اجی حضور چلیں کوئی میک بِگ یا میک زنگر شنگر ہی آفر کر دیجیے۔
جی جی ضرور۔ حاضر ہیں جی ایک عدد ہیپی میل۔ :)

HappyMeal.jpg
 
مزمل بھائی آپ کی تدریسی لائن تو کافی توجہ اور محنت کی متقاضی ہوتی ہے تو اس کارِ بیکاراں (شاعری )کے لیے کیسے وقت نکال لیتے ہیں۔

بھائی شاعری اور اس جیسے بے شمار شوق میری زندگی کا حصہ ہیں۔ اس وجہ سے انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ یہ یقینی ہے کہ مجھے وقت نکالنا اور خاص کر آج کل بہت بھاری محسوس ہو رہا ہے۔ بہر حال چھوڑ چھاڑ کر تو نہیں بیٹھ سکتا۔ تمام کاموں کے لیے اوقات متعین ہیں۔ اور آپ اور مفتی صاحب جیسے دوستوں کی دعائیں بھی :)
 
ابن رضا

لائبریرین

شوق سے بھی آگے جنون کی بات لگتی ہے یہ تو کہ جتنی بھاگ دوڑ آپ نے فنِ سخن میں کر رکھی ہے یا کرتے ہیں تو بھی کافی دلچسپ اور قابلِ ستائش بات ہے۔
 
جی جنون ہی کہیے۔ ویسے بھی میں مجنون آدمی ہوں۔ (بقول میرے اپنی والدہ کے) :)
 
اچھا لگتے ہاتھ ایک مشورہ دیں فنی پیش رفت اور پختگی کے لیے باقاعدہ پر نٹڈ بکس کا مطالعہ بہتر ہے یا آن لائن مواد ؟ مطلب آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے

میرے خیال میں بکس کا مطالعہ ایک بہترین ذریعہ ہے کسی بھی علم پر تحقیق کا۔ لیکن کوئی بھی ایک مضمون چاہے کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو کسی ایک کتاب میں مکمل نہیں ہوسکتا چاہے کتاب کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔ اب کتابوں کا حصول آپ پر ہے کہ آپ پی ڈی ایف میں حاصل کرلیتے ہیں یا کسی اور طریقے سے۔ ہونی کتاب چاہئے۔ کسی بلاگ سے یا کسی ویب سائٹ سے آپ کسی بھی علم کے عالم نہیں بن سکتے۔
 
میں چاہتا ہوں کچھ پرنٹڈ بکس بھی خرید کر مطالعہ کروں اور پی ڈی ایف بھی ساتھ ساتھ ۔ تو جب آپ کے پاس کچھ وقت ہو تو کچھ مواد جو آپ کے پاس آن لائن میسر ہےشیئر کیجئےگا اور کچھ بکس کے نام تاکہ خرید کر اپنے سٹڈی ٹیبل کی زینت تو بنا ہی دوں :)استفادہ تو ہوتا ہی رہے گا انشااللہ۔ جزاک اللہ
 
جی بالکل ایسا ہی کریں۔ ہر خدمت کے لیے حاضر جب تک اور جہاں تک ممکن ہوا اور مجھے آتا ہوا :) اور جو کچھ آپ کو آتا ہو وہ آپ ہمیں سکھائیں۔ :)
 
Top