انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

سید عاطف علی

لائبریرین
مسئلہ یہاں بھی وہی ہے، حرف بہ حرف ترجمہ بسا اوقات مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ اور دوسری طرف جب ہم کسی دوسری زبان (خاص طور پر انگریزی اصطلاحات) کا ترجمہ کرتے ہیں تو مفہوم کی بجائے لفظیات میں الجھ جاتے ہیں۔ انگریزی نے بھی تو دوسری زبانوں سے الفاظ لے کر ان میں تصرف کیا ہے۔ ہم الفاظ بلکہ ان کے ٹکڑوں تک کے ساختیاتی ترجمے کو لازم قرار دے کر خود اپنے کام کو مشکل کر رہے ہیں۔
صرف یہ نہیں بلکہ لسانیاتی جمالیات کے تقاضوں کی فکر بھی متوازی چلتی ہے۔ کوئی شخص ’’لفظ بنانے کی کوشش‘‘ کرے تو اس پر ہزار قسم کی قدغنیں لگا دی جاتی ہیں۔ حالانکہ ہر لفظ ادب کے لئے ہو، یہ بالکل ضروری نہیں۔
ساختیات کے چکر میں پڑے بغیر، تجاویز کی حد تک دیکھ لیجئے (یہاں کہیں کہیں یہ مستعمل بھی ہے):۔
الیکٹرسٹی : برق، بجلی ؛ الیکٹریکل: برقی، بجلی کا۔ ۔۔۔ الیکٹران: برقانیہ، الیکٹرانک: برقانی، الیکٹرانکس: برقانیات
۔۔۔ ۔ الیکٹروڈ: برقیرہ۔ ۔۔۔ کسی شے میں برقی بار پیدا کرنا: برقانا ۔۔۔
جیسے میگنٹ کو معرب کر کے مقناطیس کہا گیا۔ مقناطیس بنانے کو ’’مقنانا‘‘ کہنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ ایسٹرولیب کا ’’اصطرلاب‘‘ بالکل درست ہے ۔
۔۔۔ ۔۔۔

درست فرمایا ۔اور۔۔الیکٹرانکس: برقیات۔الیکٹرانک: برقیاتی
میرے خیال میں یہ معروف و مقبول اصطلاحات ہیں۔
 

آصف اثر

معطل
درست فرمایا ۔اور۔۔الیکٹرانکس: برقیات۔الیکٹرانک: برقیاتی
میرے خیال میں یہ معروف و مقبول اصطلاحات ہیں۔
اگر الیکٹرانک کے لیے برقیاتی استعمال ہو تو پھر الیکٹریک کے لیے کیا ہوگا؟
صحیح وہی ہیں جو یعقوب آسی صاحب نے لکھے ہیں۔ الیکٹرانکس:برقانیات۔ اور الیکٹرانک:برقانی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر الیکٹرانک کے لیے برقیاتی استعمال ہو تو پھر الیکٹریک کے لیے کیا ہوگا؟
صحیح وہی ہیں جو یعقوب آسی صاحب نے لکھے ہیں۔ الیکٹرانکس:برقانیات۔ اور الیکٹرانک:برقانی
الیکٹرک یا الیکٹریکل کے لئے برقی ۔
مثلاً۔ الیکٹرک کرنٹ ۔ برقی رو۔:)۔۔الیکٹرک اپلائنسز کے لیے برقی آلات وغیرہ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تو پھر الیکٹریکل کے لیےکیا ہوگا۔۔۔ :cry:
میں نے عرض کیا الیکٹرک یا الیکٹریکل۔دونوں کے لیے برقی کافی ہے ۔کیوں کہ دونوں میں اصلاً ایک ہی بات ہے۔مثلاً ۔ٹیکنیکل ۔ ٹیکنالوجیکل ۔آپ بتائیں دونوں میں کیا فرق ہے ؟
 
library
دارُالکُتُب
یا مکتبہ ، ربط

’’دارالکتب‘‘ تو چلئے بات بنتی ہے، تاہم ’’کتب خانہ‘‘ (معروف) کی موجودگی میں اس کو متبادل کے طور پر رکھ لیا جائے تو مناسب ہے۔ لائبریری کے لئے (میرے خیال میں) ان دونوں سے زیادہ جامع لفظ ’’دارالمطالعہ‘‘ ہے، کہ دورَ حاضر میں نہ تو لائبریری کتاب تک رہ گئی ہے اور نہ مطالعہ ۔ مائکروفلم، آڈیو، ویڈیو، انٹرنیٹ، سلائڈ شو، موویز وغیرہ وغیرہ جدید کتب خانوںکا حصہ بن رہے ہیں۔

’’مکتبہ‘‘ ۔۔۔ یہ تو ’’پبلشرز‘‘ کے لئے پہلے ہی معروف ہے، اور عام طور پر نام کا حصہ ہوتا ہے۔ اس کا ایک اور استعمال ’’مکتبہء فکر‘‘ کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کے مجرد معانی ’’سکول‘‘ نہ لئے جائیں۔ ’’مکتب‘‘ مدرسے یا درس گاہ کو کہتے ہیں؛ ’’مکتب‘‘ کے قواعدی معانی ہیں ’’لکھنے کی جگہ‘‘ مثلاً: میز۔

وکی صاحب تو خیر وکی صاحب ہیں۔ ان کا کیا کہنا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
genetics کو کیا بولیں گے اردو میں؟
biology تو شاید حیاتیات ہے۔
ماہی آہستہ آہستہ اپنے تعلیمی مضمون کا سارا کام(مطلب ہوم ورک) محفلین سے نکلوانا چاہ رہی ہے؟؟؟؟ کیونکہ بات کہاں سے چلی تھی اور کہاں آن پہنچی ہے :)
 
genetics کو کیا بولیں گے اردو میں؟
biology تو شاید حیاتیات ہے۔

بیالوجی کو شاید نہیں یقیناً ’’حیاتیات‘‘ کہتے ہیں۔
جنیٹکس کے لئے ’’جینیات، جینیاتی‘‘ پہلے سے مستعمل ہیں۔

:devil3:اس کو ’’جنات یا جناتی‘‘ سمجھنے والے کو چڑیلیں بھی ’’چمبڑ‘‘ سکتی ہیں! :angry2:
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی آہستہ آہستہ اپنے تعلیمی مضمون کا سارا کام(مطلب ہوم ورک) محفلین سے نکلوانا چاہ رہی ہے؟؟؟؟ کیونکہ بات کہاں سے چلی تھی اور کہاں آن پہنچی ہے :)
آپ کو اب معلوم ہوا ہے؟؟؟؟؟
ویسے میں سوچ رہی تھی بی ایڈ کیا تو کافی حد تک اضافہ ہو گا ذخیرہ الفاظ میں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
آپ کو اب معلوم ہوا ہے؟؟؟؟؟
ویسے میں سوچ رہی تھی بی ایڈ کیا تو کافی حد تک اضافہ ہو گا ذخیرہ الفاظ میں۔
دراصل یہ حسنِ ظن دامن گیر تھا کہ شاید لسانی ترویج کے لیے کوشاں ہیں مگر یہاں تو بات پھر حیاتیات پہ ۔۔۔۔۔۔۔:hypnotized::):noxxx:
 
Top