کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

محب اردو

محفلین
محب اردو آپ میری لڑی پرآئے تو غلطیاں پکڑنے تھے مگر اب آپ کو بھی "کبھی کبھی میرے دل خیال آتا ہے" کہ متعلق لکھنا ہو گا کچھ :)
غلطیاں پکڑنے والی بات پر میں آپ کو ’’ غیر متفق ‘‘ کا تحفہ پیش کرنا چاہتا تھا لیکن پھر آپ کو اس لائق نہیں سمجھا (مسکراہٹ )
رہا خیال کے متعلق کچھ کہنا تو وہ ہم بہت پہلے بیان کرکے آپ سے ’’ زبردست ‘‘ وصول کرچکے ہیں ۔ اور اس کے بعد مزید کوئی خیال آیا ہی نہیں جو سپرد محفل کیا جاسکے ۔
 
محب اردو

محفلین
اوہ تو یہ صاحب ہماری غلطیاں نکال رہے تھے۔۔۔ ۔:eek: جبکہ میں اور کتب برار صاحب سمجھے وہ اپنی معلومات میں اضافہ کر رہے ہیں۔۔۔ ۔:cautious: صد افسوس کہ کوئی خوشی دیرپا نہیں ہوتی۔۔۔ ۔ :cry:
نہیں نیرنگ صاحب ایسی کوئی بات نہیں آپ بالکل درست سمجھے تھے ۔ مجھے لگتا ہے آپ خوشی غمی(اللہ نہ کرے ) کا بہانہ کرکے جان چھڑانہ چاہ رہے ہیں ۔ (مسکراھٹ )
 
سلمان حمید

محفلین

ماہی احمد

لائبریرین
غلطیاں پکڑنے والی بات پر میں آپ کو ’’ غیر متفق ‘‘ کا تحفہ پیش کرنا چاہتا تھا لیکن پھر آپ کو اس لائق نہیں سمجھا (مسکراہٹ )
رہا خیال کے متعلق کچھ کہنا تو وہ ہم بہت پہلے بیان کرکے آپ سے ’’ زبردست ‘‘ وصول کرچکے ہیں ۔ اور اس کے بعد مزید کوئی خیال آیا ہی نہیں جو سپرد محفل کیا جاسکے ۔
:sad4:
 
محب اردو

محفلین
اسے کرمچ یا ولائتی ٹاٹ سمجھ لیں۔ گوگل کے مطابق
ویسے ایسا موٹا کپڑا جس پر مصور تصویر بناتا ہے :)
اس طرح کا مفہوم ادا کرنے کے لیے ’’ دائرہ کار ‘‘ لفظ چل سکتا ہے ؟ یعنی
معذرت کہ مجھے یا تو انتہائی سہل شاعری جیسا کہ ابنِ انشاء ہوں، پسند آتی ہے، یا پھر اقبال جیسی، کہ ان کا ’’ دائرہ کار ‘‘ بہت وسیع ہے۔
یہ ’’ کینوس ‘‘ کس زبان کا لفظ ہے ؟
توجہ کے لیے بہت نوازش ۔
 
ابن رضا

لائبریرین
اس طرح کا مفہوم ادا کرنے کے لیے ’’ دائرہ کار ‘‘ لفظ چل سکتا ہے ؟ یعنی

یہ ’’ کینوس ‘‘ کس زبان کا لفظ ہے ؟
توجہ کے لیے بہت نوازش ۔
بھائی گوگل کریں سب مطلب وہیں مل جاتے ہیں۔ ویسے (canvas)یہ انگریزی لفظ ہےاور لاطینی لفظ cannabis سے ماخوذ ہے۔ معنی ہیں کپڑے کا بڑا ٹکڑا جو بلخصوص آئل پینٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وکی پیڈیا کی ایٹیمولوجی کے مطابق اس کا ماخذ پہلے فرنچ پھر عامی لاطینی پھر آخر میں یونانی لفظ -(cannabis).-ہے ۔ بمعنی مضبوطی سے بنا گیا کپڑا۔
 
محب اردو

محفلین
بھائی گوگل کریں سب مطلب وہیں مل جاتے ہیں۔ ویسے (canvas)یہ انگریزی لفظ ہےاور لاطینی لفظ cannabis سے ماخوذ ہے۔ معنی ہیں کپڑے کا بڑا ٹکڑا جو بلخصوص آئل پینٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بھائی گوگل میں کھرا کھوٹا سب ہوتا ہے ۔ رطب و یابس میں تمیز کے لیےآپ جیسے اہل علم کی نگرانی ناگزیر ہے ۔
اپنی مادری زبان ’’ پنجابی ‘‘ ہے جبکہ ’’ اردو ‘‘ میں مہارت حاصل کرنے کا چند سالوں سے ’’ شوق ‘‘ چڑھا ہوا ہے ۔ ہاںعربی زبان سے کچھ نہ کچھ لگاؤ ہے ۔
اس کے علاوہ انگریزی ، لاطینی وغیرہ وغیرہ سے بالکل نابلد ہیں ۔
 
Top