خون کا عطیہ

غدیر زھرا

لائبریرین
دو سال قبل دیا تھا کالج میں ۔۔ کسی ادارے کی طرف سے ٹیم آئی تھی تھیلیسمیا کے شکار بچوں کے لیے خون جمع کرنے ۔۔ میرا بلڈ گروپ +B ہے :)
کافی ڈرایا گیا دوستوں کی طرف سے کہ مت دو کمزوری ہو جائے گی لیکن میں تو دینے کے بعد بارش میں انجوائے کرتی رہی مجھے تو کچھ نہیں ہوا تھا :)
بس 3 گھنٹے بعد ہلکا سا چکر آیا تھا :doh:
:)
اور ہاں بنا ناشتہ کیے دیا تھا :)
 

فاتح

لائبریرین
خون دینا نہ صرف ایک بہت ہی نیک عمل ہے کس جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی بلکہ میڈیکل سائنس یہ ثابت کر چکی ہے کہ ساتھ ساتھ یہ خون دینے والے کے لیے ایک صحت افزا عمل بھی ہے۔
خون دینے سے چکر آنا یا بے ہوش ہونا اکثر اوقات محض نفسیاتی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ میں خود بے شمار مرتبہ خون دے چکا ہوں اور نہ کبھی چکر آئے نہ بے ہوش ہوا۔
میرا بلڈ گروپ او پازیٹو ہے جو تمام پازیٹو گروپس کو لگ سکتا ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
میرا بلڈ گروپ اے پازیٹو ہے۔۔اور میں دیتا نہیں خون لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہا
 

نیلم

محفلین
ہمم میری ڈائیٹ تو بہت ویل اینڈ گڈ ہے بٹ ہمارے گھر میں ایک کھانے پینے کی چور ہیں نا ۔۔۔ چائے کافی پلاتے رہو ۔۔کھانا نہی کھانا ہوتا ٹائم پر ۔۔دودھ کو کبھی منہ نہی لگانا فروٹنگ کرنی نہی اور اتنی ڈھیروں رسپانسیبلیٹیز ۔۔الگ تو بندہ کا ایچ بی کیسے نارمل رہے گا ۔:)
چلو کوئی بات نہیں پھر میری ہی بہن ہیں وہ ۔ویسے بھی کم کھانے پینے والے زیادہ صحت مند ہوتے بیماریاں بھی زیادہ کھانے سے لگتی ہیں :p
حضرت علی رضی اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہتے ہو کہ کھانا تمہں ضرر نہ پہنچائے تو دسترخوان پہ دیر سے جایا کرو اور جلدی اُٹھ آیا کرو،،،،،
یہ سُن کے اب کھانا پینا نہ چھوڑ دینا ۔زندہ رہنے کے لیے کھانا بہت ضروری ہوتا ہے :p
۔ہاں لیکن میرے پہ ذمہ داری کوئی نہیں ہے :p
 

S. H. Naqvi

محفلین
O+ ہے، دو دفعہ دیا، ایک دفعہ ایک کیمپ میں اور ایک دفعہ اپنی آفت (AFIT) میں، دینا چاہیے، نیکی ہے صدقہ جاریہ ہے، میرے خیال میں ہمارے ملک میں، حتٰی کہ آفت جیسے ادارے میں بھی مکمل بلڈ سکریننگ نہیں کی جاتی، خون کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور اس کی رپورٹس ڈونر کو بھی بتانی چاہیں کیوں کے بعض ہاسپیٹلز میں سکریننگ کرتے تو ہیں مگر مریض کو فارغ کر کے بھیج دیا جاتا ہے اور بعد میں سارا پروسس ہوتا ہے، ایک ڈونر کو اتنا ایڈوانٹیج تو ملنا چاہیے، اسی بات کو بلڈ ٹرانثفیوژن ڈے پر بطوراٹریکشن بھی استعمال کرنا چاہیے کہ آئیے خون دیجئیے، اگر کوئی بیماری نکلی تو ہم علاج میں تعاون کریں گے:cool: ایسے حالات میں جب بہت سارے لوگ کئی سالوں میں جسم میں کئی قسم کے وائرسز چھپا کر پھر رہے ہوتے ہیں ان کا بھی بھلا ہو جائے گا اور "ٹرن آؤٹ" بھی بڑھے گا:)
 

