کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
شاعر حضرت تو محبوبہ کا ذکر کر کے فارغ ہوئے "کہ جیسے تجھ کو بنایا گیا ہے میرے لیئے" (دنیا میں اور کوئی کام نہیں رہ گیا کیا؟ )
مگر ہم بیچاروں کے دل میں (غلط! دماغ میں) اور بھی بہت سے خیالات آتے ہیں
خیالات کہہ لیں، یا چھوٹی چھوٹی خواہشیں (بڑی بڑی بھی ہو سکتی ہیں)۔
ایسی جن کا پورا ہونا ناممکن ہی لگتا ہے۔
ایسی جن کا ذکر کرنے سے ہم کتراتے ہیں کہ یار دوست کیا کہیں گے۔
بچکانہ کہہ لیں ،
یا بےوقوفانہ۔
یہ لڑی ایسی ہی باتوں، خواہشوں اور ایسے ہی خیالوں کے لیئے تشکیل دی گئی ہے۔
اپنی من کی دنیا میں
جہاں آپ دن کے کچھ اوقات چپکے چپکے گزارتے ہیں
ہم دوستوں کو بھی لے جائیں۔
تھوڑی سی سیر کروائیں ذرا چائے پانی بھی ہو جائے :)
 

عندلیب

محفلین
اب ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دل میں کیسے خیال آتا ہے ؟؟ خیالات تو دماغ میں آنے چاہیے ۔ یہ شاعر حضرات بھی نا ۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
مشکور ہوں ممنون ہوں آپ کا کہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ ناچیز یہاں اپنے دل(غلط۔دماغ) کے فطور شئیر کرسکے ۔۔ یقین کریں کہ وہ وہ خواہشات ہیں کہ لکھتے شرم محسوس کرتا ہوں۔ :D:cool:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مشکور ہوں ممنون ہوں آپ کا کہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ ناچیز یہاں اپنے دل(غلط۔دماغ) کے فطور شئیر کرسکے ۔۔ یقین کریں کہ وہ وہ خواہشات ہیں کہ لکھتے شرم محسوس کرتا ہوں۔ :D:cool:
جنابِ میرؔ کے اشعار کا سہارا لیجیے۔۔۔۔ :D
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اف! خیالات اور سوچون کا ریلا تو کبھی بن بلائے سیلاب کی طرح بہا لے جاتا ہے۔۔۔
کچھ سوچین اور خیالات تو موتیے کی بھینی بھینی خوشبو کی مانند ایسے احاطہ کیے رلھتے ہین جیسے چاند کے گرد ہالہ۔۔۔۔
کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے مین صحرا کی چاندنی رات کو دیکھون اسے کھوجون۔۔۔۔۔

ماہی کی طرح ایک خواہش کتابون کےبحر بے کنار سمندر مین ڈوب جانے کی ہے۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اف! خیالات اور سوچون کا ریلا تو کبھی بن بلائے سیلاب کی طرح بہا لے جاتا ہے۔۔۔
کچھ سوچین اور خیالات تو موتیے کی بھینی بھینی خوشبو کی مانند ایسے احاطہ کیے رلھتے ہین جیسے چاند کے گرد ہالہ۔۔۔ ۔
کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے مین صحرا کی چاندنی رات کو دیکھون اسے کھوجون۔۔۔ ۔۔

ماہی کی طرح ایک خواہش کتابون کےبحر بے کنار سمندر مین ڈوب جانے کی ہے۔۔۔ ۔
عینی کبھی ہم جیسوں کے لیے آسان زبان میں بھی بات کر لیا کرو۔۔۔۔ حد ہوگئی بئی۔۔۔۔
 
Top