خون کا عطیہ

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھے موضوع پر گفتگو شروع کی ہے ملائکہ ۔
میں نے بھی دو دفعہ خون کا عطیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بار یونی میں فزیالوجی کے ایک سر کو ان کے تجربے کے لئے ایک ٹیسٹ ٹیوب خون دیا تھا :) ۔ اس کے بعد نہیں دیا۔ لیکن آپ کی اور زبیر مرزا کی پوسٹس پڑھ کر اب سوچتی ہوں کہ کچھ مزید بھی کرنا چاہئیے۔
میرے بھائی اور کزنز وغیرہ تو ماشاءاللہ بہت باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔
میرا تجربہ اور مشاہدہ بھی فاتح جیسا ہے۔ خون دینے کے بعد کچھ خاص کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ ہلکی سے غنودگی یا ڈیزینس محسوس ہو سکتی ہے جو تھوڑی ہی دیر میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
خون دینے سے کمزوری اس لئے نہیں ہوتی کہ ہمارے جسم میں ہر سیکنڈ میں کئی ملین خون کے نئے سرخ خلیے، جو بنیادی طور پر جسم میں آکسیجن سپلائی کرنے کا کام کرتے ہیں ، پیدا ہوتے ہیں اور اوسطاً ہر خلیے کی زندگی 120 دن ہوتی ہے۔ یہ مدت گزارنے کے بعد ایک خلیہ ختم ہو جاتا ہے۔ اور اس کی جگہ نیا خلیہ لے لیتا ہے۔ سو اگر خون دے دیا جائے تو ہر سیکنڈ نئے پیدا ہونے والے خلیات ہمارے دورانِ خون اور جسمانی نظام کی کارکردگی ٹھیک رکھتے ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
مجھے اپنے بلڈ گروپ کا نہیں پتہ۔ لیکن میں نے خون عطیہ کرنے کے فوائد بہت سنے ہیں۔ میں سوچ رہا ہوں اس بارے میں۔
 
فہیم

لائبریرین
میرا ٹائپ O ہے تو میرا خون کسی کو بھی لگایا جاسکتا ہے اور اوپر لکھی گئی تمام چیزوں کے مطابق میں پرفیکٹ ہوں خون دینے کے لئے تو کیا خیال ہے اس سال میں خون کا عطیہ دوں کیا؟؟؟
ٹائپ O عالمی خون کا عطیہ دینے والا ٹائپ ہے۔۔۔

پہلے یہ بتاؤ کہ تم خون جلاتی تو نہیں ہو اپنا
اگر ایسا تو نہ دو کہ خون جلا جلا کر ویسے ہی کم کرلیتی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی میں نے کبھی نہیں دیا خون کا عطیہ
بلکہ زین کی طرح مجھے بھی اپنے خون کے گروپ کا علم نہیں ابھی تک تو۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں پر ڈرائیونگ لایسنس پر خون کا گروپ لکھا ہونا لازمی ہے۔

میں خون دینے گیا تھا۔ انہوں نے جب خون نکالا تو وہ چائے تھی۔ اس لیے انہوں نے لیا ہی نہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
یہاں پر ڈرائیونگ لایسنس پر خون کا گروپ لکھا ہونا لازمی ہے۔

میں خون دینے گیا تھا۔ انہوں نے جب خون نکالا تو وہ چائے تھی۔ اس لیے انہوں نے لیا ہی نہیں۔

پھر آپ کے ڈرائیونگ لائسنس پر بھی ٹپال یا لپٹن جیسا کچھ لکھا ہوگا ۔
 
السلام علیکم،

میرے بلاڈ کا گروہ او پازیٹو ہے، اور میں کئی بار خون کا عطیہ دے چکا ہوں، اور یہ شرطیہ اور آزمائی ہوئی بات ہے کہ ہر بار خون دینے کے 2 سے 3 ماہ بعد جسم میں زبردست پازیٹو تبدیلیاں آتی ہیں، کمزور اور پچکے ہوئے گال بھر جاتے ہیں، رنگت اچھی ہوتے دیکھی ہے میں نے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ میرا خیال ہے خون دینے سے آپ کے جسم کو تازہ خون بنانا پڑتا ہے جس سے اس عمل کی کارکردگی بھی بڑھتی ہے اور جسم کو تازہ خون ملنے سے بھی اچھی تبدیلیاں میسر آتی ہیں۔
نیچے ایک چارٹ دے رہا ہوں جس سے اندازہ ہو گا کہ کون کس کو خون دے سکتا ہے۔

Red blood cell compatibility table,61,62
Recipient]----------------------Donor]--
------------AB--−AB---+B----−B---+A---−A----+O---−O+
O−-------- -------- -------- ---- ---- ----
O+-------- -------- ---- ---- ---- ---- ----
A−-------- ---- ---- ---- ---- ---- ---- ----
A+-------- ---- ---- ---- ---- ---- ---- ----
B−-------- ---- ---- -------- ---- ---- ----
B+-------- ---- ---- ---- ---- ---- ---- ----
AB−------ ---- ---- ---- ---- ---- ---- ----
AB+------ ---- ---- ---- ---- ---- --------
 