زبیر مرزا

محفلین
شکریہ ملائکہ دھاگہ شروع کرنے کے لیے خون کا عطیہ دینے کو ترویج دینے اور اس کی آگہی کی ہمیں اشد ضرروت ہے
دنیا بھر میں خون کا عطیہ دینے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں صرف تقریبا3سے4فیصد ایسے افراد ہیں جوکہ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں جبکہ دیگر افراد کسی حادثات یا دیگر صورتوں میں خون عطیہ کرتے ہیں ملک بھر میں ہر ماہ لاکھوں آپریشن ،ہزاروں حادثات اور تھلیسمیا بیماری میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر انہیں فوری طور پر یہ فراہم نہ کیا جائے تو متاثرہ مریضوں کی جان بھی جاسکتی ہے لہذا اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب کا فرض ہے کہ رضاکارانہ طو ر پر خون کا عطیہ دیں
تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے علاج اور خون کے سرطان میں مبتلا افراد کے لئے
خون کا عطیہ کیا معنی رکھتا اور ان کی زندگی کا انحصار ہمارے دے گئے خون کے عطیات پر ہوتاہے یہ انسانیت کا تحفہ ہے اور ایک انسان کو بچانا پوری نسل انسانیت کو بچانا ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
تھلیسمیا والے دھاگے میں اس حوالے سے کافی تفصیلی گفتگو ہوچکی ہے خون کی کمی کے مرض میں مبتلا ان بچوں کے والدین کو
کس قدر اذیت اورپریشانی کا سامنا ہوتا ہے خون کی فراہمی کے لیے اور ان کے آنکھوں کے سامنے ان کے بچے تڑپتے ہیں - ان کے لیے
خون کا عطیہ ہماری زندگی کو بھی مقصدیت عطا کرسکتا ہے
ایک ٹی وی پروگرام میں تھلیسمیا میں مبتلا بچے کی ایک نظم
ہر ہفتہ خون کی محتاج ہے زندگی
درد و الم کی کھلی کتاب ہے زندگی
مل جائے خون تو خوشگوار ہے یہ
نہ ملے تو بڑی بیزار ہے زندگی
اہلِ درد چاہیں تو عطیہ کریں خون کا
بن خون بڑی بے قرار ہے زندگی
خون کے ساتھ ٹیکہ بھی ضروری چاہئیے
ظاہر تو اچھی ہے مگر بڑی بیمار ہے زندگی
پھولوں کی سیج ہو گی کچھ لوگوں کے واسطے
ہم نے تو اکژ دیکھی ہے خارزار زندگی
children-with-thalassemia.jpg
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ہماری-توجہ-کے-طالب-ننھے-فرشتے.53429/
 

سید زبیر

محفلین
خون کا عطیہ ضرور دینا چاہئیے ۔ کالجوں ، یونیورسٹیوں میں ایسے گروپ موجود ہیں جو ایس ایم ایس کے ذریعے ساتھیوں کو خون کی ضرورت سے آگاہ کرتے رہتے ہیں اور اس طرح سلسلہ آگے چلتا رہتا ہے ۔ میں نے خود کئی بار دیا ہے اب وہ لوگ نہیں لیتے البتہ میرے بیٹے سال میں ایک دو دفعہ دے ہی دیتے ہیں ۔ کالجوں یونیورسٹیوں میں ایسے گروپ ضروری ہیں ۔ کوہاٹ میں ایسا ہی ایک فرد نے شروع کیا تھا اس سے جو بھی اپنے عزیز کے لیے خون لینے آتا اس کو مل جاتا لیکن شرط یہ ہوتی کہ آپ اپنا رابطہ لکھوائیں جب ہمیں ضرورت ہوگی تو آپ کو آنا ہوگا ۔ اس طرح اس کی فہرست بڑھتی گئی جب کسی کو خون کی ضرورت ہوتی وہ اس گروپ کے فرد کو بلاتا اور تازہ ، صحتمند خون مریض کو مل جاتا ۔ اس ایک فرد سے کیسا سلسلہ چلا ۔ درمیان میں پیسے کا کوئی لین دین نہیں خون کے لیے بیگ ، ضرورت مند خریدتا ۔ اس شخص کی جانب سے خون دینے والے کو ایک پاو دودھ پیش کیا جاتا ۔آج بھی یہ شخص جانی فوٹو گرافر کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔ نوجوانوں سے میری درخواست ہے کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے
 

ملائکہ

محفلین
دو سال قبل دیا تھا کالج میں -- کسی ادارے کی طرف سے ٹیم آئی تھی تھیلیسمیا کے شکار بچوں کے لیے خون جمع کرنے -- میرا بلڈ گروپ +B ہے :)
کافی ڈرایا گیا دوستوں کی طرف سے کہ مت دو کمزوری ہو جائے گی لیکن میں تو دینے کے بعد بارش میں انجوائے کرتی رہی مجھے تو کچھ نہیں ہوا تھا :)
بس 3 گھنٹے بعد ہلکا سا چکر آیا تھا :doh:
:)
اور ہاں بنا ناشتہ کیے دیا تھا :)
ہممم یہ تو بہت اچھی بات ہے غذیر :)
 

عمر سیف

محفلین
خون کا عطیہ دینا نیک عمل ہے۔
ان لوگوں کی لیےمیں دعا کرتا ہوں جنھوں نے میرے والد کی بیماری میں انہیں خوب دیا۔ پہلی بار 3 اور دوسری بار 4 بوتل۔ اللہ انہیں اس عمل کا اجر ضرور دے گا۔ آمین
میرا گروپ بی + ہے۔ ایک بار اپنی چھوٹی سسٹر کو دے چکا ہوں۔
 
Top