڑھتے ہی ذہن یکدم قریب 40 سال پہلے کے وقت میں پہنچ گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جہاں اک مزار پر اک میل کچیل سے بھرا ملنگ بابا صادق مجھے بتا رہا تھا کہ اس کے ہاتھ منہ نہ دھونے کی وجہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ جیسے ہی اس کی ہتھیلیاں اس کی نگاہ میں آتی ہیں ۔ تو گویا بول پڑتی ہیں کہ آنے والے پل تیرے لیئے کس قدر اذیتناک ہیں ۔ چوٹ نے وقت پر لگنا ہی ہوتا ہے ۔ وقت جس کی پرورش کر چکا اس حادثے نے اپنے وقت پر ہونا ہی ہوتا ہے ۔ جس نے مرنا ہے اسے مرنا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ مگر میں تو یہ سب ہونے سے پہلے ہی اس کی آگہی پاکر تل تل مرتا ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ شاہ چھڈ اے بھیڑے کم ۔۔ اے سکھ گھٹ تے دکھ زیادہ دیندے نیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

وقت کرتا پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

سنا ہے جو جان جاتے ہیں وہ زیادہ تکلیف میں رہتے ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم ساقی بھائی
وہ حقیقت جسے خلاق العظیم نے اپنی حکمت سے پوشیدہ رکھتے " ولا تجسسو " کا امر صادر فرمایا ہے ۔
اگر اس کی جستجو کرتے پا لیا جائے تو بلا شبہ آگہی عذاب بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔
موت سے کس کو رستگاری ہے ۔۔۔۔۔۔ حادثوں سے کون بچ پایا ہے ۔۔۔۔۔۔ ؟
یہ اچانک وارد ہوں تو دکھ کی اک تیز شدید لہر کے بعد صبر آ جاتا ہے ۔
اور اگر ان کے بارے علم کہ یہ ہونے والا ہے ۔ تو منتظر پہ کیا گزرتی ہے ۔۔۔ کسی بیان کی محتاج نہیں ۔۔۔
 
نایاب جی وہ ملنگ توشائد روشن ضمیر تھا مجھے تو دھند یا بھیڑ میں تھوڑا سا آگے نظر نہیں آتا ہے۔
ساقی۔ کواکب کی چال دیکھ کر کچھ اندازہ ہوجاتاہے کہ حادثہ یا کوئی بھی خوش خبری متوقع ہے اب یہ کیسی ہوگی یہ اللہ بہتر جانتا ہے
 
اوشو

لائبریرین
میں نے تو ہمزاد کے متعلق صرف ایک کتاب پڑھی ہے ۔ :(
وہ ہے معروف کمپیئر "طارق عزیز" کی پنجابی شاعری کی کتاب۔
ہمزاد دا دکھ
اور اس کا ایک شعر تو بہت پسند ہے۔

روز ازل توں دنیا اتے دو قبیلے آئے نیں
اک جنہاں نےزہر نے پیتے، دوجے جنہاں پیائے نیں
 
ساقی۔

محفلین
یہ ویڈیو ہمزاد کے متعلق تو نہیں ہے مگر سُپر نیچرل ضررو ہے اس لیے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں ۔ سائنس اس کے متعلق کیا کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ سائنس کو چھوڑو آپ کیا کہتے ہیں؟
ایک ایسی لڑکی جو بند آنکھوں سے سب کچھ دیکھ سکتی ہے ، پہچان سکتی ہے اور کتابیں بھی پڑھ سکتی ہے۔

نایاب
روحانی بابا
قیصرانی
لئیق احمد
خالد محمود چوہدری
الشفاء
حاتم راجپوت
S. H. Naqvi
محمود احمد غزنوی
عبد الرحمن
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ ویڈیو ہمزاد کے متعلق تو نہیں ہے مگر سُپر نیچرل ضررو ہے اس لیے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں ۔ سائنس اس کے متعلق کیا کہتی ہے۔۔۔ ۔۔۔ سائنس کو چھوڑو آپ کیا کہتے ہیں؟
ایک ایسی لڑکی جو بند آنکھوں سے سب کچھ دیکھ سکتی ہے ، پہچان سکتی ہے اور کتابیں بھی پڑھ سکتی ہے۔