عسکری

معطل
میرا خؤن کسی ایسے بندے کو لگایا جائے جس کا آگے پیچھے کوئی نا ہو ورنہ نتائج کا زمہ دارا ڈاکٹر ہو گا میں نہین ۔ اگر اس نے میرا خون لگوا کر ہر رشتہ ناطہ ختم کر دیا تو :grin:
 
عسکری

معطل
Karl Landsteiner
کارل لینڈ شٹائینر۔۔۔
...
وی آنا میں ۱۸۶۸ کو پیدا ھُوا تھا۔۔۔۔۔

اس کافر کا (جو جہنمی ھے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میدانِ تحقیق، بائیو ریسرچ تھا۔۔۔۔
اُس نے خون کے گروپس دریافت کئے۔۔
جس کی بدولت دنیا بھر مین کڑوڑوں لوگوں کی جانیں بچائی گئیں۔
شاید اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی اور اھم دریافت تھی جو اس جہنمی سائنس دان کا احسان ھے۔۔
ھم سب مولویوں۔ اولیا اور ۔۔۔۔۔۔ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کافر کا بڑا احسان ھے

اسی لئے یہ جہنم میں جائے گا۔۔۔کیونکہ مسلمان نہین۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رفیع رضآ
عالمی تخلیقی فورم
 
بھلکڑ

لائبریرین
میرا خؤن کسی ایسے بندے کو لگایا جائے جس کا آگے پیچھے کوئی نا ہو ورنہ نتائج کا زمہ دارا ڈاکٹر ہو گا میں نہین ۔ اگر اس نے میرا خون لگوا کر ہر رشتہ ناطہ ختم کر دیا تو :grin:
:grin: بھائی جان ۔۔۔۔ خون لگوانا ۔ہے۔۔جینز ٹرانسفر نہیں کروانے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:۔۔۔۔
فکر نہ کرو مجھے لگتا ہے تھوڑے ہی دن ہیں پھر ۔۔تمہیں بھی۔۔۔۔خون لگوانا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:biggrin:
 
ملائکہ

محفلین
بہت اچھے موضوع پر گفتگو شروع کی ہے ملائکہ ۔
میں نے بھی دو دفعہ خون کا عطیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بار یونی میں فزیالوجی کے ایک سر کو ان کے تجربے کے لئے ایک ٹیسٹ ٹیوب خون دیا تھا :) ۔ اس کے بعد نہیں دیا۔ لیکن آپ کی اور زبیر مرزا کی پوسٹس پڑھ کر اب سوچتی ہوں کہ کچھ مزید بھی کرنا چاہئیے۔
میرے بھائی اور کزنز وغیرہ تو ماشاءاللہ بہت باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔
میرا تجربہ اور مشاہدہ بھی فاتح جیسا ہے۔ خون دینے کے بعد کچھ خاص کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ ہلکی سے غنودگی یا ڈیزینس محسوس ہو سکتی ہے جو تھوڑی ہی دیر میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
خون دینے سے کمزوری اس لئے نہیں ہوتی کہ ہمارے جسم میں ہر سیکنڈ میں کئی ملین خون کے نئے سرخ خلیے، جو بنیادی طور پر جسم میں آکسیجن سپلائی کرنے کا کام کرتے ہیں ، پیدا ہوتے ہیں اور اوسطاً ہر خلیے کی زندگی 120 دن ہوتی ہے۔ یہ مدت گزارنے کے بعد ایک خلیہ ختم ہو جاتا ہے۔ اور اس کی جگہ نیا خلیہ لے لیتا ہے۔ سو اگر خون دے دیا جائے تو ہر سیکنڈ نئے پیدا ہونے والے خلیات ہمارے دورانِ خون اور جسمانی نظام کی کارکردگی ٹھیک رکھتے ہیں۔
واؤ فرحت آپی آپ کے پاس بھی کافی زیادہ معلومات ہے:) میرے بھائی بھی دیتے رہتے ہیں۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
پہلے یہ بتاؤ کہ تم خون جلاتی تو نہیں ہو اپنا
اگر ایسا تو نہ دو کہ خون جلا جلا کر ویسے ہی کم کرلیتی ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

باقی میں نے کبھی نہیں دیا خون کا عطیہ
بلکہ زین کی طرح مجھے بھی اپنے خون کے گروپ کا علم نہیں ابھی تک تو۔
فہیم بھائی لیں آپکو بھی پتہ نہیں ہے۔۔۔ مجھے تو جب سے پتہ ہے جب میں اسکول میں تھی۔۔۔۔۔
 
Top