خون کا عطیہ

ملائکہ

محفلین
ابھی میں نے زبیر مرزا صاحب کا اوتار دیکھا جس میں لکھا تھا 14 جون کو خون کا عطیہ دینے کا عالمی دن ہے۔۔۔ تو میں نے ذرا سرچ کیا تو پتہ چلا کہ خون وہ لوگ دے سکتے ہیں جو:
1۔ 17 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں۔
2۔ زیابطیس کا شکار نہ ہوں۔
3۔ نزلہ وغیرہ نا ہو۔
4۔ ایڈز کے مریض نہ ہوں۔
5۔ وہ عورت جو نہ حاملہ ہو۔
6- پچھلے 12 مہینے میں آپ نے خون کا عطیہ نہ دیا ہو۔
7- آپ اورآل صحت مند ہوں۔۔۔
8۔ آپکا وزن مناسب ہو۔
خون کا عطیہ دینے سے پہلے آپ ایک مکمل کھانا ضرور کھائیں۔ آپکا دیا ہوا خون کسی حاملہ عورت ، تھیلیسیما کے مریض، کوئی ایسا مریض جسکا بہت برا ایکسیڈینٹ ہوا ہو، یا کسی ایسے مریض جس میں خون کی کمی ہو۔۔۔ اسکے کام آسکتا ہے۔

وہ لوگ جنکا خون کا ٹائپ A ہے وہ لوگ ٹائپ A اور O سے خون لے سکتے ہیں۔
وہ لوگ جنکا خون کا ٹائپ B ہے وہ لوگ ٹائپ B اور O سے خون سے لے سکتے ہیں۔
وہ لوگ جنکا خون کا ٹائپ ہے وہ لوگ صرف ٹائپ O سے ہی خون کا عطیہ لے سکتے ہیں۔
اور وہ لوگ جنکا ٹائپ AB ہے وہ لوگ ٹائپ A، B، O یا AB سے خون کا عطیہ لے سکتے ہیں۔۔

تو اب آپ لوگ بتائیں کہ کون کون سے لوگوں نے خون کا عطیہ دیا ہوا ہے۔۔۔ اور اسکے علاوہ کونسی ایسی بات ہے جو ذہن میں رکھنی چائیے خون کا عطیہ دیتے ہوئے۔۔۔

میرا ٹائپ O ہے تو میرا خون کسی کو بھی لگایا جاسکتا ہے اور اوپر لکھی گئی تمام چیزوں کے مطابق میں پرفیکٹ ہوں خون دینے کے لئے تو کیا خیال ہے اس سال میں خون کا عطیہ دوں کیا؟؟؟

ٹائپ O عالمی خون کا عطیہ دینے والا ٹائپ ہے۔۔۔
 

عسکری

معطل
میرا O نیگیٹیو ہے میں بھی دوں گا ہاتھ پیر گال لال ہوتے جا رہے ہیں ویسے بھی :grin: پر میرا خون جسے لگا اس کے سائیڈ ایفیکٹس کا میں زمہ دار نہیں اوکے :p
 

عینی شاہ

محفلین
نہی بھئی میں تو نہی دے سکتی خون کسی کو بھی ۔۔پہلے ہی میڈیسن کھا کھا دماغ خراب ہوا پرا ہے :p
 

نیلم

محفلین
نارمل ایچ بی جو ہوتا ہے وہ ،13 ،14 ہوتا ہے ۔اور جو ہو تو صحت مند ہر لحاظ سے لیکن اُس کا اپنا ایچ بی 8 پوائنٹ 10 ہو تو ،،وہ کیا کرئے ۔ہمارے ہاں عموماً عورتوں کا ایچ بی کم ہی ہوتا ہے جس سے بظاہر کوئی فرق تو نہیں پڑتا لیکن نارمل سے کم ہی ہوتا ہے۔۔۔
کوئی ماہر روشنی ڈالے۔اس ٹاپک پہ بھی
 
یونیورسل ڈونر O بلڈ گروپ نہیں ہوتا بلکہ O- ہوتا ہے۔ :) :) :)
اگر کسی فرد کو فوری خون کی ضرورت ہو تو اس وقت خون کا گروپ دیکھ کر خود دیا جاتا ہے جبکہ اب عموماً بلڈ بینکوں میں یہ سہولت ہوتی ہے کہ آپ کسی بھی گروپ کا تازہ صحت مند خون دے کر کسی بھی گروپ کا خون حاصل کر سکتے ہیں (بشرطیکہ ان کے اسٹاک میں موجود ہو۔) :) :) :)
ہم نے کبھی خون کا عطیہ نہیں دیا۔ کیوں کہ کبھی اتفاق ہی نہیں ہوا۔ ایک دفعہ لکھنؤ میں ایک دوست کے عزیز کو خون کی ضرورت تھی تب ہم خون دینے کے لیے بلڈ گروپ وغیرہ جانچ کرا کے آئے تھے لیکن اس سے پہلے ہی ان کی ضرورت پوری ہو گئی تھی۔ :) :) :)
 

