انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ماہی احمد

لائبریرین
آج ہم سہیلیوں نے ایک کھیل کھیلا۔
تین نے مل کر ایک کا انٹرویو کرنا تھا اور اسے اپنی گفتگو میں کوئی بھی انگریزی لفظ استعمال کرنے کیا اجازت نہیں تھی۔
یہیں ایک مسئلہ نے سر اُٹھایا۔
بہت سے الفاظ ایسے سامنے آئے جو کہ انگریزی میں تھے لیکن بول چال میں کثرت سے استعمال ہونے کی وجہ سے اردو کا ہی حصہ معلوم ہو رہے تھے۔
پھر ایسے الفاظ کے اردو ترجمہ کی کھوج لگائی مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہ آیا۔
یہ لڑی اس لیئے شروع کی تاکہ ایسے الفاظ کو سامنے لایا جا سکے اور ان کے اردو مترادف معلوم ہو سکیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
دوستوں سے درخواست ہے کہ مہربانی فرمائیں اور ان الفاظ کے متعلق بتائیں :)
television
telephone
mobile
status
jacket
coat
library
college
(M.Sc (masters
computer
lap top
call
 
ماہی احمد

لائبریرین
اسٹیٹس اگر محفل یا فیس بک والا ہے تو اس کا تو'کیفیت' ہو گا ناں
اور اگر دوسرا ہے؟
جس طرح انگریزی میں اس کو کئی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے تو اردو میں بھی ایسا ہی لفظ ہونا چاہیئے نا!
(میرا خیال ہے :) )
 
قیصرانی

لائبریرین
دوستوں سے درخواست ہے کہ مہربانی فرمائیں اور ان الفاظ کے متعلق بتائیں :)
television
telephone
mobile
status
jacket
coat
library
college
(M.Sc (masters
computer
lap top
call
بھتیجی، ایک پتے کی بات۔ زیادہ تر زبانیں لفظی ترجمہ کرتی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔ تاہم اس سے ہٹ کر بھی کچھ تراجم ہوتے ہیں۔ مثلاً کال کے لئے فننش میں جو لفظ ہے اس کا مطلب ہے بجانا۔ اسی طرح فون کو بولنے والا، ٹیلی ویژن کو معمولی صوتی تبدیلی کے ساتھ ایسے ہی رہنے دیا
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو تو اردو وکی پیڈیا پر ہونا چاہیئے بھتیجی۔ وہ لوگ موٹر سائیکل کو آلہچرخی بولتے ہیں :p
افف چچا ہم ابھی یہی بات کر رہے تھے تو ایک سہیلی درمیاں میں ہی بولی "موبائل کے لیئے کیا بولا تم نے؟ متحرک گفت گوش والا ڈبہ"
سوچ سکتے ہیں آپ ہمارا کیا حال ہوا ہو گا :ROFLMAO:
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھتیجی، ایک پتے کی بات۔ زیادہ تر زبانیں لفظی ترجمہ کرتی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔ تاہم اس سے ہٹ کر بھی کچھ تراجم ہوتے ہیں۔ مثلاً کال کے لئے فننش میں جو لفظ ہے اس کا مطلب ہے بجانا۔ اسی طرح فون کو بولنے والا، ٹیلی ویژن کو معمولی صوتی تبدیلی کے ساتھ ایسے ہی رہنے دیا
دوبارہ سمجھائیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو تو اردو وکی پیڈیا پر ہونا چاہیئے بھتیجی۔ وہ لوگ موٹر سائیکل کو آلہچرخی بولتے ہیں :p
سچ۔ وہاں تو یہ بحث بھی چلی تھی کہ آلہ چرخی دو الگ الگ لفظ ہیں۔ موٹرسائیکل ایک لفظ۔ تو پھر آخر میں ایک لفظ ایجاد ہوا، آلہچرخی
 
قیصرانی

لائبریرین
موبائل انگریزی میں دیکھا جائے تو متحرک کو کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کو کمپیوٹ کرنے والا یعنی گنتی کرنے والا، شمارندہ اس کے بارے اچھا متبادل ہے (بشکریہ اردو وکی پیڈیا)۔ لیپ ٹاپ یعنی گود کے اوپر، آپ اسے گودی شمارندہ بنا لیں :)
 
Top