انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ماہی احمد

لائبریرین
موبائل انگریزی میں دیکھا جائے تو متحرک کو کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کو کمپیوٹ کرنے والا یعنی گنتی کرنے والا، شمارندہ اس کے بارے اچھا متبادل ہے (بشکریہ اردو وکی پیڈیا)۔ لیپ ٹاپ یعنی گود کے اوپر، آپ اسے گودی شمارندہ بنا لیں :)
شمارندہ کیوں؟
صرف شمار تو نہیں کرتا۔ ہم اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں اس پر۔
اور یہ گودی والا :rollingonthefloor:
 
صاحبانِ گرامی!
اسمائے اشیاء کے ترجمے میں ہمیں چند باتیں ذہن میں رکھنی ہوں گی۔

اول ۔ ترجمہ اصل سے بھی مشکل تر ہو جائے تو اس کا مقصد ہی نہ رہا۔
دوم۔ جو اصل معروف سے بھی بڑھ کر مانوس ہو چکے ہیں، ان کا ترجمہ بدیہی طور پر لازمی نہیں رہا، ترجیحی طور پر ہو جائے تو اچھا ہے۔
سوم۔ کسی شے کے نام کے ترجمے میں اس کے جملہ خواص کو احاطہ کر سکنے والی بات ناقابلَ عمل ہے ، نمایاں وصف بیان ہو جائے بہت ہے۔ جہاں وضاحت ضروری ہو، ترکیب سے کام لیا جا سکتا ہے۔
چہارم۔ ہم نے پتہ نہیں کیوں ترجمے میں کا، کے ، کی، والا، وغیرہ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے، جب کہ زیرِ اضافت و توصیف بھی تو یہی کام کرتی ہے۔ ہم شاید اپنی زبان کے بارے میں احساسَ کمتری کا شکار ہیں؟ اس احساس کو جھاڑ کر پھینکنا ہو گا۔
پنجم۔ کسی بھی مقامی زبان کا کوئی لفظ اگر فٹ بیٹھتا ہے تو اس کو لے لینے میں کوئی قباحت نہیں سمجھی جانی چاہئے۔
ششم۔ تصغیر و تکبیر، تذکیر و تانیث وغیرہ کے معروف طریقوں کو اعتبار دیا جانا چاہئے۔
ہفتم۔ زبان و بیان کے قواعد کی مکمل ادبی صحت کا التزام عوامی زبان میں شاید ہر سطح پر ممکن نہ ہو۔ ادب والی جمالیات کو اس معاملے میں لازم قرار نہ دیا جائے۔
ہشتم۔ مزید کچھ ذہن میں آ گیا تو عرض کر دوں گا۔

احباب کا میری ان گزارشات سے متفق ہونا اگرچہ ضروری نہیں تاہم مطلوب ضرور ہے۔ بہت آداب۔
 

عبدالحسیب

محفلین
انگریزی یا کسی اور زبان سے الفاظ کا ترجمہ اردو میں اس لیے بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ اکثر ہم صرف 'ترجمہ' پر ہی زور دیتے ہیں جس کا نتیجہ وہی ہوتا ہے جو موبائل فون کے اردو ترجمہ کا ہوا! میرے خیال میں ترجمہ سے زیادہ اگر اصطلاح پر زور دیا جائے تو کئی نئے الفاظ وجود میں آسکتے ہیں۔ انگریزی ادب میں ایک مخصوص شعبہ ہے جو اسی کام میں مصروف ہوتا ہے، اسے etymology کہتے ہیں۔ ایک مثال سے اُمید ہے بات کچھ واضح ہو جائے گی۔ ہم خصوصاً انٹرنیٹ پر اردو استعمال کرنے والے احباب electronics کے لیے 'برقی' لفظ استعمال کرتے ہیں جب کہ اردو زبان میں میرے مطابق ، 'برق' electricity کے لیے مخصوص ہے۔ electric اور electronic دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں 'برقی کتب'، 'برقی خط' ،'برقی پتہ' غیر مناسب معلوم ہوتے ہیں۔ اگر etymology کی رو سے دیکھا جائے تو، electronics کی اصطلاح کچھ یوں ہوتی ہے۔ electronics بنا ہے لفظ electron سے۔ electron ۔ کسی بھی شئے کے مرکز میں پایا جانے والا عنصر ہے جس کے لیے اردو میں 'منفی باردار ذرہ' استعمال ہوتا ہے ۔ (ہماری ششم جماعت کی سائنس کی کتاب میں تو یہی لفظ تھا :) ) اور etymology میں ics کا مطلب ہوتا ہے 'شعبہ' جس کے لیے اردو لفظ ہے 'ات(آت)' مثال کے طور پر ، phys+ics "طبیع+ات" ، civics = شہریت (ات) وغیرہ۔ تو اسی طرح میری ناقص رائے میں electronics کی اصطلاح 'منفیات' ہونی چاہئے۔ واللہ اعلم بی الصواب۔
 
آخری تدوین:
Top