ابن رضا

لائبریرین
جی بالکل ایسا ہی کریں۔ ہر خدمت کے لیے حاضر جب تک اور جہاں تک ممکن ہوا اور مجھے آتا ہوا :) اور جو کچھ آپ کو آتا ہو وہ آپ ہمیں سکھائیں۔ :)
فی الحال تو مجھے سیکھنا آتا ہے جو آپ مجھ سے بہتر سیکھ چکے ہیں۔ اب جب آپ کے پاس کچھ وقت ہو تو جو بکس آپ سمجھتے ہیں کے مجھے لازمی پڑھنی چاہیں ان کے نام ضرور بتایئے گا اور اگر ان میں سے کچھ آپ کے پاس پی ڈی ایف کی فارم میں موجو د ہوں تو شیئر کر کے یا ان کا ربط دے کر مشکور فرمائیے گا۔
 
آپ نجم الغنی رامپوری کی بحر الفصاحت (اگر تلاش کر سکیں تو ضرور لیجئے) تھوڑی محنت ہوگی لیکن مل جائے گی۔ جلد دوم عروض و قوافی کے حوالے سے ہے۔
یاس یگانہ چنگیزی کی چراغ سخن لے لیجئے۔
عروض آہنگ اور بیان از شمس الرحمن فاروقی۔
اس کے علاوہ حمید اللہ ہاشمی کی کتاب ہے جو آپ کو تقریباً ہر جگہ مل جائے گی: فنِ شعر و شاعری اور روحِ بلاغت۔
اور بھی بہت ساری کتابیں ہیں جو کہ ملنا کافی مشکل ہیں۔
 
نوازش ، نوازش نوازش۔ ان میں عروض کے علاوہ علم قافیہ، شعری جمالیاتی حسن، صنائع بدائع ، اصناف و دیگر تکنیکی لطافتوں وغیرہ سب کا احاطہ ہوگا؟
 
جی تقریباً تمام کتابوں میں ان سب چیزوں کا احاطہ مختصر یا مفصل انداز میں کیا گیا ہے۔ بحر الفصاحت میں بہت زیادہ جامع تفصیل ہے۔ کیونکہ اسکی ایک جلد معانی، ایک بدیع، ایک بیان اور ایک عروض و قوافی پر ہے۔ آئینۂ بلاغت میں بھی جامع گفتگو ہے۔ فن شعر و شاعری میں مختصراً کافی چیزوں کو سمجھایا گیا ہے۔ لیکن بحر الفصاحت بہر حال کافی مغلق انداز میں لکھی ہوئی ہے۔
 
سچ بتائیں ؟؟؟ کسی کا دماغ :p
جی جی حاضر!!!
se_asia_-_2004.1102163580.monkey_brain.jpg

monkey%2Bbrain%2Bcupcakes.jpg

اور حکم :) :) :)
 
ابن رضا

لائبریرین
یعنی آپ کا مطلب "موگیمبن خوش ہوئیں" ؟؟
السلام علیکم
خوش ہونے کے ساتھ ساتھ موصوفہ نے آپ کو پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس بھی نامزد کردیا ہے (باکمال لوگ لاجواب سروس یہ پی آئی اے کا سلوگن ہے جو شاید جناب فیض احمد فیض مرحوم صاحب نے ان کو دیا تھا )
 
لیکن ہم ائیر ہوسٹ نہیں بن سکتے۔ کیونکہ ہمارے "پَر" تو ہے ہی نہیں۔ :rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
ابن رضا

لائبریرین
آخری تدوین:
Top