کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

محب اردو

محفلین
اتنی ثقیل سبک شیریں قسم کی اردو پڑھنے کے بعد کم از کم میں تو ویسے ہی کوچ کر جاؤں گا۔۔۔ ۔۔ :noxxx:
قیصرانی صاحب کی طرف سے عنایت کردہ لغت کی مدد سے کافی سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ آپ کیوں کوچ کریں گے لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی البتہ
لغت میں یہ لکھا ہوا ہے :
"جدید نظریہ ہے کہ الفاظ اپنی مفرد حیثیت میں نہ ثقیل ہوتے ہیں نہ سبک، نہ فصیح اور نہ غیر فصیح۔"
جس کا مطلب ہے کہ ثقیل اور سبک متضادات میں سے ہیں جیسے فصیح اور غیر فصیح نسبت عکس رکھتے ہیں ۔
اب آپ وضاحت کریں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ ؟؟ (مسکراہٹ )
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مشکور ہوں ممنون ہوں آپ کا کہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ ناچیز یہاں اپنے دل(غلط۔دماغ) کے فطور شئیر کرسکے ۔۔ یقین کریں کہ وہ وہ خواہشات ہیں کہ لکھتے شرم محسوس کرتا ہوں۔ :D:cool:
عمر سیف بھائی !آپ کے دل و دماغ میں جو ہو گا وہ فتور ہو گا فطور نہیں۔
فطور تو بریک فاسٹ کا متبادل ہو تا ہے۔جس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا بھائی جان یہ کیا حال بے حال لگائے ہوئے ہیں ۔
فارغ البالی کا مقابلہ ہو رہا تھا
Nawaz+Shareef+-+xinhua_300x300.jpg
 
سلمان حمید

محفلین
زمان و مکاں کے ردوبدل کے ساتھ خیالات اس طرف بھی کچھ کچھ یہی ہیں۔۔۔
خدارا میرا ارادہ پکا مت کیجئے، کم سے کم اتنا تو کہیئے کہ اچھے بچے دفتر سے چھٹی نہیں کرتے وغیرہ وغیرہ۔ آپ تو اس ہم جماعت کی طرح ہیں جس کے ساتھ سارا دن امتحان کی تیاری کرتے تھے اور رات کو وہ کہہ دیتا تھا کہ بھائی میرا تو کوئی موڈ نہیں ہو رہا پیپر دینے کا صبح اور ہم جو شام سے اپنے دل کو سمجھا رہے ہوتے تھے ایک لمحے میں تہیہ کر لیتے تھے کہ ہاں تو ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے مجھے بھی اگلے سمسٹر میں زیادہ تیاری کے ساتھ دینا چاہئیے :(
 
ماہی احمد

:ROFLMAO: جانا ہے جائیں
نہیں جانا نہ جائیں
میرے کندھے پر بندوق رکھ کر کیوں چلا رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟:cautious:
 
سلمان حمید

محفلین
:ROFLMAO: جانا ہے جائیں
نہیں جانا نہ جائیں
میرے کندھے پر بندوق رکھ کر کیوں چلا رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟:cautious:
وہ کیا ہے کہ مجھ جیسے جذباتی انسان کو رونے اور بندوق چلانے کے لیے اکثر کندھوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ روزِمحشر میں کسی بھی جرم میں کم سے کم اکیلا کھڑا نہ ہوں :(
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ مجھ جیسے جذباتی انسان کو رونے اور بندوق چلانے کے لیے اکثر کندھوں کی ضرورت پڑھتی رہتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ روزِمحشر میں کسی بھی جرم میں کم سے کم اکیلا کھڑا نہ ہوں :(
وہی بات ہوئی نا "ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے"۔۔۔
لیکن خیر اللہ پاک بھی جانتے ہی ہیں کون کتنا معصوم ہے اور کون کتنا مظلوم :p
 
سلمان حمید

محفلین
وہی بات ہوئی نا "ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے"۔۔۔
لیکن خیر اللہ پاک بھی جانتے ہی ہیں کون کتنا معصوم ہے اور کون کتنا مظلوم :p
ڈوبنے ڈبونے والا ہی روتا بلکتا مصرع یاد آیا چاہے اگلا بندہ کسی اور کی وجہ سے خود اللہ میاں کے سامنے مظلوم بن کر چھوٹ جانے کی آس لگا کے بیٹھا ہو :(
 
Top