ترکی ، بنگالی ، پشتو ، پنجابی و فارسی
انگریزی ، پرتگالی ، فرانسیسی ، لاطنی
گجراتی ، ہندی اور عَرَبی ، سندھی ، سنسکِرِت
”اردو“ اسامہ چودہ زبانوں سے ہے بنی

آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
خوب۔ لیکن عزیزم اردو کئی اور زبانوں اور بولیوں سے بھی مل کر بنی ہے۔
اصلاح کے نقطہ نظر سے پنجابی اور بنگالی کا تلفظ غلط ہے، محض بگالی اور پجابی آتا ہے۔
 
خوب۔ لیکن عزیزم اردو کئی اور زبانوں اور بولیوں سے بھی مل کر بنی ہے۔
اصلاح کے نقطہ نظر سے پنجابی اور بنگالی کا تلفظ غلط ہے، محض بگالی اور پجابی آتا ہے۔
بہت شکریہ استاد جی اصلاح و رہنمائی کا۔
بنگالی اور پنجابی میں مجبور ہوں۔:)
البتہ ”چودہ“ کو کافی کیا جاسکتا ہے۔

ترکی ، بنگالی ، پشتو ، پنجابی و فارسی
انگریزی ، پرتگالی ، فرانسیسی ، لاطنی
گجراتی ، ہندی اور عَرَبی ، سندھی ، سنسکِرِت
”اردو“ اسامہ کافی زبانوں سے ہے بنی
 
Top