جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

زبیر مرزا

محفلین
جی بالکل جناب، اور انشاءاللہ قوی امید ہے کہ اُن سے بھی ملاقات ہو ہی جائے گی انشاءاللہ،
ہمارا بکر عید کراچی منانے کا ہی ارادہ ہے امی ابو کے ساتھ۔ اللہ نے چاہا تو۔
سبحان اللہ اس کو کہتے ہیں سچا پیار(بھائی چارہ) جی ان شاءاللہ میں 7 سے 25 اکتوبرتک کراچی میں ہوگا تو ملاقات ہوگی
 

عمر سیف

محفلین
عنوان پڑھ کے پہلا خیال یہی ذہن میں آیا کہ نیرنگ کو کیا ضرورت پیش آگئی نام اور پتہ پوچھنے کی ۔۔۔

بہت خوب
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عنوان پڑھ کے پہلا خیال یہی ذہن میں آیا کہ نیرنگ کو کیا ضرورت پیش آگئی نام اور پتہ پوچھنے کی ۔۔۔

بہت خوب
مجھے نہیں منے نے اس غزل کا سہارا لے کر کسی کو پٹانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

نیرنگ پاکستان آ لینے دیں پھر پتہ بھی دیتے ہیں اور کھانا بھی کھاتے ہیں ۔۔
:bighug::bighug::bighug::bighug::bighug::bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ملنگ کی شاعری، کیا ہی بات ہے۔ جیتے رہیئے :)
جون صاحب ایک مستقل "ٹناری" کی کیفیت میں رہا کرتے تھے۔۔۔۔ :)

نیرنگ بھائی شاعری سے تو زیادہ شغف نہیں ،لیکن طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں سے بہت محفوظ ہوا۔;)
میاں شاعری سے شغف تو ہماری بھی واجبی سا ہے۔۔۔ بس رسم دنیا ہے سو چل رہی ہے۔۔۔ :)

آہا
کمال کی غزل ہے
بہت شکریہ نین بھائی
جون کا یہ رنگ بھی دل کو بھا گیا
خاص طور پہ یہ اشعار

مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا
اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا

آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا

آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا

ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا

زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا

ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا

لاجواب
جتنی تعریف کی جائے، اُتنی کم ہے۔
دیکھ رہا ہوں تمہارا چال چلن۔۔۔ کافی سدھار کی ضرورت ہے تمہیں۔۔۔۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ مل چکے ہیں جون سے۔۔۔ ۔ ؟
عرصہ دراز کی بات ہے، دبئی میں یہ مشاعرے ہوتے تھے۔ یہ میرے پھوپھا کے جاننے والے تھے تو سلام دعا کا ایک بار موقع مل گیا تھا۔ تب میں رموز ملنگی سے نا آشنا تھا، اس لئے ملاقات کا حق نہ ادا ہو سکا :(
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عرصہ دراز کی بات ہے، دبئی میں یہ مشاعرے ہوتے تھے۔ یہ میرے پھوپھا کے جاننے والے تھے تو سلام دعا کا ایک بار موقع مل گیا تھا۔ تب میں رموز ملنگی سے نا آشنا تھا، اس لئے ملاقات کا حق نہ ادا ہو سکا :(
اور جب آپ ملنگ ہوئے تو وہ درجہ بڑھا گئے۔۔۔۔
 
Top