نایاب
روحانی بابا
قیصرانی
لئیق احمد
خالد محمود چوہدری
الشفاء
حاتم راجپوت
S. H. Naqvi
محمود احمد غزنوی
عبد الرحمن
ابھی تو وڈیو دیکھ رہا ہوں کہ سپیکر نہیں ہیں۔ گھر جا کر تبصرہ کروں گا :)
 
ظفری

لائبریرین
اتنےہوش روبا ، حیرت انگیز اورسنسنی خیز حقائق پڑھے کہ دل یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ہمارا ملک کتنی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔ اگر ان صلاحیتوں کو 3 فیصد بھی جدید سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں استعمال کر لیا جائے تو ہمارا ملک ایک سال ، سات مہینے اور سترہ دن میں دنیا کا سپر پاور ملک بن جائے گا ۔ ( یہ سر گوشی ابھی میرا ہمزاد کر گیا ہے ) ۔ :notworthy:
 
نایاب

لائبریرین
محترم ساقی بھائی

اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ " ویڈیو " پلانٹڈ ہے ۔ یا کہ اس بچی کو " عطا " ہے ۔
اگر تو " پلانٹڈ " ہے ۔ تو دس ہزار خرچ کرکے لاکھوں سمیٹے اس چینل والوں نے ۔
اور اگر " عطا " ہے ۔ تو پھر اس بچی کا " وجدان " اس بچی کے " ہمزاد " پر پوری طرح سے حکمران ہے ۔
ویسے اس ویڈیو بارے " پلانٹڈ " ہونے کی " ممکنہ دلیل " اس لمحہ سامنے آتی ہے ۔ جب اینکر اس کا رخ دوسری بار مجمع سے کچھ لوگوں کو بلا ان کی جانب کرتی ہے ۔ اگر بچی کا رخ نہ بدلا جاتا تو عین ممکن کہ وہ ان لوگوں کی جانب رخ نہ کر پاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اتنےہوش روبا ، حیرت انگیز اورسنسنی خیز حقائق پڑھے کہ دل یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ہمارا ملک کتنی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔ اگر ان صلاحیتوں کو 3 فیصد بھی جدید سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں استعمال کر لیا جائے تو ہمارا ملک ایک سال ، سات مہینے اور سترہ دن میں دنیا کا سپر پاور ملک بن جائے گا ۔ ( یہ سر گوشی ابھی میرا ہمزاد کر گیا ہے ) ۔ :notworthy:
محترم ظفری بھائی
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا ۔۔۔۔
ہمارے پیارے وطن پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس ملک کے بسنے والے " آدھے تیتر آدھے بٹیر " کی حالت میں مبتلا ہیں ۔
دنیا کے محبت اور جنت کا لالچ بیک وقت ہمیں اسیر کیئے ہوئے ہے ۔۔
مندرجہ بالا صلاحیتیں تو آٹے میں نمک برابر جانیں ۔ اور جو ان صلاحتیوں کے حامل ہیں ۔ وہ بخوبی یہ علم رکھتے ہیں کہ یہ صلاحیتیں قدرت کا قانون بدلنے سے قاصر ہیں ۔ اور ان صلاحیتوں کے حامل اسی قدرت کے تابع فرمان ہیں ۔۔۔۔۔۔
(یہ سرگوشی میرے ذہن سے ابھری ہے اور میرے ہمزاد کو اس کی خبر بھی نہیں ):bighug:
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر اس بچی کے کان میں ہیڈ فون اور مائک نہ لگا ہوتا تو مان لیتا۔ عام طور پر اس طرح کے مہمانوں کی شرٹ پر مائک لگایا جاتا ہے، ہیڈ فون نہیں۔ دوسرا یہ بھی ایک نکتہ ہے کہ جب تک کیمرے نے صفحہ نمبر نہیں دیکھنا شروع کیا، تب تک اس بچی نے صفحہ نمبر 180 نہیں کھولا۔ یعنی۔۔۔ :)
 