عینی شاہ

محفلین
نارمل ایچ بی جو ہوتا ہے وہ ،13 ،14 ہوتا ہے ۔اور جو ہو تو صحت مند ہر لحاظ سے لیکن اُس کا اپنا ایچ بی 8 پوائنٹ 10 ہو تو ،،وہ کیا کرئے ۔ہمارے ہاں عموماً موسٹلی عورتوں کا ایچ بی کم ہی ہوتا ہے جس سے بظاہر کوئی فرق تو نہیں پڑتا لیکن نارمل سے کم ہی ہوتا ہے۔۔۔
کوئی ماہر روشنی ڈالے۔اس ٹاپک پہ بھی
نیلی آپی آپ کی بات بلکل رائیٹ ہے ۔۔۔ایچ بی لیول ویمین میں نارمل سے کم ہی ہوتا ہے ۔۔اور وہ تو ویسے بھی نہی دے سکتیں ۔۔لیکن ایچ بی لیول کو نارمل کرنے کے سجیشینز بھی ضرور ڈسکس کریں یہاں :)
 

زین

لائبریرین
میں نے بھی آج تک خون نہیں دیا بلکہ اپنا بلڈ گروپ بھی معلوم نہیں
 

نیلم

محفلین
نیلی آپی آپ کی بات بلکل رائیٹ ہے ۔۔۔ ایچ بی لیول ویمین میں نارمل سے کم ہی ہوتا ہے ۔۔اور وہ تو ویسے بھی نہی دے سکتیں ۔۔لیکن ایچ بی لیول کو نارمل کرنے کے سجیشینز بھی ضرور ڈسکس کریں یہاں :)
ڈاکٹرز کے پاس جاو تو وہ آپ کو ٹیبلٹ دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسی خوراک کا استمعال بھی کرنا چایئے جس سے خون بڑھتا ہے ۔جن میں
ساگ
کلیجی
انار
وغیرہ شامل ہیں ۔
اور میں کھانے پینے کی بہت چور ہوں ۔بہت کم کھاتی ہوں ۔ایک پوری چپاتی میں نے کبھی نہیں کھائی ہمیشہ ایک سے کم ہی کھاتی ہوں فروٹ دودھ وغیرہ سے بھی بھاگتی ہوں ۔چاول مجھے صبح دوپہر شام جتنی بار بھی ملے میں کھاتی ہوں؟بریانی موسٹلی :p
سبزیوں سے بھی میری کم ہی بنتی ہے گوشت خور اور چاول خور ہوں میں

سب سے پہلے ہماری خوراک اچھی ہونی چایئے ۔تو خون بچارہ تب ہی بڑے گا کچھ :p
 

عینی شاہ

محفلین
ڈاکٹرز کے پاس جاو تو وہ آپ کو ٹیبلٹ دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسی خوراک کا استمعال بھی کرنا چایئے جس سے خون بڑھتا ہے ۔جن میں
ساگ
کلیجی
انار
وغیرہ شامل ہیں ۔
اور میں کھانے پینے کی بہت چور ہوں ۔بہت کم کھاتی ہوں ۔ایک پوری چپاتی میں نے کبھی نہیں کھائی ہمیشہ ایک سے کم ہی کھاتی ہوں فروٹ دودھ وغیرہ سے بھی بھاگتی ہوں ۔چاول مجھے صبح دوپہر شام جتنی بار بھی ملے میں کھاتی ہوں؟بریانی موسٹلی :p
سب سے پہلے ہماری خوراک اچھی ہونی چایئے ۔تو خون بچارہ تب ہی بڑے گا کچھ :p
ہمم میری ڈائیٹ تو بہت ویل اینڈ گڈ ہے بٹ ہمارے گھر میں ایک کھانے پینے کی چور ہیں نا ۔۔۔چائے کافی پلاتے رہو ۔۔کھانا نہی کھانا ہوتا ٹائم پر ۔۔دودھ کو کبھی منہ نہی لگانا فروٹنگ کرنی نہی اور اتنی ڈھیروں رسپانسیبلیٹیز ۔۔الگ تو بندہ کا ایچ بی کیسے نارمل رہے گا ۔:)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ہمارے خون کا گروپ O+veہے۔ تقریباً چھ -سات بار خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔
لیکن اب خون کا عطیہ دینے کے قابل نہیں رہے۔ اب ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے خود ہی پریشان ہیں۔
 
دو مرتبہ خون دیا ہے جوانی میں
ایک مرتبہ ہمارے لیب میں ہمارے باس کی بیٹی جو میڈیکل کالج میں پڑھتی تھی نے بلڈڈونیشن کے لیے کمیپ لگایا۔ ظاہر ہے ہم نے انکار نہیں کیا۔
دوسری بار ایک کولیگ کی وائف کو ضرورت تھی ہمارا گروپ او پازیٹو ہے جو ہر ایک کو لگ جاتا ہےیا شاید ان کا بیوی کا بھی او پازیٹو تھا۔ ابھی ادھی بوتل بھری تھی کہ ہم بے ہوش ہوگئے۔ اس کے بعد کسی کو خون کا عطیہ دینے سے توبہ کی۔
 
Top