دیوان سرسری: قطعہ

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے (قطعہ)

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے کیوں ہجر میں پئیں یہی دو آتشہ شراب وصلِ خدا کی آؤ پئیں صبح و شام ہم یہ فجر و ظہر و عصر ، یہ مغرب ، عشا شراب
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے (قطعہ)

    عشق کامل ہونہیں سکتا رقیبوں کے بنا خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے (قطعہ)

    ادارے کی ایک کتاب کے شروع میں کتاب ہدیہ کرنے کی ترغیب کے طور پر یہ قطعہ لکھا ہے، اساتذۂ کرام اور جملہ احباب کی اصلاح کے بعد اب قطعے کی شکل کچھ یوں ہے: اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ازواج مطہرات (قطعہ)

    ازواجِ طاہرات ہیں امت کی امہات پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں ام حبیبہ ، ماریہ ، زینب ، جویریہ (رضی اللہ عنہن)
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    موئے انگریز ”الف ، بے ، یے“ کو ”اے ، ٹو ، زیڈ“ کہتے ہیں (منظوم لطیفہ)

    روحانی بابا صاحب کا لطیفہ یہاں دیکھا ، اچھا لگا ، قوافی چرا کر قطعہ بند کردیا: موئے انگریز ”الف ، بے ، پے“ کو ”اے ، ٹو ، زیڈ“ کہتے ہیں انھیں ”پاگل“ کہیں ہم اور یہ ہم کو ”میڈ“ کہتے ہیں بلاتے ہیں یہ جیتی جاگتی ”امی“ کو ”ممی“ ہی تو زندہ ”باپ“ کو بھی برملا یہ ”ڈیڈ“ کہتے ہیں
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    غذاؤں میں (قطعہ)

    سنتے نہیں طبیب کی قدغن غذاؤں میں کھاتے ہیں کھانا ، ڈال کے روغن غذاؤں میں جب سبزیاں ملیں گی انھیں سَرسَری فقط اک خواب سا لگے گا مرغن غذاؤں میں
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو کی زبانیں (قطعہ)

    ترکی ، بنگالی ، پشتو ، پنجابی و فارسی انگریزی ، پرتگالی ، فرانسیسی ، لاطنی گجراتی ، ہندی اور عَرَبی ، سندھی ، سنسکِرِت ”اردو“ اسامہ چودہ زبانوں سے ہے بنی
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز یہ ملے خاموش وہ رہے یا تبسم کے گل کھلے خاموشی اس لیے کہ رہیں مسئلے سے دور اور مسکراہٹوں میں مسائل کا حل ملے
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    استقامت اور دعا (قطعہ)

    بعد ہر نیکی کے ہو اگلی عبادت کی دعا ہر گھڑی غفار سے ہو اس سعادت کی دعا استقامت اور دعا میں اے اسامہ! ہے لزوم بس ہمیشہ کرتے رہنا استقامت کی دعا
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    ”اک بشارت ہے“ کا جملہ مجھ کو بھاتا ہے بہت (قطعہ)

    ”شاید اب راضی ہیں مجھ سے یا رقیبوں سے خفا“ میرا ہر اندازہ میرا دل لبھاتا ہے بہت مت سنا اچھی خبر اب اے اسامہ سَرسَری! ”اک بشارت ہے“ کا جملہ مجھ کو بھاتا ہے بہت
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    مجھ سے نفرت تھی انھیں (قطعہ)

    مجھ سے نفرت تھی انھیں ، پر میری خلوت سے نہیں یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟ ان کے قدموں کی اب آہٹ سن رہا ہوں سَرسَری! جبکہ مجھ کو دفن کرکے جاچکے ہیں لوگ سب
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارکباد دو ہزاری ، مزمل شیخ بسمل کی شخصیت پیاری!

    مبارک ہو بہت اے شاعرِ کم سن ، اے مزمل! ہوئے ہیں دو ہزار اب آپ کے پیغام بھی کامل عروض و قافیہ کی خوب معلومات ہم کو دیں ہمیشہ آپ کو رکھے خدا خوشحال اے بسمل!
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو محفل کا یہ کیا خوب ہے تانا بانا!! (قطعہ)

    اردو محفل کا یہ کیا خوب ہے تانا بانا روز اس باغ کے موسم کو سہانا پانا اب تو عادت سی ہمیں ہوگئی ہے فورم کی اب تو ہر روز رہے گا مرا آنا جانا
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا (قطعہ)

    ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا کوئی خوشی نہیں تھی ، کسی کا بھی غم نہ تھا کوئی زمین ہی تھی ، نہ تھا کوئی آسماں رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    جانے من ، جانِ من ، جان اے من

    جسے پہچانے دل اور جس کو جانے من وہ ہے گلفام و دل آرام و جانِ من ضروری تو نہیں محبوب مل جائے تصور بھی بہت ہے ان کا جان اے من!
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    کمپیوٹر اور شوہر

    ایک دن ”بیوی“ نے ”شوہر“ سے یہ غصے میں کہا کمپیوٹر چل رہا میرے اشاروں پر نہیں!! اُس اطاعت کرنے والے ”بھولے“ شوہر نے کہا یہ تمھارا کمپیوٹر ہے ، کوئی شوہر نہیں!!
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    نری ٹانگیں

    بھری بس میں صدا دی ایک لنگڑے بھیک منگے نے ہمیں ”ایکا“ دیا بس نے ہم اس سے اور کیا مانگیں مری اک ٹانگ تھی چڑھتے ہوئے یارو! وہ اب گم ہے مری ٹانگیں تری ٹانگیں ، یہاں تو ہیں نری ٹانگیں
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    اپنی غلطی مان لو

    حق کی جانب ہوگی کامل رہبری پاؤ گے دونوں جہاں میں برتری عاجزی اور انکساری سے سدا اپنی غلطی مان لو اے سرسرؔی!
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    ان کا یہ کہنا ہے اب

    بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے جن کو بیوی مل گئی ہے ان کا یہ کہنا ہے اب ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    آدھی تمھیں مبارک(قطعہ)

    سادگی سے شادی کرنے والے ایک گھرانے کو منگنی کی مبارکباد: منگنی تمھیں مبارک شادی تمھیں مبارک شادی جو ہورہی ہے سادی تمھیں مبارک آخر تک اس کو اللہ پہنچادے عافیت سے فی الحال تو یہ شادی آدھی تمھیں مبارک
Top