یعنی کہ پلانٹڈتھا
 
عثمان

محفلین
اتنےہوش روبا ، حیرت انگیز اورسنسنی خیز حقائق پڑھے کہ دل یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ ہمارا ملک کتنی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔ اگر ان صلاحیتوں کو 3 فیصد بھی جدید سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں استعمال کر لیا جائے تو ہمارا ملک ایک سال ، سات مہینے اور سترہ دن میں دنیا کا سپر پاور ملک بن جائے گا ۔ ( یہ سر گوشی ابھی میرا ہمزاد کر گیا ہے ) ۔ :notworthy:
یعنی ایک تو اتنی تپسیا کے بعد ایسی ماورائی صلاحتیں حاصل کی جائیں۔ اور پھر انھیں سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے غیرماورائی علوم پر صرف کر دیا جائے۔
بڑا غیر ماورائی اور نرا سائنسی ہمزاد ہے آپ کا۔ :)
 
ساقی۔

محفلین
"بابا صابا " پڑھتے ہوئے اس باب تک پہنچا تو معلوم ہوا ہم سے پہلے بھی کئیوں کے دل میں یہ سوال اٹھا ہے ، نادیدہ ، غیر مرئی، سپر نیچرل جو بحث اشفاق صاحب اور ان کے دوست پروفیسر فیرا کوتی میں ہوئی وہ پیش خدمت ہے ۔تصوری شکل میں پیش کرنے پر معذرت ۔

نایاب
روحانی بابا
قیصرانی
لئیق احمد
خالد محمود چوہدری
الشفاء
حاتم راجپوت
S. H. Naqvi
محمود احمد غزنوی
عبد الرحمن
wb28fm.jpg

2qlet5j.jpg

2vl1c8o.jpg
 
الشفاء

لائبریرین
اتنا سمجھے کہ ۔۔۔۔۔ کچھ نہیں سمجھے
اتنا معلوم ہوا کہ ۔۔۔۔۔ کچھ نہ معلوم ہوا۔:)

پس نوشت:۔ روحانیات سے متعلقہ ابحاث ہونے کے بعد اور اس کے بارے میں بہت کچھ پڑھ لینے کے بعد ہمیں بے اختیار اوپر والا شعر یاد آ جاتا ہے۔۔۔
اور اگرکبھی کبھار کچھ معلوم ہو بھی جائے تو اس کو بیان کرنے جوگے نہیں رہتے۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
"بابا صابا " پڑھتے ہوئے اس باب تک پہنچا تو معلوم ہوا ہم سے پہلے بھی کئیوں کے دل میں یہ سوال اٹھا ہے ، نادیدہ ، غیر مرئی، سپر نیچرل جو بحث اشفاق صاحب اور ان کے دوست پروفیسر فیرا کوتی میں ہوئی وہ پیش خدمت ہے ۔تصوری شکل میں پیش کرنے پر معذرت ۔

نایاب
روحانی بابا
قیصرانی
لئیق احمد
خالد محمود چوہدری
الشفاء
حاتم راجپوت
S. H. Naqvi
محمود احمد غزنوی
عبد الرحمن
wb28fm.jpg

2qlet5j.jpg

2vl1c8o.jpg
اچھا اقتباس ہے لیکن پروفیسرز نے دو باتیں مکس کی ہیں۔ ایک بات یہ کہ گریوٹی یعنی کشش ثقل ہو، ہوا ہو، روشنی ہو، ان سب پر تحقیقات کی جا چکی ہیں اور ان کا وجود آپ ثابت کر سکتے ہیں، چاہے دکھائی نہ دے۔ یہ آفاقی طور پر تمام تر سیاروں، ستاروں، خلاء وغیرہ، ہر جگہ موجود ہو سکتے ہیں (خدائی کا دعویٰ یا شرک نہ سمجھ لیجئے گا) جنات وغیرہ پر ہم اس لئے یقین رکھتے ہیں کہ مذہبی یا روایتی طور پر ہمیں اس کے بارے علم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ہم آج تک انہیں دیکھنے، سننے، چھونے یا محسوس کرنے کے قابل نہیں ہو سکے۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ جب سائنس مزید ترقی کر جائے تو شاید ہمارے پاس ایسے آلات ہوں کہ ہم ان غیر مرئی وجود کو دیکھ سکیں :)
جنات کے حوالے سے آپ کو کبھی کوئی ذہنی طور پر مستحکم بندہ مشکل سے ہی ملے گا جس نے جنات کو دیکھا ہو یا انہیں سنا ہو یا کسی طرح ان کے وجود سے واقف ہوا ہو
 
Top