کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

سلمان حمید

محفلین

سلمان حمید

محفلین
یا جیسے آپ کی شاعری؟
واقعی؟؟؟ میری شاعری مشکل ہے؟ حالانکہ مجھے اپنے لکھے گئے شعروں کے جملہ حقوق صرف اس لیے محفوظ کروانے پڑے تھےکہ ٹرک اور رکشہ والوں نے یہ کہہ کر بے دریغ لکھوانے شروع کر دیے تھے کہ یہ آسانی سے سمجھ آجانے والے اشعار ہیں جن کے لیے نہ دماغ لگانا پڑتا ہے اور نہ ہی گہرائی میں اترنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے :rollingonthefloor:
 
قیصرانی

لائبریرین

ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔ کیا حلقہ ذوق پایا جناب نے :)
معذرت کہ مجھے یا تو انتہائی سہل شاعری جیسا کہ ابنِ انشاء ہوں، پسند آتی ہے، یا پھر اقبال جیسی، کہ ان کا کینوس بہت وسیع ہے۔ پیار محبت وغیرہ کی باتیں کئی سو سال سے کہی جا رہی ہیں، ان میں کیا نیا بچا :)
 
آپ کا کوئی ذاتی ٹرک ہے؟ کوئی رکشہ؟ اگر نہیں تو آپ کو بھلا میری شاعری کیونکر پسند آئے گی :(
یہ تو بڑے بڑے نام ہیں اور اتنی انفرادیت کے حامل ہم ہوتے تو آج کہاں پہنچ چکے ہوتے :laughing:
ویسے محبت تو منحوس ماری وہی ہے نا تو میں نے بیان کر لی یا کسی اور نے روشنی ڈال دی، اس میں انفرادیت نہ سہی، لطف اور خمار تو ہے نا جو کہ ہر ایک کے نصیب میں بالکل نیا اور تازہ ہوتا ہے۔ فریش فریش :)
 
نہ آپ کا دیوان نہ ہمارا ٹرک یا رکشہ، پھر لڑائی کاہے کی؟
 
سلمان حمید

محفلین
سوچ بڑی رکھنی چاہئے :)
ویسے محبت تو منحوس ماری وہی ہے نا تو میں نے بیان کر لی یا کسی اور نے روشنی ڈال دی، اس میں انفرادیت نہ سہی، لطف اور خمار تو ہے نا جو کہ ہر ایک کے نصیب میں بالکل نیا اور تازہ ہوتا ہے۔ فریش فریش :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے محبت تو منحوس ماری وہی ہے نا تو میں نے بیان کر لی یا کسی اور نے روشنی ڈال دی، اس میں انفرادیت نہ سہی، لطف اور خمار تو ہے نا جو کہ ہر ایک کے نصیب میں بالکل نیا اور تازہ ہوتا ہے۔ فریش فریش :)
ہر غزل اور ہر نظم نئی محبت کی علامت۔ ماشاء اللہ آپ کی کتاب میں کل کتنی محبتیں، اوہ سوری، نظمیں اور غزلیں شامل تھیں :p
 
سلمان حمید

محفلین
ہر غزل اور ہر نظم نئی محبت کی علامت۔ ماشاء اللہ آپ کی کتاب میں کل کتنی محبتیں، اوہ سوری، نظمیں اور غزلیں شامل تھیں :p
محبت تو ایک ہی تھی (یا شاید دو، سوچنے دیں ذرا :thinking:) لیکن احساس کمبخت نیا ہی ہوتا ہی ہر موڑ پر اور ہر لمحے میں۔ یہ کسی کے بتا دینے اور سمجھا دینے سے تھوڑی نا حاصل ہوتا ہے تو یہ لڈو چکھ لینے اور پھر شعر کہہ لینے کا اپنا ہی مزہ ہے :cool2:
 
آپ کی کتاب کا عنوان
محبتوں کے مزار اور لڈوؤں کا ذائقہ
تو نہیں؟
 
Top